قاری خلیل نے بہت اچھے طریقے سے بتایا ہے اللہ تعالی کے علاوہ کسی اور سے مانگنا صریح شرک کے زمرے میں آتا ہے اللہ تعالیٰ انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے پاکستان میں کچھ لوگ اللہ تعالی کی بجائے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگتے ہیں وہ بھی شرک ہے مزاروں یا قبروں سے مانگنا بھی شرک ہے
Bhouth hii jaahalat hai iss topic per behaas karaana....Insaan apnaa paida hoona koo deikh lai...uus kai liyaa bhii Maa Baap kaa waseela chaiyaa....Quran kaa Dunyaa mai anaa koo deikh lai....Insaan koo har cheeze kai liyaa waseela chaiyaa....ALLAH tak jana kaa waseela Islam hai...Islam kaa rehnama/leader Muhammad (SAW) hai and so on......jiss koo islam mai dakhil hona hai uus koo Nabi per kamil Imaan rakhnaa hoogaa....uun kii nukarii karnii paraa gii...
Waseela ka inkar nahee. Waseela insan kay amaal hen. Qabron or mazaron ko waseela banana jahalat hee hosakta hay. Namaz, Roza, Ziker ALLAH or darood sab waseela hen. Samjhne men ghalti hay un logon ko jo qabar parasti ko apnaye bethe hen
Waseela ka inkar nahee. Waseela insan kay amaal hen. Qabron or mazaron ko waseela banana jahalat hee hosakta hay. Namaz, Roza, Ziker ALLAH or darood sab waseela hen. Samjhne men ghalti hay un logon ko jo qabar parasti ko apnaye bethe hen
Darasal sab kuch ALLAH kii ATA sai hii Nabiyoo aur Imam-e-Ambiyaa SAW koo ATA (gift) diya hai...Hazrat Suleman joo kai Humary nabii kii ummatii hai inn kii shaan diekhoo...ALLAH quran mai kehtha hai 23rd para mai.mafoom hai..hum nay aap koo Hawa per hakoomat ata kii.....aab aap kii marzii aap ehsaan karaa..yanii aap chahin tu apnaa umatiiyoo koo daina chahaa tu dai aur koi hisaab naa hogaa iss ka...farq sirdf itnaa hai ALLAH kii powers ALLAH kii khood zaati hain....Aur baki makhlooq koo ALLAH nay ATA kii hai...I know it is hard for you to digest so lets move on and ALLAh hum sab koo hidayath dai Ameen....(Nabi Mukhtar-e-Kul hai jiss koo joo Chaha Ata Kardai --->hazrat Kaab bin Suriyah kii hadees bhii zaroor padhnaa jin koo ALLAH Kay Nabii Nay Janat ata kardii aur janat bhi normal walii nahii Highest Janat jaha Nabi Pak SAW honga)
لوگ پانی کی ٹینکی کو نہی دیکھتے صرف ٹونٹی کو پانی سورس سمجھتے ہیں اب یہ انکی کم عقلی ہے رب نے سارے قران میں یہی سمجھنے کی کوشش کی ہے اصل سورس کو دیکھو کہ سورج چاند ستاروں اور لوگوں کا رب کون ہے حتی کہ کعبے کے رب دیکھو کون ہے لیکن لوگ سورج کو پوجتے ہیں ، کعبے کو پوجتے ہیں ، مزاروں کو پوجتے ہیں ، سیاسی لیڈروں کو پوجتے ہیں
یہ ہدایت کی بات ہے ، جس کو بھی دے ، بڑی نعمت دے دی اسکو
تم لوگ خدا کو چھوڑ کر جنہیں پکارتے ہو وہ تو محض بندے ہیں جیسے تم بندے ہو۔ ان سے دعائیں مانگ دیکھو ، یہ تمہاری دعائوں کا جواب دیں اگر ان کے بارے میں تمہارے خیالات صحیح ہیں۔
Those whom you invoke other than Allah are creatures like you. So invoke them. and see if they answer your call, if what you claim is true
مگر جب اللہ نے ان کو ایک صحیح و سالم بچہ دے دیا تو وہ اس کی بخشش و عنایت میں دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرانے لگے۔ اللہ بہت بلند و برتر ہے ان مشرکانہ باتوں سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
But when He vouchsafes them a healthy child, they attribute to Him partners regarding what Allah had bestowed upon them. Subliminally exalted is Allah above that which they associate with Him.
