Advertisement

اسلام آباد میں ریس لگاتی لینڈ کروزر نے 8 شہری کُچل دیے، چار جاں بحق

Loading X post…
Open original post on X

اسلام آباد میں تیز رفتار لینڈ کروزر نے سڑک کنارے کھڑے افراد کو کچل دیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے کے مطابق مری سے آنے والی لینڈ کروزر مبینہ طور پر ایک دوسری گاڑی کے ساتھ ریس لگا رہی تھی۔ اسی دوران ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور لینڈ کروزر سڑک کے کنارے کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔مقدمہ جاں بحق نوجوان عامر کے چچا، صدرو ولد محمد بخش سومرو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X


Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X