Advertisement

اسرائیل بالکل بھی نسل پرست نہیں

اسرائیل بالکل بھی نسل پرست نہیں

تین روز قبل اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونائٹڈ نیشنز اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹرن ایشیا ( ایسکوا ) کی جانب سے ایک غیر معمولی رپورٹ شائع ہوئی جس میں یہ بم پھوڑا گیا کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے جس نے فلسطینیوں کو زیرِ نگیں رکھنے کے لیے اپارتھائیڈ ( نسلی تفریق) ڈھانچہ بنا رکھا ہے۔

بس پھر کیا تھا ایک طوفان آ گیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس رپورٹ کو سفید جھوٹ اور نازی طرز کا پروپیگنڈہ قرار دیا۔اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے رپورٹ کے ایک مرتب رچرڈ فاک کو متعصب بتایا (رچرڈ فاک فلسطین میں انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوامِ متحدہ کے سابق مشاہدہ کار ہیں)۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیرک نے وضاحت کی کہ یہ رپورٹ سیکرٹری جنرل کے نہیں بلکہ مرتبین کے خیالات ہیں۔ اس رپورٹ کی اشاعت سے پہلے ہیڈ کوارٹر سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کی ایک اور مصنف اقوامِ متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور ایسکوا کی ایگزیکٹو سیکرٹری ریما خلف نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفی
دے دیا۔ اس سے قبل ریما نے سیکرٹری جنرل سے استدعا کی کہ وہ رپورٹ سے لاتعلقی نہ برتیں۔ بقول ریما خلف اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے نے یہ رپورٹ ایسکوا کے رکن ممالک کے کہنے پر مرتب کی تھی۔ ہمیں اندازہ تھا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی اس رپورٹ سے لاتعلقی کے لیے سیکرٹری جنرل پر زبردست دباؤ ڈالیں گے۔

یہ رپورٹ لگ بھگ تیس گھنٹے ایسکوا کی ویب سائٹ پر زندہ رہی۔ اقوامِ متحدہ کی تاریخ میں شاید ہی پہلے کبھی ہوا ہو کہ ایک شائع رپورٹ کو اس طریقے سے واپس لیا گیا ہو۔ یوں ایک بار پھر اندازہ ہوگیا کہ اقوامِ متحدہ کتنی آزاد اور کتنی مجبور ہے۔

مگر یہ زخم ایسے مندمل نہیں ہوگا جب تلک اقوامِ متحدہ ایک اور رپورٹ جاری نہیں کرتی جس میں لکھا ہو کہ مغربی کنارے پر یہودی بستیوں کے لیے زمین پر اسرائیل نے جبری قبضہ نہیں کیا بلکہ فلسطینیوں نے ہاتھ جوڑ کر یہ کہتے ہوئے ان زمینوں کی ملکیت اسرائیل کے حوالے کی کہ صاحب ہمارے بس کا کام نہیں آپ ہی سنبھالئے اور پھر وہ اپنا اسباب سر پر اٹھائے اسرائیلی آبادکاروں سے آبدیدہ گلے مل کر وقت کی دھول میں گم ہوگئے۔

​
_95224307_34950756-eef0-4580-91e2-bc82d171f1f0.jpg

ریما خلف اقوام متحدہ کے اس کمیش کی سربراہ تھیں جو اٹھارہ عرب ملکوں میں معاشی اور سماجی ترقی کا مجاز ادارہ ہےاور یہ جو ہر قدم پر فوجی چیک پوسٹیں ہیں ان پر فلسطینیوں کی طویل قطار اور بدسلوکی کی خبریں بھی نرا پروپیگنڈہ ہے۔ ان کا تو روزانہ وہ اسرائیلی فوجی سواگت کرتے ہیں جن کے ہاتھ میں رائفل نہیں گلدستے، چہرے پر کرختگی نہیں مسکراہٹ ہوتی ہے۔ یہ حاملہ خواتین کو بیٹھنے کے لیے اپنی کرسیاں پیش کر دیتے ہیں اور قطار میں کھڑے فلسطینی بچوں کو دودھ اور کھلونے سپلائی کرتے ہیں۔

حتٰی کہ جب فلسطینی غصے میں لال بھبوکے ہو کر سنگ باری کرتے ہیں تو بچارے اسرائیلی فوجی صرف ہوا میں گولی چلاتے ہیں۔ اگر کوئی فلسطینی بچہ اڑتا ہوا ان گولیوں کے سامنے آ جائے تو کوئی کیا کرے۔

اور یہ جو ہر فلسطینی شہری کو اپنی جیب میں شناختی کارڈ رکھنے کی نصیحت ہے۔ اس کا مقصد نسلی شناخت و حقارت تھوڑا ہے۔ یہ شناختی کارڈ تو اس بات کی ضمانت ہیں کہ ان کارڈ ہولڈرز کو مہمان ہونے کے ناطے اسرائیلی حکومت کی جانب سے تعلیم، صحت، رہائش، روزگار اور نقل و حرکت وغیرہ کے لیے جو اضافی مراعات و سہولتیں ملتی ہیں وہ کہیں کوئی یہودی شہری کسی فلسطینی کا روپ دھار کے نہ اچک لے۔