(مگر وحدتِ خداوندی پر دلالت کرنے والے اِن کھُلے کھُلے آثار کے ہوتے ہوئے بھی)کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے سوا دوسروں کو اس کا ہمسر اور مدِّ مقابل بناتے ہیں اور ان کے ایسے گرویدہ ہیں جیسی اللہ کے ساتھ گرویدگی ہونی چاہیے۔ حالانکہ ایمان رکھنے والے لوگ سب سے بڑھ کر اللہ کو محبوب رکھتے ہیں۔ کاش ، جو کچھ عذاب کو سامنے دیکھ کر انہیں سوجھنے والا ہے وہ آج بھی ان ظالموں کو سوجھ جائے کہ ساری طاقتیں اور سارے اختیارات اللہ ہی کے قبضے میںہیں اور یہ کہ اللہ سزا دینے میں بھی بہت سخت ہے۔(165)
(In spite of such clear signs of the Oneness of Allah), there are people who set up equals and rivals with Allah and adore them with the adoration due to Allah . whereas the Believers adore Allah most ardently. Would that these transgressors could realize now what they will realize, when they will see the chastisement before them that power and authority wholly belong to Allah and that Allah is severe in punishment!
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِيْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْا وَرَاَوُا الْعَذَابَ وَتَقَطَّعَتْ بِهِمُ الْاَسْـبَابُ ١٦٦ جب وہ سزا دے گا اس وقت کیفیت یہ ہو گی کہ وہی پیشوا اور رہنما، جن کی دنیا میں پیروی کی گئی تھی ، اپنے پیرووں سے بے تعلقی ظاہر کریں گے ، مگر سزا پا کر رہیں گے اور ان کے سارے اسباب و وسائل کا سلسلہ کٹ جائے گا۔(166)
اور وہ لوگ جو دنیامیں ان کی پیروی کرتے تھے ، کہیں گے کہ ’’ کاش ! ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو جس طرح آج یہ ہم سے بے زاری ظاہر کر رہے ہیں ، ہم ان سے بیزار ہو کر دکھا دیتے ‘‘ ۔ یوں اللہ ان لوگوں کے وہ اعمال ، جو یہ دنیا میں کر رہے ہیں ، ان کے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اورپشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہیں گے مگر آگ سے نکلنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے۔(167)
Then those who followed them will say, "Would that we were given another chance to return to the world: then we will disown them just as they have disowned us today." Thus will Allah bring before them the deeds they did in the world in such a manner as to make them wring their hands in regret but they shall be unable to come out of the Fire.
اور اے نبی ﷺ ! میرے بندے اگر تم سے میرے متعلق پوچھیں ، تو انہیں بتا دو کہ میں ان سے قریب ہی ہوں۔ پکارنے والا جب مجھ پکارتا ہے ، میں اس کی پکار سنتا اور جواب دیتا ہوں۔ لہذا انہیں چاہیے کہ میری دعوت پر لبیک کہیں اور مجھ پر ایمان لائیں۔(یہ بات تم انہیں سنا دو) شاید کہ وہ راہِ راست پالیں۔(186)
And if My servants ask you, O Prophet. concerning Me, tell them that I am quite near to them. I hear and answer the prayer of the suppliant, when he calls to Me. So let them respond to My call and believe in Me. Convey this to them, O Prophet; perhaps they may be guided aright.
SURAH E FURQAN ,AYA NUMBER 17 TO 19 وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَيَقُوْلُ ءَ اَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِيْ هٰٓؤُلَاۗءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَ 17ۭ
اور وہی دن ہوگا جب کہ (تمہارا رب) اِن لوگوں کو بھی گھیر لائے گا اور ان کے ان معبودوں کو بھی بلائے گا جنہیں آج یہ اللہ کو چھوڑ کر پوج رہے ہیں ، پھر وہ ان سے پوچھے گا ’’کیا تم نے میرے اِن بندوں کو گمراہ کیا تھا ؟ یا یہ خود راہِ راست سے بھٹک گئے تھے ؟‘‘ (17)
And on that Day (y our Lord will gather :.II these people together as well as their deities, whom they worship besides AIlah. Then He will ask them, "Did you mislead these servants of Mine, or did they themselves go astray?"
