اسرائیل کا 988 ایکڑ فلسطینی علاقہ ملک میں

Saadullah Rana

MPA (400+ posts)
[h=1]اسرائیل کا 988 ایکڑ فلسطینی علاقہ ملک میں شامل کرنیکا اعلان[/h]
images

اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کیخلاف جرائم کررہی ہے اس کیخلاف سفارتی ایکشن ہونا چاہیے، دنیا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو ظلم کا ذمے دار ٹھہرائے، فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات، اعلان کی مذمت۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے 988 ایکڑ (400 ہیکٹر) فلسطینی علاقے کو باقاعدہ طور پر اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس علاقے کے مالک فلسطینی شہری فوجی اپیل کمیٹی کے سامنے اس فیصلے کے خلاف 45 روز میں اپیل کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق بیت لحم کے قریب یہ علاقہ ایک ایسے وقت میں اسرائیل میں شامل کیا جا رہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں تقریباً 2 ماہ تک جنگ کے بعد فائربندی معاہدہ طے پایا ہے۔اسرائیلی حکومت نے اس علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان اس لیے کیا کہ جون میں فلسطینی مجاہدین نے تین اسرائیلی لڑکوں کواسی علاقے سے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ 400 ہیکٹر علاقے کواسرائیل میں شامل کرنے کے بعد نیا صیہونی شہر ’’گیوٹ‘‘ بننے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔اسرائیلی بستیوں کی کونسل ایتزیون نے صیہونی حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسرائیلی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے مذاکرات کار صائب ارکات نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف سفارتی ایکشن ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے خلاف جرائم کررہی ہے۔ دنیا کو چاہیے کہ کا ذمے دار ٹھوہ اسرائیل کو ظلم ہرائے۔
 
Last edited:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Re: اسرائیل کا 988 ایکڑ فلسطینی علاقہ ملک میں شا&#16

اسکا سفارتی حل ہوتا تو بہت پہلے نکل آتا ، جنگی حل بھی ہمارے پاس نہیں ہے کیونکہ سپر پاورز اسرائیل کو سپورٹ دے رہی ہونگی
اسرائیل ایٹمی قوت بھی ہے اور اسکے ہمساے عرب عیاشیوں سے فارغ ہوں تو کچھ سوچیں


ایسے میں بس ایک کام ہوسکتا ہے کہ انکے لئے دعا کی جاۓ
 

perfect janwer

Councller (250+ posts)
Re: اسرائیل کا 988 ایکڑ فلسطینی علاقہ ملک میں شا&#16

[فلسطینی مجاہدین نے تین اسرائیلی لڑکوں کواسی علاقے سے اغوا کرکے قتل کردیا ت] ****** aisey mujahedin per, saare fasaad ki jhar yahi loog hy, kia mujahid aisey hotey hy? and by the way, bhongiya marne se kuch nahi hoga, pehle mehnath kerke apne aap ko taqatwer tu banawo, chale ate ho israel ko fatah kerne aur haisiyath dheko apni.