ستمبر گيارہ 2001 کے واقعے کے بعد امريکی حکومت نے دہشت گردی کے عالمی عفريت کے سدباب کے ليے جو وسائل خرچ کيےہيں، ان کے اعداد وشمار پر ايک نظر ڈالیں اور پھر يہ فيصلہ خود کريں کہ کيا اس دليل ميں کوئ وزن ہے کہ امريکی حکومت معاشی مفادات کے ليے اسلام اور مسلمانوں پر دانستہ اور جانتے بوجھتے ہوۓ عالمی دہشت گردی کا الزام لگا رہی ہے؟
يہ درست ہے کہ مذہب کو دہشت گردی کے ضمن ميں غلط طريقے سے استعمال کيا گيا ہے۔ ليکن يہ راۓ درست نہيں ہے کہ امريکہ يا مغرب نے اسلام کو دہشت گردی سے تعبير کيا ہے۔ آپ شايد يہ بھول رہے ہيں کہ يہ تو القائدہ،داعش، طالبان اور ديگر دہشت گرد تنظيميں ہيں جنھوں نے ہميشہ يہ دعوی کيا ہے کہ وہ اسلامی تعليمات پر عمل پيرا ہيں۔
اس ضمن ميں دہشت گرد تنظيموں کی جانب سے اپنی سوچ کی ترويج کے ليے استعمال کيے جانے والے تشہيری مواد کی تفصيلات پر نظر ڈاليں تو آپ پر واضح ہو جاۓ گا کہ ان تنظيموں کی تمام تر اشتہاری مہم اور جدوجہد کا مرکز امريکہ اور مغرب سے نفرت کو فروغ دے کر مذہب کی آڑ ميں جذبات کو بھڑکانہ ہے۔