Advertisement

اسٹیٹ بینک خومختاری بل پر مفتاح اسماعیل کا بڑا یوٹرن

miftah112i1.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خود مختاری کے حوالے سے اپنے بیانیہ پر بڑا یوٹرن لے لیا ہے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اس قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مسلم لیگ ن اس وقت چیخ چیخ کر یہ کہتی تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ہم حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے اس قانون کو بدلیں گے۔

تاہم اب ن لیگ نے اس معاملے پر یوٹرن لے لیا ہے اور اس کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹالک میں حامد میر سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارے سابقہ دور میں اوسط خسارہ1600 ارب تھا ، عمران خان کی حکومت میں یہ خسارہ ساڑھے تین ہزار سے بھی تجاوز کرچکا ہے، جتنا حکومت قرض لے گی اتنی ہی ملکی خودمختاری پر سمجھوتہ ہوگا۔


وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت حکومت پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے سے کسی قانون میں تبدیلی نہیں کرے گی تاکہ آئی ایم ایف سے ہمارے تعلقات میں کوئی خرابی پیدا ہو، میں نے خود اس بل پر ماضی میں بہت تنقید کی مگر اس وقت ہمارا فوکس آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرنا ہے تو میں دائیں بائیں دیکھنے کی صورتحال میں نہیں ہوں۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس یوٹرن پر ردعمل کہا کہ ساڑھے3سال عوام کو بے وقوف بناتے رہے جھوٹ اور پروپیگنڈہ کرتے رہے کہ حکومت نے سٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو بیچ دیا ہے، اللّٰہ الحق ہے کہ آج کہہ رہے ہیں کہ ہمارا کوئی ارادہ نہیں واپس لینے کا کیسے انکی ساری منافقت کھول کر دکھا دی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ اللّٰہ کی مصلحت ہے یقیناً اس پاک ذات نے ان کا اصل روپ قوم پر ظاہر کرنا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کارکن امبرین نامی صارف نے مفتاح اسماعیل کی آج اور ماضی کے بیانات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 
بھکاریوں۔۔ سُن لو تمھارا ہیڈ بھکاری کیا کہہ رہا ہے۔۔

لعنت بھکاری لیگ پر۔۔
 
‏کبھی کبھی لگتا ہے جنرل باجوہ نے نواز لیگ کو حکومت دے کر اصل میں اِن سے پانچ سالوں کی گالیوں کا بدلہ لیا ہے
??
 
Agar PDM achar apnay ap ko khud chor daku bhi keh de tab bhi in ke ghulam kahe ge ..nai jee mia sanp billo Rani mulla ke mou se aewai Nikal gaya..