وہ عرض کریں گے ’’ پاک ہے آپ کی ذات ، ہماری تو یہ بھی مجال نہ تھی کہ آپ کے سوا کسی کو اپنا مولیٰ بنائیں۔ مگر آپ نے اِن کو اور ان کے باپ دادا کو خوب سامانِ زندگی دیا حتی کہ یہ سبق بھول گئے اور شامت زدہ ہو کر رہے‘‘ (18)
They will answer, "Glory be to Thee! We dared not take anyguardian besides Thee: (they were misled because) Thou didst give them and their forefathers all the good things of life till they forgot the Admonition, and incurred the punishment. "
یوں جھٹلا دیں گے وہ (تمہارے معبود) تمہاری اُن باتوں کو جو آج تم کہہ رہے ہو ، پھر تم نہ اپنی شامت کو بدل سکو گے نہ کہیں سے مدد پا سکو گے اور جو بھی تم میں سے ظلم کرے اُسے ہم سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے (19)
Thus will your gods deny alI that you are professing today. Then you shall neither be able to repel your punishment nor shall get any help from anywhere; and whoso is guilty. of iniquity'' among you, We shall make him taste a severe torment.
کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جب کہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (یہ کام کرنے والا) ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو۔
Who is it Who heeds the prayers of the distressed when he calls out to Him and Who removes his affliction? And who is it Who makes you vicegerents of the earth? Is there any god associated with Allah (in this task)? How little do you reflect!
انہیں پکارو تو وہ تمہاری دُعائیں سن نہیں سکتے اور سُن لیں تو ان کا تمہیں کوئی جواب نہیں دے سکتے ۔ اور قیامت کے روز وہ تمہارے شرک کا انکار کر دیں گے۔ حقیقت حال کی ایسی صحیح خبر تمہیں ایک خبردار کے سِوا کوئی نہیں دے سکتا۔(14)
If you call upon them, they cannot hear your prayer. And if they hear it, they cannot answer it. On the Day of Resurrection they will disown you for associating others with Allah in His Divinity. No one can inform you of the truth save the All-Aware.
(ا ے نبی ﷺ ) ان سے کہو ’’ کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارا کرتے ہو؟ مجھے بتائو، اُنہوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی کیا شرکت ہے؟‘‘ (اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو) کیا ہم نے اِنہیں کوئی تحریر لکھ دی ہے، جس کی بنا پر یہ (اپنے اس شرک کے لیے) کوئی صاف سند رکھتے ہوں۔ نہیں ، بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے کو محض فریب کے جھانسے دیے جارہے ہیں۔
Say to them (O Prophet): “Have you ever seen those of your associates upon whom you call apart from Allah? Show me what have they created in the earth? Or do they have any partnership (with Allah) in the heavens? Or have We given them a Book so that they have a clear proof (for associating others with Allah in His Divinity)?” Nay, what these wrong-doers promise each other is nothing but delusion.
خبردار ، دین خالص اللہ کا حق ہے ۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اس فعل کی توجیہہ یہ کرتے ہیں کہ ) ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں اللہ یقینا اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ۔ اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھوٹا اور منکرِ حق ہو۔ (3)
Lo, religion is exclusively devoted to Allah. Your religion is entirely consecrated to Him. As for those who have taken others than Allah for their guardians, (they say): “We worship them only that they may bring us nearer to Allah.” Allah will judge between them concerning what they differ about. Verily Allah does not guide anyone who is given to sheer lying, is an utter unbeliever.
اے نبی ﷺ ، اِن سے کہو ، ’’ کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا بھی کہ وہ ہستیاں ہیں کیا جنہیں تم خدا کو چھوڑ کر پکارتے ہو ؟ ذرا مجھے دکھائو تو سہی کہ زمین میں انہوں نے کیا پیدا کیا ہے؟ یا آسمانوں کی تخلیق و تدبیر میں ان کا کوئی حصہ ہے؟ اِس سے پہلے آئی ہوئی کوئی کتاب یا علم کا کوئی بقیہ (ان عقائد کے ثبوت میں) تمہارے پاس ہو تو وہی لے آئو اگر تم سچے ہو۔ ‘‘ (4)
Tell them, (O Prophet): “Did you consider those whom you call upon beside Allah? Show me, which part of the earth they created? Or do they have any share in creating the heavens? Bring to me any Scripture earlier than this one, or any vestige of knowledge (in support of your belief) if you are truthful.
