یہ دونوں نمونے روزانہ کی بنیاد پر جھوٹ پھیلا رہے ہیں اور ٹاپ ٹاپ کلاس بونگیاں مارہے ہیں۔ مجھے نہی معلوم کہ یہ پروپیگنڈا مہم کے تحت جھوٹ بولتے ہیں یا نا سمجھی میں۔ ایکسپورٹرز کو پہلے دس فیصد رٹینشن کی اجازت تھی جسے ۳۵ فیصد کر دیا گیا ہے یہاں تک تو سچ ہے لیکن ایکسپورٹرز کو یہ ۳۵ فیصد ملک سے باہر نہی بلکہ ملک ہی میں فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھنا ہوتا ہے۔ اسے بڑھانے کی وجہ یہ ہے کہ ایکسپورٹرز کو خام مال امپورٹ کرنے کے لئے ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے ڈالر اپنے پاس نہ رکھ سکیں تو وقت آنے پر یا تو انہیں ڈالر مل نہی رہے ہوتے یا پھر ڈالر کی قیمت تبدیل ہو چکی ہوتی ہے۔ اپنے کمائے گئے ڈالرز کو اپنے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں رکھنے سے ایکسپورٹرز کو غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا نہی کرنا پڑتا کہ مثلا آج تو ہم نے اپنے کمائے گئے ڈالر ۱۵۹ پر سٹیٹ بنک کو بیچ دئیے لیکن دو ماہ بعد جب باہر سے روئی خریدنی ہے تو شاید ہمیں ڈالر ایک سو ستر کا ملے۔ اس غیر یقینی کی صورت میں انہیں اپنے گاہکوں کو کسی آرڈر کی قیمت کوٹ کرنے میں غیر یقینی کی صورت حال کا سامنا ہوتا ہے۔ان دونوں کو معیشت پر بات کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ایک دن قبل کلاسرا اس سے بھی بڑی بونگیاں مار رہا تھا اور معیشت کی ایسی تیسی کر کے رکھ دی تھی۔ موصوف فرما رہے تھے کہ لوگ امریکہ میں ایک فیصد پر پیسہ ادھار لے کر یہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سات فیصد کما رہے ہیں۔ بے وقوفوں کو یہ نہی معلوم کہ روشن ڈیجیٹل میں صرف ۲۵ ملین ڈالر آئے ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ پلس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی وجہ سے ہوا ہے۔ یعنی کرنٹ اکاؤنٹ میں جو منفی بیس ارب سے پلس ایک ارب تک کی جو ۲۱ ارب ڈالر یا دوسرے الفاظ میں ۲۱۰۰۰ ملین ڈالر کی بہتری آئی ہے وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں آنے والے ۲۵ ملین کی وجہ سے ہیں۔ اور موصوف کو یہ بھی معلوم نہی کی امریکہ کا یورپ میں ایک فیصد پر کوئی لون نہی ملتا۔ ایک فیصد یا کم کے لون مارڈگیج لونز ہیں۔ جبکہ کمرشل لونز ۵ فیصد سے زیادہ ہی کے ہوتے ہیں۔
These 2 numbskulls are responsible to spreading idiocy through our already illiterate masses.
Heck with SBP....bulk of the yearly budget is built with feedback from industrialists and chambers of commerce. Heres a little secret. Our economy functions becuase of them!