Advertisement

اسد عمر کےلئے کلمہ خیر منصور آفاق

دیکھ رہا ہوں جس کمان سے بھی تیر نکلتا ہے اُس کا ہدف عمران خان کی ٹیم ہوتی ہے۔ ممکن ہےایک آدھ کھلاڑی کمزور واقع ہومگرکابینہ میں ایک وزیر بھی ایسا نہیں جس پر کرپشن کا کوئی الزام ہو۔ ہدف ِ تنقید وہی ہیں جوسب سےبہترکام کررہے ہیں۔ اسد عمر پر تواپنےپرائے دونوں بہت برہم ہیں حالانکہ وہ تومبارک باد کے مستحق ہیں، اگرچہ مہنگائی ضرور ہوئی ہے مگر ان کےاقدامات پاکستانی معیشت کےلئے صبح کی پہلی کرن کی طرح ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے اسد عمر کوباقاعدہ پلاننگ کے ساتھ ٹارگٹ کیا گیاہے۔ اس میں حکومت کے مخالف تو ہیں ہی کہ اسد عمر کی ناکامی دراصل عمران خان کی ناکامی ہوگی مگر کمیں گاہ میں موجود کچھ دوست بھی ’اسد عمر مخالف مہم ‘کا حصہ بن گئے۔

Mansoor-afaq-284x160.jpg


دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف

اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی

ایڈوائزی کونسل کے کچھ ممبران بھی شاید اپنے وزیرسےنالاں ہیں۔ وہ دراصل قومی غیرت کے تحت چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ یہ اچھی بات ہے مگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں کریڈٹ کےلئے آئی ایم ایف سےروابط برقراررکھنے بھی ضروری ہیں۔ بے شک ہم نے دوست ممالک سے قرض لے کر اپنی معیشت کو مضبوط کرلیا ہے مگرآئی ایم ایف کے ساتھ بزنس کرنے سے پاکستان کی کریڈیبلٹی بنتی ہے۔

یہ بالکل اسی طرح کی بات ہے جیسے کوئی شخص ذاتی طور پرکئی لوگوں سے ادھار لے سکتا ہے مگربینک اس کولون صرف اُسی صورت میں دیتاہےجب اسے یقین ہوتا ہےکہ یہ شخص لون واپس کر نے کی اہلیت رکھتاہے۔ یہ اہلیت انٹرنیشنل سطح پرکاروبار کےلئے ضروری ہوتی ہے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان چونکہ ایک طویل عرصہ سے بزنس کرتا آرہا ہے اس لئے اب اُس کے پاس جانا کوئی بری بات نہیں۔ ہاں اگر پاکستان کی معیشت مکمل طور پرمضبوط ہو جائےتو آئی ایم ایف کے پاس جانا قطعاً ضروری نہیں۔

میرے نزدیک تو اسد عمر نے اس وقت تک جو کام کئے ہیں وہ تمام قابل ِ تحسین ہیں۔ جہانزیب خان، شہباز شریف کےقریبی آدمی تھے انہیں اِ س کے باوجود ایف بی آر کا چیئرمین لگا دیا ہے کہ اُن سے بہتر کوئی اور آدمی اس پوسٹ کےلئے موجود نہیں تھا۔ یہ بات مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں۔ جہانزیب خان نے بھی آتے ہی تمام کرپٹ افسران کو عہدوں سےہٹایا، اپنےاختیارات کو نیچے تک پہنچایا۔ یہ کتنی بڑی بات ہے کہ ایف بی آر میں ایک بھی پوسٹنگ میرٹ کے بغیر نہیں ہوئی۔ اسد عمر کے خلاف سب سے زیادہ یہ بات دہرائی گئی کہ ان کی پالیسیاں مہنگائی میں اضافہ کررہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے تو جو پالیسیاں بنائی ہیں وہ مہنگائی میں کمی کا سبب بننےوالی ہیں۔ جہاں تک موجودہ مہنگائی کا تعلق ہے تو وہ پچھلی حکومت کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔ معاشی پالیسیوں کے نتائج ایک دن میں نہیں آ جایا کرتے۔ کچھ وقت لگتا ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ پریشان حال کسان تھے جوپاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں ریلیف دینے کےلئےزراعت کے شعبے میں انقلابی اقدام کئے گئےہیں۔ زرعی قرضوں پر ٹیکس کی شرح پہلے 39 فیصد تھی اسے بھی کم کر کے بیس فیصد کردیا گیا ہے۔ زراعت کےلئے استعمال ہونے والے ڈیزل انجن پر پہلے 17فیصد ٹیکس تھا اسے کم کرکے پانچ فیصد کردیا ہے۔ یعنی تمام زرعی مشینری ٹریکٹر تک سستے کر دئیے ہیں۔ کھاد کی فیکٹریوں پر جو گیس کی مد میں ٹیکس تھا وہ کم کردیا ہے یعنی اب کھاد بھی سستی ہوجائے گی۔ مکانوں کی تعمیر کےلئے قرض حسنہ کی مد میں پانچ ارب روپے رکھے ہیں۔ یہ پانچ ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہوں گے۔ مہنگے موبائل فون چھوڑ کر باقی تمام موبائل فون پر ٹیکس کم کر دیا ہے یعنی جو فون عام لوگ استعمال کرتے ہیں انہیں بھی سستا کردیا گیا ہے۔ چھوٹے کاروبار پر پہلے ٹیکس کی شرح 49 فیصد تھی اسے کم کر کے بیس فیصد کردیا گیا ہے۔

یقیناًاس سے مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔ جب سے گاڑی کی خریداری کےلئے فائلرہونا ضروری قرار دیا گیا تھا گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ فائلرز گاڑیاں خرید کر مہنگے داموں نان فائلرز کوفروخت کرنے لگے تھے۔ انہوں نے 1300 سی سی تک نان فائلرز کو گاڑیا ں خریدنے کی اجازت دے کرانہیں راستہ فراہم کیا ہے۔ ایک مخصوص حد تک جائیداد کی خریداری کی بھی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ1800سی سی گاڑیوں اور بڑی جائیدادوں پر ٹیکس بڑھایا بھی ہے۔ یعنی امیروں پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے اور غریبوں پر کم کیا گیا ہے ۔یہ بڑے اہم اقدامات ہیں۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ فائلرز کو جو فائدہ دیا گیا ہے اس سے یقیناً بینکنگ سسٹم مستحکم ہوگا پہلے فائلرز کوہر چیک پر پوائنٹ تھری پرسنٹ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا تھا، وہ ختم کردیا ہے۔ اب کاروباری حضرات اور ادارے زیادہ سے زیادہ کاروبار بینک کی وساطت سے کریں گے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ ایک کام بہت ہی اہم کیا گیا ہے کہ سولر پینل اور ونڈ ٹربائن کے کاروبار کو ٹیکس سے پانچ سال کےلئے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اب وہ تمام سولر پینل جو پاکستان میںبن رہے ہیں، سستے ہوجائیں گے۔ پاکستان میں سولر پینل اور ونڈ ٹربائن بنانے کے نئے کارخانے لگیں گے۔ انرجی کے بحران سےملک کونکالنے کےلئے یہ ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ پچھلے سال صرف بجلی کے نظام میں ساڑھے چار سو ارب کا خسارہ ہوا۔ محصولات کے اِس نظام سے یقیناًشاندارنتائج برآمد ہوں گے سو اسد عمر کےلئے کلمہ خیر بنتاہے۔ اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ کہتے ہیں کہ ترقی کےلئے ترقیاتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ انڈسٹریز پر توجہ درکارہے۔ زراعت کی ترقی کے لیے اصلاحات کا جو یادگار پیکیج دیا گیا ہے اس کے بعد پیداوارکی کھپت کےلئے انڈسٹریز کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔

https://jang.com.pk/news/602084-mansoor-afaq-column-26-1-2019
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
i think i wrote it a month before .. asad umar in ka hadaf hai kiyon ke yeh os banday ki qabliyat ko jantay ....khuda ki qasam jhangeer khan tareen ki mintain kar ke lay kar gaya tha shabaz shareef os ko tu inhaon nay balancing ke chakar mein nikalwa liya ab asad umar in ka hadaf tha or hai .. asad umar abhi kuch aglay eik say 3 sal mein jo kamal dikaaye ga mein dawaa karta hon sirf yeh wazrat hamay 2/3rd majority dilwaey gi or yeh janatay hain pakistan ke dushman .. yaqeen janain usman buzdar ke yah kabi itnay khilaf nahi honga kiyon ke yeh os say expect kar rahay hain ke yeh bhot behtar performe nahi kar paye ga specially pervaiz elahi ki mojodigi main .. magar asad umar in ke wazan ka pathar nahi .. inshallah asad umar pakistan ka mustakbil ka wazir ey azam hai
 
Advertisement
i think i wrote it a month before .. asad umar in ka hadaf hai kiyon ke yeh os banday ki qabliyat ko jantay ....khuda ki qasam jhangeer khan tareen ki mintain kar ke lay kar gaya tha shabaz shareef os ko tu inhaon nay balancing ke chakar mein nikalwa liya ab asad umar in ka hadaf tha or hai .. asad umar abhi kuch aglay eik say 3 sal mein jo kamal dikaaye ga mein dawaa karta hon sirf yeh wazrat hamay 2/3rd majority dilwaey gi or yeh janatay hain pakistan ke dushman .. yaqeen janain usman buzdar ke yah kabi itnay khilaf nahi honga kiyon ke yeh os say expect kar rahay hain ke yeh bhot behtar performe nahi kar paye ga specially pervaiz elahi ki mojodigi main .. magar asad umar in ke wazan ka pathar nahi .. inshallah asad umar pakistan ka mustakbil ka wazir ey azam hai


Lekin Bhai Time Lage Ga Asad Umar Ko Engro Theek Karne Ke Liye Bhi 2 3 Saal Chaiye The.Us Ke Baad Profit Kamaane Lag Gai
 
Just because of cheap Solar Energy option supported by Bangladeshi Govt., the country has made a lot of progress in past few years. Cottage industry and small business are the true beneficiaries of this energy, plus it removes the unnecessary load from conventional energy sources....
 
i am damn sure Pakistan economy will be much better than it is right now after 5 years of asad umar in charge....

this is because of Asad Umar skills, he met almost all industries persons and got their demands, went on to ECC and put that on table....

after very careful review they have come up with finance bill, so it is some of best economic minds of Pak that have come with this bill for industry revival in Pakistan...

countries like China, india, Malaysia, Vietnam have seen economic boom, so i dont see any reason why Pakistan cant see that boom with right policies
 
اسد عمر نے بہت اچھے کام کئے ہیں مگر پٹواریوں اور پپلوں کو سمجھ نہیں آئے گی ،وہ صرف دیکھیں گے کہ بریانی کی پلیٹ کی قیمت کتنی بڑھتی ہے
Samajh ati hai. That's exactly why they are targeting Asad. Finance is the backbone of the govt. If finance ministry fails, so do all other departments. That's why they have launched the most laughable campaign against him.