آنجہانی اسرائیلی وزیرِ اعظم گولڈا مئیر نے 1969 میں کیا اچھی بات کہی تھی۔
ایسا نہیں کہ یہاں کوئی فلسطینی تھے اور ان کی کوئی ریاست تھی اور ہم آئے اور انہیں باہر پھینک کر ان کے ملک پر قبضہ کرلیا۔ ان کا تو کوئی وجود ہی نہیں تھا۔۔۔

اب آپ ہی دل پہ ہاتھ رکھ کے بتائیے کہ ایسے لوگ جن کا کوئی وجود ہی نہیں۔ ان کے انسانی حقوق پر اقوامِ متحدہ سمیت کوئی بھی کیسے بات کر سکتا ہے؟

اگر اب بھی کسی کے دل میں کوئی اسرائیل مخالف وسوسہ ہے تو گولڈا مئیر کا ایک اور قول سن لے۔
ہم انہیں اپنے بچوں کے قتل پر تو معاف کر سکتے ہیں۔ مگر اس پر کبھی معاف نہیں کریں گے کہ وہ ہمیں ان کے بچوں کو قتل کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

​
http://www.bbc.com/urdu/pakistan-39313753
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
اقوام منافقہ کا خوبصورت چارٹر، مساوات و انصاف کی فراہمی کے دعوی، انسانی حقوق کی پاسداری، نسلی اور مذہبی امتیاز سے آزاد ریاست، سب دھوکا ہے
 
(quite)(quite)(quite)(quite)(quite)(quite)(not listening)(not listening)(not listening)(not listening)(not listening)(not listening)(not listening)(not listening):broken_heart::broken_heart::broken_heart::broken_heart::broken_heart::broken_heart::broken_heart::broken_heart:
 
Advertisement
اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے فلسطینوں کے ساتھ اسرائیل کے رویے کو نسل پرستانہ قرار دینے کے بارے میں ایک رپورٹ کو واپس لینے کے لیے ادارے کی طرف سے دباؤ ڈالے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کے بارے میں یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے مغربی ایشیا کے معاشی اور سماجی کمیشن کی طرف سے شائع کی گئی تھی جس کی سربراہ اقوام متحدہ کی انڈر سیکریٹری ریما خلف تھیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ پہلی رپورٹ تھی جس میں اسرائیل کو نسل پرست قرار دیا گیا۔

یہودی بستیوں پر تنازع ہے کیا؟
'اسرائیل یہودی ہو سکتا ہے یا پھر جمہوری'
ٹرمپ کا حل:'فلسطینی ریاست ڈمپ'؟

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اپنے آپ کو اس رپورٹ سے علیحدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رپورٹ اس کے مرتب کرنے والے کے خیلات کی عکاسی کرتی ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خلف جن کا تعلق اردن سے ہے کہا کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پیش کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل ان پر رپورٹ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

اس رپورٹ کو گزشتہ روز جمعے کو ادارے کی ویب سائٹ سے ہٹا لیا گیا تھا۔ فرانسیسی خبرساں ادارے نے خلف کے حوالے سے کہا ہے کہ بلا شبہہ ہمیں معلوم تھا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی اس رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد شدید دباؤ ڈالیں گے۔

اسرائیل نے اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد شدید احتجاج کیا تھا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اسرائیل کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو نسل پرستانہ جرائم کا مرتکب قرار دینے سے پہلے انھوں نے بڑی جامع اور عالمانہ تحقیق کی ہے اور ان کے پاس بے انتہا ثبوت موجود ہیں جن سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔
_93116347_gettyimages-628720932.jpg

اسرائیل نے اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد شدید احتجاج کیا تھا

یہ کمیشن جو 18 عرب ملکوں میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا تھا اس کی طرف سے یہ رپورٹ بدھ کے روز شائع کی گئی تھی۔

سنہ 2014 میں امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان کیری نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول نہ کیا تو اسے نسل پرستانہ ملک قرار دیا جا سکتا ہے۔

فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات اسرائیل کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کا ایک اہم نکتہ ہے۔

غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی سنہ انیس سو سڑسٹھ سے اسرائیل کے تسلط میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پانچ لاکھوں یہودیوں کو آباد کرنے کے لیے بستیاں تعمیر کی ہیں جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی تصور کی جاتی ہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/39315582
​
 
Just look at the reality what is happening in Iraq, Syria,Afghanistan, Libya and Yemen, Muslims are unable to rule their own countries and fighting between themselves, be it for any reason. Forget Israel for time being and thing about plight of Muslims in these countries.
 
یہ بھی حقیقت ہے جس سے نظریں چرانے کی بجائے اقوام منافقه کی اصلیت جاننے اور کسی قسم کی امید نا لگانے کی ضرورت ہے
 
یہ بھی حقیقت ہے جس سے نظریں چرانے کی بجائے اقوام منافقه کی اصلیت جاننے اور کسی قسم کی امید نا لگانے کی ضرورت ہے
Charity begins at home, firstly Muslims need to bring their house in order then they can look around what needs to be done, if you are week from within then you can't take care of external existential threats.
 
کچھ استثنی ہو سکتے ہیں لیکن نتیجہ یہی ہے کے اقوام منافقه جب سے بنی ہے اس کی پالیسیاں اسرائیل نواز اور مسلمان مخالف رہی ہیں.عراق پر حملہ ہو یا شام ہو یمن پر باغیوں کو حکومت سے لڑنے کے لیے اسلحہ کی فراہمی یہ سب کچھ اقوام منافقه کی رضا مندی سے ہو رہا ہے. ، لیبیا ور مصر میں میں دراندازی اقوام منافقه کی سرپرستی میں ہوئی. مسلم ممالک کو اپنے معاملات اپنے ہاتوں میں لینے کے لئے اقوام منافقه سے جان چھڑانی ضروری ہیں
 
​اسرائیل کو گالیاں دینے کی بجائے ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے! کیونکہ عالم اسلام کے غداروں نے اسرائیل کو یہاں تک پہنچایا ہے۔ ایران ،سعودی عرب سمیت کم وبیش تمام مسلم ممالک اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں! کچھ کھلے اور کچھ ڈھکے! اقوامِ متحدہ اسرائیل کی ہی بنائی ہوئی تنظیم ہے! جو اسرائیل نے یہ کہہ کر بنائی تھی کہ یہودیوں پر ہٹلر نے مظالم کیئے اور آئندہ کوئی ملک ایسا نہ کر سکے،لیکن اصل م منصوبہ دور رس تھا! نام نہاد مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ جب صدام اور ایران کی جنگ ہوئی تو اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا دعویٰ کرنے اور مرگ بر اسرائیل اور مرگ بر امریکہ کہنے والا ایران امریکہ سے صدام کے خلاف اسلحہ مانگ رہا تھا! امریکہ نے یہ کہہ کر کہ دنیا ہم پر اعتراض کرے گی،امریکہ نے اسرائیل سے کہا کہ وہ ایران کو اسلحہ سپلائی کرے، پھر وہی ایران جرمنی کے ایک ہوٹل ،،،،،،، میں بیٹھ کر اسرائیلیوں سے معاہدہ کر رہا تھا بعدازاں ایران کو صدام کے خلاف اسلحہ دیا گیا اور تب ایران عراق کے خلاف کئی مہینوں تک جنگ لڑتا رہا۔لیکن اس ک باوجود ایران کا آج بھی یہی دعویٰ ہے کہ ،، مرگ بر اسرائیل،، اسی طرح عالم اسلام کا ،،، راہنما ،، سعودی عرب بھی اندرون خانہ اسرائیل کا دشمن نہیں! کبھی پاکستان کی کسی حکومت نے اسرائیل کی ایسی مذمت کی جیسی کرنی چاہیے؟ ان عربوں نے خود اسرائیل سے دوستی رکھی ہوئی ہے اور پاکستان کو کہتے ہیں اسرائیل کے لئے ایٹم بم بناؤ! اور یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کسی بھی عرب ملک سے زیادہ پاکستان کا دشمن ہے! مزید کسی تفصیل میں جائے یہی کہتا ہوں کہ قصور وار اسرائیل نہیں بلکہ ہم خود ہیں!! عالم اسلام کو اسرائیل کی بجائے اپنی منافقت پر غور کرنا چاہئے!!!۔
 
Nahi to app ka khayal tha kay iran baghir hatyar kay saddam say larta rehta aur khatam ho jata?? koi aur option agar app kay khayal may thi to wo bata dain

​حل یہ تھا بھائی صاحب کہ ایران اپنا ،،، انقلاب اسلامی ،،، اپنے ملک تک محدود رکھتا اور جنگ سے پرہيز کرتا، ایران نے وہی کام کیا تھا جو صدام نے کویت میں کیا تھا، اور ایران نے بھی یہ کام انہی کے کہنے پر کیا تھا جن کے کہنے پر صدام نے کیا تھا،، پھر ظاہر ہے اس جنگ کو اسلحے کی ضرورت تھی! لیکن پھر ایران کو کم از کم ،، مرگ بر اسرائیل ،، کا نعرہ تو نہیں لگانا چاہیے!!۔
Nahi to app ka khayal tha kay iran baghir hatyar kay saddam say larta rehta aur khatam ho jata?? koi aur option agar app kay khayal may thi to wo bata dain