Advertisement

اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق

تاریخ: 15فروری ، 2015​
2iaudfc.jpg

اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق

تحریر: سید انور محمود
​
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعلیٰ کے ساتھ 6رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ ہزاروں افراد نے دہلی کے رام لیلا میدان میں اس تقریب کو براہ راست دیکھا۔ اس موقع پربھارتی دارلحکومت دہلی کی سڑکوں پر جشن کا ماحول ہے ہر گلی اور ہر سڑک پر لوگ اپنی خواہش کے کامیاب ہوجانے پر جھوم رہے ہیں۔ یہ ان کا حق بھی ہے کہ وہ اس کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھیں اور کھل کر کامیابی کے اس جذبے سے لطف اندوز ہوں۔ مگر سیاسی شخصیات،گروپوں اور جماعتوں کے لئے تجزیہ کا وقت بھی ہے اور خاصکر ہم پاکستانیوں کوپاکستان کی سیاست کو سامنے رکھتے ہوئے یہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کسطرح صرف 27 ماہ پہلے 26 نومبر 2012ء کو ایک عام آدمی اروند کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے نام سے ایک سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی اورصرف 27 ماہ کے مختصر عرصے میں پہلی مرتبہ2013ء کے ریاستی الیکشن میں 70 میں سے 28 اوراب دوسری مرتبہ 70میں سے 67نشستیں جیت لیں۔ انڈین نیشنل کانگریس جس کی سیاسی عمر 120برسوں سے تجاوز کر چکی ہے اور 15سال سے اِس صوبے کی حکمران چلی آ رہی تھی اسکا بالکل صفایا ہو گیا ہے۔ اِسی طرح بی جے پی جو 1980ء میں قائم ہوئی تھی صرف تین نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ جبکہ وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کو ابھی صرف نو ماہ ہوئے ہیں۔مرکز اور دس سے زائد صوبوں میں حکومت پر قابض بی جے پی نے دہلی الیکشن میں اپنی پوری طاقت جھونک دی تھی، لیکن عام آدمی پارٹی کے مقابلے میں اسے تاریخ ساز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

کیجریوال نے سرکاری کرپشن کے بارئے میں جاننے کے بعد محکمۂ انکم ٹیکس میں ایک اعلیٰ افسر ہوتے ہوئے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ اَناہزارے کی کرپشن کے خلاف چلائی جا نے والی تحریک میں شامل ہوئےاورسابق ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے مذاکرات کے بعد اُنہوں نےمحسوس کیا کہ عوام کی حالت میں بنیادی تبدیلی سیاسی جماعت ہی لاسکتی ہے اور اسمبلیوں میں غریب اور درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والوں کا پہنچنا بہت ضروری ہے، چنانچہ اُنہوں نے 2012ء میں عام آدمی پارٹی بنائی ، اُسے منظم کیا اور ایک سال بعد ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا اور جھاڑو کا انتخابی نشان حاصل کیا۔ پہلی ہی مرتبہ میں کامیابی تو ملی لیکن آزادی نہیں کیونکہ کیجریوال کانگریس کی حمایت سے وزیراعلیٰ بنے تھے۔ کیجریوال نے جب اپنے اہداف کی راہ میں اپنے اقتدار کی شریک کارکانگریس کی کرپشن کے خلاف لوک پال بل میں رکاوٹیں دیکھیں تو اُنہوں نے صرف 49 دن حکومت کرنے کے بعد وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیدیا۔ کیجریوال پر بہت تنقید ہوئی اور ان کے کئی ساتھی پارٹی چھوڑ گئے۔ 2014ء کے انتخابات کے بعد جس میں عام آدمی پارٹی کے 414 امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگیں تھیں بھارتی سیاسی تجزیہ نگاروں نے اپنے تجزیوں میں صاف صاف کہہ دیا تھاکہ کیجریوال کا سیاسی کیریئر ختم ہوگیا ہے جبکہ کیجریوال نے عام آدمی کے ساتھ اپنا ناطہ جوڑئے رکھا۔اُس نے اپنے ناراض ووٹروں سے دہلی کی سرکار چھوڑنے پرمعافی بھی مانگی اورایک مرتبہ پھردہلی کی ریاستی اسمبلی کے الیکشن میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

کیجریوال نے سستی بجلی،مفت پانی،نئے کالجز اور یونیورسٹی کا قیام،کچے مکانوں کو پکے مکانوں میں تبدیل کرنے،رشوت خوری ختم کرنے اور صاف شفاف سیاست کا وعدہ کیا ہے،۔ اس کیلئے عام آدمی نے عام آدمی پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عام آدمی پارٹی نے متوسط طبقے کے پڑھے لکھے لوگوں کو امیدوار بنایا اورجن وعدوں نے نوجوانوں کی توجہ حاصل کی ان میں اہم ترین وعدہ یہ تھا کہ تمام پبلک مقامات پر انٹرنیٹ کی سہولت (وائی فائی سروس) مفت فراہم کی جائے گی اوردہلی کے مضافاتی علاقوں میں نئے کالج بنائے جائیں گے۔ بجلی اور پانی کے بلوں پر سبسڈی دینے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ ہر امیدوار سے یہ حلف لیا گیا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد سرخ بتی والی کوئی گاڑی استعمال نہیں کرے گا۔ بلاضرورت سیکورٹی نہیں لے گا، بڑے بنگلے میں نہیں رہے گا اور کرپشن کے خلاف بل کی حمایت کرے گا۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے نہ ہی کوئی مذہبی نعرہ لگایا گیا اور نہ ہی کسی انقلاب کی بات کی گئی، صرف لوگوں کے بنیادی مسائل پر بات کی گی اور یہ ہی اُسکی جیت کا راز ہے۔

بی جے پی جسکےبارئے کہا جاتا تھا یہ پارٹی اقتدار کے لیے اپنے اصولوں سے دست بردار ہو ہی نہیں سکتی،اس کی قلعی دہلی اسمبلی کےانتخابات سے قبل ہی اترچکی تھی۔ گجرات کے سابق وزیراعلی نریندرمودی نے نو ماہ قبل بھارتی پارلیمینٹ کاالیکشن جیتنے کے بعداور وزیراعظم بننے کے بعدیہ سمجھ لیا تھا کہ اب شاید بی جے پی ناقابلِ شکست ہے۔مودی انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کر کے بھارت کو ہندو ریاست بنانے میں لگے تھے۔ بیرون ملک سے کالا دھن واپس لانے،مہنگائی کم کرنے، بدعنوانی کا سدباب کرنے، بے روزگاری ختم کرنے کے لئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے وعدے بھول چکے تھے۔اچھی حکومت، سب کی ترقی کا وعدہ کرنے والی بی جے پی سرکار ان وعدوں سے توجہ ہٹاکرلو جہاد،نفرت کی سیاست، اقلیتوں کو خوف زدہ کرنے اور بھارت کے بڑئے سرمایہ داروں کو نوازنے میں لگی ہوئی تھی۔دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران ہی عیسائی عبادت گاہوں پر حملے ہوتے رہے، مسلمانوں کے خلاف بیان بازیاں ہوتی رہیں لیکن مودی حکومت مجرمانہ طور پر خاموش رہی۔

بھارت کی آزادی کے بعد سے بھارت کا سیاسی نظام بھارتی سیاستدان چلا رہے ہیں جبکہ پاکستان اپنی آزادی کے بعد سے ابتک چار مرتبہ فوج کی حکمرانی میں رہا ہے، جسکی وجہ سے آجتک پاکستان میں سیاسی استحکام نہ آسکا ہے۔ بھارت میں سیاسی استحکام ہونے کی وجہ سے اُسکےمثبت نتائج میں سب سے پہلی چیز یہ ہوئی کہ انتخابات کے نتایج پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی اور انتقالِ اقتدار اور نئی بننے والی حکومتیں بغیر کسی اختلاف یا تنازعے کے ریاستی انتظامات کو ہاتھ میں لیتی ہیں۔ پاکستان میں آجتک سوائے 1970ء کے ہر انتخاب کے پیچھے دھاندلی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے کبھی آئی جے آئی اور کبھی ایم ایم ائے بنائی جاتی ہے، مسلم لیگ تو ائے سے زیڈ تک موجود ہیں، ایوب، ضیاء اور مشرف اپنی مرضی کے انتخابی نتایج بنواتے رہے اور نام نہادمسلم لیگ کے زریعے اقتدار پر قابض رہے اور اس جرم میں پاکستان کے تمام سیاسی رہنما اور سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔پاکستان میں سیاست ایک کاروبار ہے، باپ کےبعد بیٹا ہی سیاسی پارٹی کا رہنما ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی ایک عام آدمی پارٹی کی ضرورت ہے جو سیاست کو نہ تو مذہبی تجارت بنائے اور نہ ہی اپنی تجارت کو ترقی دینے کا زریعہ، کسی انقلابی نعرئے کے بھی ضرورت نہیں بس عوام کے ووٹ کی طاقت سے عوام کے مسائل حل کرئے لیکن یہ تب ہی ہوگا جب انتخابات سو فیصد شفاف ہوں۔پاکستان میں جب تک شفاف انتخابات کا نظام مستحکم نہیں ہوتا نہ ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے اور نہ ہی انتظامی اور سیاسی معاملات میں سے کرپشن کو ختم کیا جاسکتا ہے۔پاکستان میں اگر کوئی عام آدمی پارٹی وجود میں آبھی جائے تو اس کرپٹ انتخابی نظام میں اُسکا جیتنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگا اور یہ ہی فرق ہے اسلام آباداور دہلی کی جمہوریت میں۔
​
 
Advertisement
AAP only have win because India has Neutral Election
commission and Election process.and also honest judiciary
This is the major factor.Dehli peoples believe that they can
change the political with the vote power..while in Pakistan
we have Corrupt judiciary and EC..
 
Advertisement
زمین آسمان کا فرق ہے

انڈیا میں ہمارے سیاستدانوں جیسا ایک بھی سیاستدان نہی ہے

ویسے بھی اس وقت مسلمان ساری دینا میں بد ترین کافروں سے بھی برا ہو گیا ہے اور کافر مسلمان ہوتے جا رہے ہیں

مطلب ہے الطاف حسین کافر بن گیا ہے اور کیجروال مسلمان
 
Re: اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق


پہلے تو یہ بتاؤ الطاف حسین کو تم نے اب تک دل و جان سے چاہا اور سپورٹ کیا ، اس کا کیا بنا ؟؟
اس سور کو تم نے چھوڑ دیا ہے یا اسی کو آنا ہزارے سمجھ رہے ہو

تمہارے جیسے خود ساختہ سیاسی رہمنا بہت ہیں ، جو ذہنی مریض ہیں دراصل اور کچھ نہی

ہمارا اور لوگوں کا وقت نا ضایع کیا کرو ، تمہاری بہت مہربانی ہو گی
 
Last edited:
دہلی اور واشنگٹن کی جمہوریت میں فرق - دہلی کے جمہور کو شائد اگلے پانچ سو سال میں بھی وہ بنیادی سہولیات میسر نہیں ہوں گی جو واشنگٹن کے جمہور کو آج حاصل ہیں ​
 
Re: اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق

پہلے تو یہ بتاؤ الطاف حسین کو تم نے اب تک دل و جان سے چاہا اور سپورٹ کیا ، اس کا کیا بنا ؟؟
اس سور کو تم نے چھوڑ دیا ہے یا اسی کو آنا ہزارے سمجھ رہے ہو

تمہارے جیسے خود ساختہ سیاسی رہمنا بہت ہیں ، جو ذہنی مریض ہیں دراصل اور کچھ نہی

ہمارا اور لوگوں کا وقت نا ضایع کیا کرو ، تمہاری بہت مہربانی ہو گی

Raaz joined Siasat.pk in Dec. 2009 and posted 36037 Posts by average more than 19 post in a single day.
Spartacus joined Siasat.pk in May 2009 and posted 5792 Posts by the average less than 3 Posts in a single day.

RAAZ dear just go to any DOCTOR near to your place and give this above Information to him/her and then see the reaction of the doctor about you :)

It would be better if we try to remain only to the given Topic.
 
Last edited:
Advertisement
Re: اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق

Raaz joined Siasat.pk in Dec. 2009 and posted 36037 Posts by average more than 19 post in a single day.
Spartacus joined Siasat.pk in May 2009 and posted 5792 Posts by the average less than 3 Posts in a single day.

RAAZ dear just go to any DOCTOR near to your place and give this above Information to him/her and then see the reaction of the doctor about you :)

It would be better if we try to remain only to the given Topic.


:lol:...کیا "میں اور آپ کا تعلق " یہ ہے ؟؟
ایک سمپل بات پوچھ تھی کیا آپ طافی سور کی حمایت سے دست بردار ہو گئے ہیں ؟؟
کاش کہ تم میری بات کا جواب دیتے
لیکن مجھے پتہ ہے تم ایک ذہنی مریض ہو ، شروع سے ہی
 
Re: اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق


:lol:...کیا "میں اور آپ کا تعلق " یہ ہے ؟؟
ایک سمپل بات پوچھ تھی کیا آپ طافی سور کی حمایت سے دست بردار ہو گئے ہیں ؟؟
کاش کہ تم میری بات کا جواب دیتے
لیکن مجھے پتہ ہے تم ایک ذہنی مریض ہو ، شروع سے ہی

Raaz joined Siasat.pk in Dec. 2009 and posted 36038 Posts by average more than 19 post in a single day.
Spartacus joined Siasat.pk in May 2009 and posted 5793 Posts by the average less than 3 Posts in a single day.

RAAZ dear just go to any DOCTOR near to your place and give this above Information to him/her and then see the reaction of the doctor about you
1.gif


It would be better if we try to remain only to the given Topic.
 
Re: اسلام آباد اور دہلی کی جمہوریت میں فرق

Raaz joined Siasat.pk in Dec. 2009 and posted 36038 Posts by average more than 19 post in a single day.
Spartacus joined Siasat.pk in May 2009 and posted 5793 Posts by the average less than 3 Posts in a single day.

RAAZ dear just go to any DOCTOR near to your place and give this above Information to him/her and then see the reaction of the doctor about you
1.gif


It would be better if we try to remain only to the given Topic.


لیکن مجھے پتہ ہے تم ایک ذہنی مریض ہو ، شروع سے ہی

ذہنی مریض نے دوبارہ وہی پوسٹ کر دیا جو ابھی کیا تھا:lol:.... ، اللہ تمہاری حالت پر رحم کرے
 
Last edited:


بھارت آبادی اور رقبے کے لحاظ سے اتنا بڑا ملک کہ وہاں فوج کا کنٹرول ہو ہی نہیں سکتا اس لئے مارشل لاء کا سوال پیدا نہیں ہوتا .بھارت میں جس دن مارشل لاء لگا اس دن یہ ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، دوسری وجہ تقسیم کے فورا بعد نہرو کو مسلسل چند سال اقتدار کے ملے ا جس میں اس نے جمہوریت کی بنیاد رکھی ،ساتھ اس نے نام نہاد جاگیرداری اور راجہ مہاراجہ کا تصور کسی حد تک ختم کر دیا جب کہ پاکستان میں بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا
پاکستان میں اگر قوم نے کچھ نتائج حاصل کرنے ہیں تو اس خاندانی جمہوریت سے نجات ہر صورت ضروری ہے ،ساتھ ساتھ جاگیرداری ،ہاری نظام کا خاتمہ ،لسانیت ،صوبائیت ،قومیت اور فرقہ واریت کے نام پر حصہ لینے والی جماعتوں پر پابندی بہت ضروری ہے
اگر آئندہ الیکشن میں ساری جماعتیں متفق ہوں تو متناسب نمائندگی کے تحت الکشن کروائے جائیں ،اس سے کافی حد تک اس گند کا صفایا ہو سکتا ہے ،شخصیت پرستی کی سیاست بلکل ختم ہو جائے گی اور عام لوگ میریٹ پر اسمبلی میں آ سکتے ہیں


سوال یہ ہے کہ کون اس کی ابتدا کرے گا ؟؟؟؟
​
 
Last edited:
Advertisement
As Allama Iqbal said so correctly..

...Tum subh kuch ho kya musliman bhi ho

(sorry can't remember the full line; someone please help with full verse)
 
Delhi is not a full fledged state. It is more a metropolitan, with constituencies merely like of Councillors in Karachi or Lahore. Like local bodies Mayer, CM Delhi has no power on Delhi Police or home management. CM Delhi is just meant to do WASA, municipality type jobs only.

First understand what he won than relate it with Pakistan.

AAP could won national elections, because constituencies are much garter and hard for it to manage.
 
As Allama Iqbal said so correctly..

...Tum subh kuch ho kya musliman bhi ho

(sorry can't remember the full line; someone please help with full verse)



وضع ميں تم ہو نصاري تو تمدن ميں ہنود
يہ مسلماں ہيں! جنھيں ديکھ کے شرمائيں يہود
يوں تو سيد بھي ہو، مرزا بھي ہو، افغان بھي ہو​
تم سبھي کچھ ہو ، بتائو تو مسلمان بھي ہو!



​