- Joined
- Apr 9, 2012
- Posts
- 13,230
- Reaction score
- 14,877
- Points
- 113
عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اپنا انقلاب سمیٹ کراسلام آباد سے رخصت ہوئے تو حکومت نے کسی حد تک سکھ کا سانس لیا ۔اورپھر یہ گمان کر بیٹھی کہ اب عمران خان بھی کسی دن دھرنے کی طوالت سے مایوس ہو کر اسی طرح اپنے گھر چلے جائیں گے ۔ اس میں شبہ نہیں کہ طاہر القادری کے جانے سے پی ٹی آئی کے کارکنان کے چہروں پر بھی مایوسی عیاں تھی وہ بھی یہ سمجھ رہے تھے کہ عوامی تحریک کے چلے جانے سے ان کے دھرنے کا زور بھی ٹوٹ جائے گا اور شرکا ء کی موجودہ تعداد کے باعث اسے جاری رکھنا ایک انتہائی مشکل عمل ہو گا ، اس کی وجہ یہ تاثر تھا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا پیٹ(پی اے ٹی) کے دھرنے کا مرہونِ منت ہے اس کی وجہ قبلہ ڈاکٹر صاحب کے عقیدت مندوں کی جانب سے مستقل مزاجی کا وہ مظاہرہ تھا جو ان کے دھرنے میں دیکھنے میں آیاجبکہ تحریک انصاف کے کارکنان اس معاملے میں بڑی حد تک کمزور دکھائی دیے ایسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ہمت دکھائی اور کسی مایوسی کے اظہار کی بجائے نہ صرف طاہر القادری کا دھرنے میں ساتھ دینے پر اس کا شکریہ ادا کیا بلکہ مطالبات کی منظوری تک اپنے دھرنے کو جاری رکھنے کا اعلان کر کے ایک طرف تو نظام بدلنے اور نئے پاکستان کے قیام کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی اور دوسری طرف اپنی پارٹی میں بھی امید کی ایک نئی کرن پیدا کر دی جس سے تحریک انصاف کے دھرنے کا جاری رہنا ممکن ہو سکا ۔
اب تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ میچ براہ راست حکومت اور تحریک انصاف کے مابین شروع ہو گیا اور بات بیان بازی سے نکل کر گرفتاریوں کے وارنٹ ہی نہیں بلکہ ریڈ زون پر احتجاجی مظاہروں اور جلسے ، جلوسوں پر پابندی کیلئے صدارتی آرڈیننس کے نفاذ تک جا پہنچی ہے حکومت نے عنقریب ایک ایسے آرڈیننس کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے نفاذ سے شاہراہ دستور اور ڈی چوک پر اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو جائے گی اور پھر ڈی چوک پر جاری پی ٹی آئی کے دھرنے کو اٹھانا حکومت کی مجبوری بن جائے گی ۔ اگر دھرنے کو یہاں سے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج حکومت کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں ۔ یقیناً اس پر ہونے والا ردعمل پی ٹی آئی کی تحریک کو مزید موثر بنانے کا باعث بن سکتا ہے ۔ جبکہ یہ آرڈیننس جو بنیادی انسانی حقوق ہی نہیں بلکہ آئین سے بھی متصادم ہو گا حکومت کو کوئی نیک نامی نہیں دے سکے گا ۔
کیونکہ دستور میں تو ہر شہری کو اپنے حق کیلئے پر امن احتجاج کی اجازت ہو گی لیکن اس آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اس سے شاہراہ دستور پر احتجاج کا حق چھین لیا جائے گا ۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ایک سیاسی اور جمہوری حکومت ہونے کے نا طے حکمران مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھاتی اور معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جاتی لیکن حکومت کی جانب سے اس رویے کا مظاہرہ کرنے کی بجائے منفی اور غیر جمہوری راستے اختیار کر نے کو ترجیح دی گئی جن کے نتیجے میں سیاسی ماحول ایک بار بھر گرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور عمران خان نے اپنے جلسوں سے جو ماحول بنا دیا ہے اس کو دیکھ کر یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ 30نومبر کو ایک بار پھر عوام کی بڑی تعداد آزادی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی کوشش کرے گی ۔ حکومتی اداروں کا خیال ہے کہ 50سے 60ہزار افراد دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئیں گے ۔
