Advertisement

اسلامیہ یونیورسٹی:منشیات فروشی و جنسی استحصال اسکینڈل میں ہوشرباانکشافات

16ماجہریجاجزجزجزج.jpg

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات فروشی اور طلبہ کے جنسی استحصال کے اسکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، پولیس کے مطابق اساتذہ کا ایک پورا گروہ اس گندے کھیل کا حصہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس اور چیف سیکیورٹی آفیسر کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے قبضے سےبھی پولیس کو منشیات، جنسی ادویات اور طلبہ و عملے کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

بہاولپور پولیس کی جانب سے مرتب کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس پورے گندے کھیل میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا ایک پورا گروہ بھی شریک ہے، ڈائریکٹر فنانس نے انکشاف کیا ہے کہ اساتذہ کے ایک گروہ کے ساتھ مل کر منشیات کی خرید و فروخت اور ڈانس /فحش پارٹیوں کا اہتمام کیا کرتا تھا، یہ گروہ لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا اور پھر انہیں منشیات پر لگا کر ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔

Loading X post…
Open original post on X

پولیس رپورٹ کے مطابق ایسی تمام سرگرمیوں کیلئے یونیورسٹی کے سیکیورٹی چیف اس گروہ کو تعاون فراہم کرتے تھے، یونیورسٹی میں 11 ایسے طلبہ کو داخلے دینے کا بھی انکشاف ہوا جن کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے اور یہ لوگ منشیات فروشی کے دھندے سے وابستہ ہیں۔

دوسری جانب اس سارے واقعہ پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آئی جی پنجاب کو خط لکھ کر گرفتاریوں اور پورے واقعہ کی تحقیقات کیلئےایک اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔


خط میں یونیورسٹی عہدیداران کے خلاف مقدمات کو بوگس اور یونیورسٹی کے خلاف کارروائی قرار دیا گیا چیف جسٹس لاہو ر ہائی کورٹ سے بھی معاملے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔
 
Last edited:
Bc agar vodeos nkl rahi hai amlay ki tu phr kun sa bogus hu gya.. Tamam parents se appeal hai ke apney bacho se khul kr baat krein unhey zamanay ka btaein especially larkia. Hmrey zyada tr families me larkion ko duba kr rakha jata hai or unhey btaya nahi jata ke bhr kis trah ke soor bethey hain or kese un ka istemal kr sktey hain
 
Advertisement
کچھ بھی نہیں ہونا پہلے لوگ ایسی باتوں پر لرز جاتے تھے اور توبہ توبہ کرتے تھے پھر حیران ہوتے تھے اور توبہ کرتے تھے پھر چونک جاتے تھے اب کچھ نہیں کرتے کیونکہ احساس مر چکا ہے اب کچھ منچلے ٹھٹھہ اڑائیں گے کچھ لڑکیوں کے کردار پر انگلی اٹھائیں گے دو تین دن بعد نئی واردات سامنے آئے گی اور یہ بھول جائے گی جیسے زینب کے ساتھ ہوا جیسے سڑک کے کنارے بچوں کے سامنے ریپ ہونے والی ماں کے ساتھ ہوا جیسے قندیل بلوچ کے ساتھ ہوا اور اسلام آباد میں قتل ہونے والی کے ساتھ ہوا اور جانے کتنی لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ ہو چکا ہے آج انکا کوئی ذکر بھی نہیں کرتا لوگ اسی طرح چین کی بانسری بجا کر اپنی باری کا انتظار کریں گے مدرسوں کا بھی یہی حال ہے جو مولوی بن کے نکلتا ہے وہ ریپ شدہ ہوتا ہے اور دھڑلے سے نئے آنے والے بچوں سے اپنا بدلہ لیتا ہے بس اللہ سے معافی مانگو اور اگر ہوسکے تو اس جہنمی معاشرے کی اصلاح کی کوشش جاری رکھو
 
DI khan main bhee aek gariftar hua tha beghairat, bohat see larkion kee Zindagi tabah kee thee. Chand maheene baad azad hogya, Kuch nahe Hona. Ye mulk hi chakla bun chuka hay.