آخر اُس شخص سے زیادہ بہکا ہوا انسان اور کون ہوگا جو اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہیں دے سکتے ، بلکہ اِس سے بھی بے خبر ہیں کہ پکارنے والے اُن کو پکار رہے ہیں (5)
Who is farther strayed from the Right Path than he who calls upon others than Allah that cannot answer his call till the Day of Resurrection, the while they are not even conscious that callers are calling upon them?
مان لو اپنے رب کی بات قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے ٹلنے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے نہیں ہے ۔ اس دن تمہارے لیے کوئی جائے پناہ نہ ہو گی نہ کوئی تمہارے حال کوبدلنے کی کوشش کرنے والا ہوگا۔
The Prophet said: “The supplication, is worship.” Then he recited: And Your Lord said: “Call upon me, I will respond to you. Verily, those who scorn My worship, they will surely enter Hell humiliated."
Chapter: Regarding Supplication (Ad-Du'a)
(23) باب الدُّعَاءِ
Narrated An-Nu'man ibn Bashir: The Prophet S A W said: "Supplication (du'a') is itself the worship".
(He then recited "And your Lord said: Call on Me, I will answer you" (xI.60). حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ ذَرٍّ، عَنْ يُسَيْعٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ { قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ } " .
Grade: Sahih (Al-Albani) صحيح (الألباني) حكم :
Reference : Sunan Abi Dawud 1479
In-book reference : Book 8, Hadith 64
English translation : Book 8, Hadith 1474
قادری صاحب چہرے پہ بے تحاشہ برہمی و غصے کے تاثرات لئے ہوئے گھر میں داخل ہوئے....
چیخ کے بیگم کو آواز دی، بیگم بیچاری گھبرا کے آئی، خیر تو ہے؟ کیا ہوگیا؟
تم شیخ صاحب کے گھر گئی تھیں؟...
قادری صاحب نے اپنے دیرینہ، جگری اور گہرے دوست کے نام کا حوالہ دیکر پوچھا،...
“اور تم نے ان سے کہا کہ وہ مجھ سے کہے کہ میں تمہیں شاپنگ کے لئے پیسے دوں؟”
“ہاں گئی تھی، اور کہا بھی تھا”...
بیگم نے اقرار کیا..
کیا؟؟؟؟؟؟؟ قادری صاحب تقریباً دھاڑتے ہوئے بولے،....
شاید انکو بیگم سے انکار کی توقع تھی،..
“کیا میں گھر میں نہیں تھا؟...
کام سے میری واپسی نہیں ہونی تھی؟...
مر گیا تھا میں ؟۔۔۔
مجھ سے ڈائرکٹ کیوں نہیں مانگے پیسے؟۔۔۔
شیخ سے کیوں مانگے؟”
“اللہ نہ کرے! مانگے تو آپ ہی سے ہیں،۔۔۔ بس شیخ صاحب آپ کے اتنے قریبی دوست ہیں تو ان سے جا کر بول دیا کہ آپ سے کہیں کے آپ مجھے پیسے دے دیں”
بیگم نے معصومیت سے کہا۔۔۔۔
قادری صاحب کا غصہ سوا نیزے پہ پہنچ گیا،”
دماغ درست ہے تمہارا؟
گھر میں موجود اپنے شوہر کو چھوڑ کر تم گھر سے نکلیں،۔۔ دوسرے علاقے میں موجود میرے دوست کے پاس جا کر کہہ رہی ہو کہ وہ مجھے بولے،۔۔۔ وہ کیوں بولے مجھ سے؟ تم نے کیوں نہیں کہامجھ سے؟”