اس حوالے سے حکومت کو دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ تحریک انصاف کا کارکن تشدد پسند نہیں ہے بلکہ اس کا مجمع پرامن افراد پر مشتمل ہوتا ہے جن میں زیادہ تر خواتین ہوتی ہیں لیکن ان کی آڑ میں چند تشدد پسند عناصر بھی اسلام آباد میں داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔ اور ان چند عناصر کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ایک بار پھر اسلام آباد کو اسی طرح سیل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کا مظاہرہ آزادی اور انقلاب مارچ کے آغاز پر دیکھنے میں آیا تھا ۔یعنی اسلام آباد کے باسیوں کو اب ایک بار پھر ان پابندیوں کے لیے تیار رہنا چاہیے جن سے چند روز قبل ہی اللہ اللہ کر کے جان چھٹی تھی ۔ یہ رویہ حکمرانوں کی اس سوچ کو ظاہر کرتا ہے کہ عوامی احتجاج سے نمٹنے کا طریقہ بات چیت نہیں بلکہ کنٹینر اور رکاوٹیں ہیں ۔
ادھر ضلعی انتظامیہ نے حکومت سے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی واضح پالیسی مانگی ہے اور کہا ہے کہ اس گو مگو کی کیفیت میں رکھنے کی بجائے واضح طور پر بتایا جائے کہ وہ کس طرح مظاہرین سے نمٹنا چاہتی ہے ۔ کیا ان سے سختی برتی جائے یا ان کو دھرنے کیلئے ڈی چوک تک آنے دیا جائے؟ انتظامیہ کی جانب سے یہ پالیسی مانگنے کا مقصد واضح ہے کہ وہ کسی بھی ایکشن کی ذمہ داری اپنے اوپر نہیں لینا چاہتی ۔ اسی کا تجربہ اسے ماضی کے واقعات سے ہوا جب حکومت نے اپنا مقصد نکلوانے کے بعد ساری ذمہ داری پولیس یا انتظامیہ پر ڈال انھیں عدالتوں کا سامنا کرنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا یہی کچھ ماڈل ٹائون میں 14افراد کی ہلاکت کے واقعے میں ہو ا کہ کوئی اس کی ذمہ داری لینے کو تیا ر نہیں ہے حکومت کی غیر واضح حکمت عملی کے باعث ہی تو اسلام آباد کے تین آئی جیز نے آزادی اور انقلاب مارچ کے دھرنوں کے شرکاء کے خلاف کارروائی کے حوالے سے حکومت کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا ۔ اور اب 30نومبر کیلئے ابھی سے حکومت کو کہہ دیا گیا ہے کہ جو کچھ بھی کرنا ہے اس کے بارے میں ابھی سے واضح طور پر بتایا جائے تاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی سے اپنی تیاری کر سکیں اور جو بھی ایکشن لیں اسے حکومت کی حمایت حاصل ہو ۔اور اس کے جو بھی نتائج ہوں ان کا سامنا بھی حکومت ہی کرے اس میں پولیس کو نا گھسیٹا جائے ۔
حکومت کے جانب سے تو یہ اشارے آچکے ہیں کہ اب کی بار وہ عمران خان کے ساتھ کھلی جنگ کرنے کو تیار ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک روز قبل اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہہ دیا ہے کہ عمران خان اخلاقی حد عبور نہ کریں ورنہ ان سے کھلی جنگ ہو گی ۔نجانے ڈار صاحب کو یہ کس نے سمجھا دیا ہے کہ کھلی جنگ حکومت کے فائدے میں ہو گی ۔ عمران خان تو اپوزیشن میں ہیں لہذا انہیں سو چنے کی ضرورت نہیں ۔ لیکن اسحاق ڈار صاحب تو حکومت میں ہیں انھیں تو کم از کم بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے تھا باوجود اس کے وہ ایک نرم گفتار اور بات چیت کیلئے زیادہ موزوں سمجھی جانے والی شخصیت ہیں( اسی بنا پر تو پیپلز پارٹی نے چوہدری نثار کی بجائے ہمیشہ ان کے ساتھ بات چیت کرنے کو ترجیح دی )کہ عمران خان کے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیںجبکہ کھلی جنگ کے نتیجے میں ان کی حکومت جا سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ عمران خان تو اس سے کوئی نہ کوئی فائدہ ہی اٹھا جائیں ۔

Last edited by a moderator: