- Joined
- Mar 8, 2013
- Posts
- 1,382
- Reaction score
- 1,199
- Points
- 0
کریٹیو کامنز فوٹو
ایک ماﺅس اور کی بورڈ ہی کسی کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ نہیں بلکہ آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کو کسی گیم کنٹرولر سے بھی چلانے کی کوشش کرسکتے ہیں مگر آپ کا اسمارٹ فون زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔
جی ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک اسمارٹ ایپ اور پی سی ایپ کے امتزاج یونیفائیڈ ریموٹ کی مدد سے۔ یہ ایپ آپ کے فون کو ڈیسک ٹاپ کے سرور ایپ سے کنکٹ کردیتی ہے جس کی مدد سے آپ اسے ماﺅس، کی بورڈ اور دیگر ریموٹ کنٹرول ٹائپ ان پٹ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
یوٹیوب سے جڑے فیچرز آپ کو فون کو کمپیوٹر پر یوٹیوب پلے بیک کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ایک طریقے سے آپ اپنے فون کو وی ایل سی میں پلے بیک کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس کے ذریعے اپنے اسمارٹ فون کو ایک وائرلیس ماﺅس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال کریں۔ اس ایپ کا اسٹینڈرڈ ورژن مفت ہے جبکہ پیسوں والے ورژن میں اضافی ریموٹ فنکشنز دیئے گئے ہیں۔
اس کے مفت ورژن کی مدد سے صارفین اپنے فون کو ایک ماﺅس، کی بورڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دیگر میڈیا ریموٹ فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس ایپ کو آئی فون، اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی مدد سے ونڈوز، میک یا لینکس پی سی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
یہ ایپ آپ کے کمپیوٹر سے وائی فائی یا بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکٹ کرکے کام کرتی ہے۔
کمپیوٹر پر انسٹال کریں
اسکرین شاٹ
اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے یونیفائیڈ ریموٹ سروس سافٹ ویئر کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنا ہوگا جس کا لنک اوپر دیا گیا ہے اور سامنے آنے والی ہدایات کے مطابق کمپیوٹر میں انسٹال کرلیں۔
اگر انسٹال ہونے کے بعد خودکار طور پر یونیفائیڈ ریموٹ لانچ نہ ہو تو اسٹارٹ مینیو سے اس اپلیکشن پر جائیں اور یہ آپ کے نوٹیفکیشن ایریا پر آجائے گی جس پر رائٹ کلک کرکے منیجر کو سلیکٹ کرلیں تاہم یہ ضروری بھی نہیں۔
ایک یا زائد فونز پر انسٹال کریں
اس کے بعد آپ کو اس ایپ کو اینڈرائیڈ یا کسی اور اسمارٹ فون میں انسٹال کرنا ہوگا۔ اپنے کمپیوٹر پر ایپ کو لانچ کریں اور I have installed the server پر کلک کریں۔ اس کے بعد یہ ایپ آپ کے لوکل نیٹ ورک کو اسکین کرکے اس سرور پر چلنے والے کمپیوٹر کو تلاش کرے گی۔ جب ایسا ہوجائے تو ریموٹس کی فہرست آجائے گی۔
بیسک ان پٹ فنکشن آپ کے فون کی اسکرین کو ٹریک پیڈ میں تبدیل کرکے ماﺅس کرسر کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔ بیسک ان پٹ اسکرین میں آپ کی بورڈ کے آئیکون پر کلک کرسکتے ہیں، جس پر ٹائپ کریں اور وہ تحریر کمپیوٹر میں منتقل ہوجائے گی۔
اسکرین
Last edited by a moderator:





