اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے کل کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ہتک عزت کو ڈی کرمنلائز کرنے کی طرف جا رہی ہے۔
پی ایف یو جے کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 17 فروری کو سینیٹ کا سیشن ختم ہوا اور 18 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس تھا، اجلاس کو صرف اس لیے ملتوی کیا گیا کہ یہ آرڈیننس لایا جا سکے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایسے کیا حالات تھے جن کی بنیاد پر یہ آرڈیننس جاری کرنے میں جلدی تھی؟
وکیل پی ایف یوجے عادل عزیز نے کہا کہ جو خود کو عوامی نمائندہ کہتا ہے وہ بھی تنقید سے نہ گھبرائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ عوامی نمائندے کے لیے تو ہتک عزت قانون ہونا ہی نہیں چاہیے۔ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے، ایس او پیز کے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی شکایت پر گرفتاری نہ کی جائے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ زمبابوے اوریوگنڈا نے بھی ہتک عزت کوڈی کرمنلائز کردیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے نوٹس جاری کرتے اور پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت ایف آئی اے کو گرفتاریوں سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی۔
انشا اللہ پلیت یوتیوں کی منجی پیڑھی جسٹس اطہر من اللہ ہی ٹھوکے گا
کھوتی دے بچیو! پہلے کبھی پابندیاں لگانے سے مرگی ماری حکومتیں بچ سکی ہیں؟ کمزور اور گرتی پڑتی حکومتیں سمجھتیں ہیں عوام تو ہاتھ سے گئے بس میڈیا قابو کرو مشرف بھی یہی کام کرتا تھا ضیا بھی اور ایوب وغیرہ بھی یہی کام کرتے ہوئے رگڑے گئے
بہر حال یوتیو کے گھروں میں رونا دھونا چالو ہے اور اسی کام کیلئے نشئی نیازی نے قوم یوت تیار کی ہے
ہاں بھی ڈاکٹر ڈھکن کیسا دیا پھر جج نے دونوں لاتوں کے درمیان پیچے سے آ کے اگر عدلیہ پر بھونکنے سے فرصت ملے کتے کے خول سے نکل کر تھوڑی دیر کیلئے یہ سوچنا کہ ایسے احمقانہ قوانین آئین پاکستان کے خلاف ہونے کی وجہ سے اعلی عدلیہ میں ہمیشہ اڑا دیے جاتے ہیں
مرزا غلام احمد، مرزا بشیر احمد، مرزا طاہر احمد اور مرزا منصور کے بارے تیرا کیا عقیدہ ہے؟ کیا یہ سارے مرزے تیرے عقیدے کی رو سے پیغمبرنہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟
پیکا آرڈیننس: عدالت نے حکومت کو پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا، امین الحق کا آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ
شہزاد ملک
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
4 گھنٹے قبل
،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن پارلیمان اور وفاقی وزیر امین الحق نے عمران خان کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے پیکا آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بدھ کے روز یہ حکم فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی درخواست پر دیا ہے۔ پی ایف یو جے نے گذشتہ دنوں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) سے متعلق ترمیمی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ اس قانون کی دفعہ 20 ہتک عزت کے تحت شکایت کے اندارج سے متعلق ہے۔ آرڈیننس سے قبل یہ جرم قابل ضمانت تھا تاہم آرڈیننس کے ذریعے اسے ناصرف ناقابل ضمانت بنا دیا گیا ہے بلکہ اسے فوجداری قوانین کے زمرے میں داخل کیا گیا ہے جس کی سزا پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔ درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’زمبابوے اور یوگنڈا بھی ہتک عزت کو فوجداری قوانین سے نکال رہے ہیں اور دنیا بھر میں ہتک عزت کو جرم سے الگ کیا جا رہا ہے۔‘ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا احکامات جاری کیے کہ کسی شخص کی شکایت پر اس قانون کے حوالے سے پہلے سے طے کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کسی شخص کی گرفتاری کو عمل میں نہ لایا جائے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں گذشتہ ہفتے اس حوالے سے موجود قوانین میں نئی ترامیم متعارف کروائی گئی تھیں جنھیں اتوار کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ یعنی ایف آئی اے کے سربراہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کے تحت صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارنے کے معاملے پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی کو توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے اس دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایف آئی اے اہم شخصیات کی ساکھ بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک حالیہ ملاقات کے دوران پیکا ایکٹ میں ترامیم پر ذرائع ابلاغ کے خدشات اور مختلف طبقہ ہائے فکر میں پائی جانے والی بے چینی کی بابت آگاہ کیا تھا۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں یہ خدشات ہیں کہ حکومت کے خلاف کسی بھی خبر پر انھیں قابل گرفت قرار دیا جائے گا۔ خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے وزیر اعظم کو ملاقات کے دوران آگاہ کیا تھا کہ معاشرے میں یہ تاثر عام ہے کہ اگر اس آرڈیننس پر موجودہ شکل میں عمل درآمد کیا گیا تو اس کے حکومت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے اس بات کو واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسی خبریں یا تجزیے جس میں حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے اس قانون کے تحت قابل گرفت نہیں ہوں گے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ 24 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم کو ارسال کیے گئے خط میں کیا کہا گیا ہے؟
،تصویر کا ذریعہTWITTER/@MOITOFFICIAL
،تصویر کا کیپشن امین الحق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رکن پارلیمان اور وفاقی وزیر امین الحق نے عمران خان کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے پیکا آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ آئی ٹی امین الحق نے عمران خان کو ارسال کیے گیے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ’ان ترامیم سے متفق نہیں ہیں کیونکہ اس میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔‘ انھوں نے لکھا کہ ’اگر صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہو سکتی تھیں۔‘ امین الحق کی جانب سے ارسال کیے گئے خط میں وزیرِ اعظم سے کہا گیا ہے کہ ’تمام میڈیا کمیونٹی کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے بارے میں شدید خدشات ہیں اور ان ترامیم کے اعلان کے بعد میڈیا کے ادارے اور صحافتی برادری نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔‘ انھوں نے کہا ’میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور ہر حکومت میڈیا کے ساتھ ایک اچھوتا رشتہ رکھتی ہے۔ میڈیا کے ذریعے ہی حکومت اپنا امیج عام عوام کے سامنے رکھ سکتی ہے۔‘
’میڈیا کی تنظیموں اور صحافیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان ترامیم کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ اس لیے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ پیکا آرڈیننس کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی اس متفقہ آواز کو سنیں اور سول سوسائٹی اور میڈیا تنظیموں کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کریں کیونکہ صرف بات چیت اور مشاورت کے ذریعے ہی میڈیا میں کام کرنے والے اور حکومت ایسا طریقہ کار وضع کر سکتی ہے جس کے ذریعے فیک نیوز کا تدارک کیا جا سکے۔‘ آخر میں امین الحق نے لکھا کہ ’میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ مشاورتی عمل کا آغاز کریں اور اس آرڈیننس کو جلد از جلد واپس لے لیں۔‘
Aahoo Kerlo jo kerna hay ub. Courts patwari, BBC Patwari, CNN Patwari, Whole Media patwari.....Bach ker kahaan Gaye Ga Arif? Yahaan to pori dunya Patwari hay dost!
Aahoo Kerlo jo kerna hay ub. Courts patwari, BBC Patwari, CNN Patwari, Whole Media patwari.....Bach ker kahaan Gaye Ga Arif? Yahaan to pori dunya Patwari hay dost!
There is a price to be paid for being against status quo. PM Imran Khan fought Patwarism for 22 long years. He is still fighting it to this day. And will continue fighting to the death.