Advertisement

اسرائیل کو جتنےمرضی پیسےبھیجیں، فلسطینی کہیں نہیں جارہے-مسلم اراکین کانگریس



واشنگٹن:(ویب ڈیسک) اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر بدترین مظالم کے بعد مسلم امریکن خواتین اراکین کانگریس رشیدہ طلیب اور الہان عمر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کو خواہ جتنے پیسے بھیجیں، فلسطینی کہیں نہیں جا رہے۔

رشیدہ طلیب کا کانگریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا دوستوں کو یاد دلا دوں کہ فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں، وہ بھی انسان ہیں، انہیں بھی خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ ہم بھی مائیں ہیں، بیٹیاں ہیں، پوتیاں ہیں، ہم انصاف کے طالب ہیں، ہر قسم کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں ہیں۔ آپ اسرائیل کی نسلی حکومت کو خواہ جتنے پیسے بھیجیں، فلسطینی کہیں نہیں جا رہے۔

ان کا کہنا تھا غزہ کی ایک ماں کی تحریر آپ کو پڑھ کر سنانا چاہتی ہوں، غزہ کی ماں کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں سلاتی ہے تاکہ مریں تو ساتھ مریں، وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی زندہ رہے اور دوسرےکی موت کا غم سہے۔ غزہ کی ایک ماں کا یہ بیان مجھے اور بھی توڑ دیتا ہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں، اسرائیل کو فنڈنگ اس ماں کے اپنے بچوں کو زندہ دیکھنے کے حق سے انکاری ہے۔ ہمیں اسرائیل کے لیے امداد عالمی انسانی حقوق کی پاسداری سے مشروط کرنا ہو گی، اسرائیلی کی غیر مشروط حمایت سے فلسطینیوں کی زندگیاں مٹ رہی ہیں، ہماری غیرمشروط حمایت لاکھوں پناہ گزینوں کے حقوق سے انکاری ہے۔

الہان عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطین تصادم میں ہر موت ایک سانحہ ہے، عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا ہر راکٹ اور ہر بم جنگی جرم ہے۔ مجھے ہر بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے، کاش ہم بطور قوم اس درد سے مساوی طور پر نمٹیں، لیکن اس وقت ہم ایسا نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پرٹا ہے کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرنے کے بجائے ہمارے بہت سے کانگریس اراکین سیلف ڈیفنس کے نام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
​

https://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/601609
 
Advertisement
حکمرانوں میں دم خم نہیں مسلمان عوام کو ایک دوسرے کا موثر اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ دفاع کرنا ہو گا​
 
God blessed you Rashida taleeb ,what you said is the reality and killing of any human being in Palestine I would blame to biased American policies to wards rogue and lllegall state of Israel
 
غزہ کی ماں کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں سلاتی ہے تاکہ مریں تو ساتھ مریں، وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی زندہ رہے اور دوسرےکی موت کا غم سہے۔
یہودی اور یورپی سفید انتہا پسند غیر یورپی اقوام کو ایک ایک کر کے ماریں گے. انہیں صرف مسلمانوں ہی سے نہیں سب سے خطرہ ہے. حقیقت یہ دونوں نسلیں سب کے لئے خطرہ ہیں​