“ارے وہ آپ کے اتنے قریبی دوست ہیں،۔۔ انکی بات کی اہمیت بھی ذیادہ ہوگی آپ کی نظر میں” بیگم نے قادری صاحب کے غصے کو گویا ہوا میں اُڑا کر بدستور نرم اور معصوم لہجے میں کہا۔۔۔۔
قادری صاحب نے خود کو اپنے بال نوچنے سے بڑی مشکل سے روکا اور پھنکارتے ہوئے بولے،۔۔۔
”دوست کی بات کی اہمیت، اسکی اپنی باتوں کے لئے ہے،۔۔۔ اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ میری بیوی، میرے بچے، میرے والدین یا بہنیں اپنی ضرورت کے لئے مجھ سے کہنے کے بجائے جا جا کے میرے دوست کو بولیں گی تب میں سنوں گا ورنہ نہیں،۔۔۔
ارے جو میرے اپنے ہیں وہ اپنی ضرورت مجھ سے نہیں بولیں گے تو کس سے بولیں گے؟۔۔۔
دوست جتنا بھی قریبی ہو، کیا میں نے کہا تم لوگوں سے کے اپنی ضرورت میرے دوست سے بولو؟۔۔
کیا میرے دوست نے کہا تم سے کہ میرے پاس آئو اور اپنی ضرورتیں اور مسائل اسے بتائو؟۔۔۔
کیا آج تک میں نے تم لوگوں کی ضرورت پوری کرنے میں کوئی کوتاہی کی جو تم دوست کے پاس چلی گئیں؟۔۔۔
بولو جواب دو؟
ذلیل کروا دیا تم نے آج مجھے میرے دوست کے سامنے،۔۔۔
کیا سوچتا ہوگا وہ میرے بارے میں۔۔۔۔۔۔”
قادری صاحب بولتے بولتے رونے والے ہوگئے بیگم نے اس بار بڑی سنجیدگی سے کہا،۔۔۔
”معافی چاہتی ہوں،۔۔
ایک چھوٹے سے خاندان کا سربراہ ہوکے آپ کا غصہ سوا نیزے پہ پہنچا ہوا ہے کہ آپ کے خاندان کے ایک فرد یعنی میں نے کسی غیر سے نہیں بلکہ آپ کے ہی ایک دوست سے سفارش کیوں کروائی۔۔۔ جبکہ آپ کا روز کا معمول ہے کہ خالقِ کائنات کی مخلوق ہوتے ہوئے آپ کبھی دامادِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مشکل کشائی کروانا چاہتے ہیں،۔۔۔
کبھی بابا فرید کے در پہ کاروبار کی ترقی کروانا چاہتے ہیں،۔۔۔
کبھی سہون کا رخ کرتے ہیں تو کبھی شیخ عبدالقادر جیلانی رح کو پکارتے ہیں،۔۔۔
منع کیا جائے تو جواب ملتا ہے،۔۔۔
مانگ تو ہم اللہ ہی سے رہے ہیں،۔۔۔ مگر اس کے سچے دوستوں کے وسیلے سے کیوں؟۔۔۔ دوستوں سے کیوں؟۔۔
آپ ہی کے بقول،۔۔
کیا اللہ میاں نعوزبااللہ چھٹی پہ گئے ہوئے ہیں؟۔۔
مسجد یا گھر میں پانچ وقت کی اذان میں ہمارا رب ہمیں۔۔
“فلاح یعنی کامیابی” کی طرف بلا رہا ہے۔۔
آپ جاتے کیوں نہیں اور جاتے ہیں تو کیا نماز میں اسے اپنی ضرورت نہیں بتا سکتے؟۔۔۔
اور جب اللہ کواپنی حاجت بتا دی تو کیا ضرورت رہ جاتی ہے کہ بزرگوں کے در کے چکر لگائے جائیں؟۔۔۔
کیا ان بزرگ ہستیوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں تمہاری مشکلات دور کرنے کا حق “عطا” کیا ہے؟۔۔۔
کیا اللہ نے کہا کہ مجھے میرے دوستوں کے زریعے سے پکارو گے تو سنوں گا؟۔۔۔
جب آپ کو اپنی معمولی سربراہی میں اپنے عزیز ترین دوست کی شمولیت گوارہ نہیں تو۔۔۔
تو خالقِ کائنات سے اسکی امید کیوں رکھتے ہیں؟۔۔۔
غالباً سجھ گئے ہونگے آپ کہ میں آپ کے دوست کے پاس کیوں گئی تھی؟۔۔۔