استعفے منظور ہوچکے، واپسی ممکن نہیں: اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوٹوک جواب
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے اسمبلی میں واپسی کی استدعا پر دوٹوک جواب دے دیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی وفد میں عامر ڈوگر، کنول شوذب، ساجدہ بیگم، عامر کیانی، عاصمہ حدید، امجد نیازی، ظل ہما،شوکت علی بھٹی،فیض اللہ،خرم شہزاد اور طاہرصادق شامل تھے۔
قومی اسمبلی کے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پربات ہوئی اور پی ٹی آئی وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا کی۔
پی ٹی آئی ارکان کی بحالی کا معاملہ، اسپیکرقومی اسمبلی کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار
اسپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیا کہ قانون و آئین اورقومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کرچکا ہوں، بار بار خطوط بھیجے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آئے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکراسدقیصرکی سربراہی میں آئے وفد نے استعفے منظور کرنے کی استدعا کی تھی، میں آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کا پابند ہوں۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان سے استفسار کیا کہ کیا ممبران نے استعفے اپنی مرضی کے مطابق نہیں دیے تھے؟ سابق اسپیکراسد قیصر کی سربراہی میں آئے وفد کے اصرار پر استعفے منظور کیے گئے تھے، پھربھی آپ کی درخواست پر معاملے کو لیگل ٹیم سے ڈسکس کرکے آپ کو مطلع کردیا جائے گا۔
دس دن پہلے کھوتی کا پتر بول رہا تھا کہ جب تک ایک ایک بندہ میرے دفتر میں آکر استعفے کی تصدیق نہیں کرتا اس وقت تک میں استعفے قبول کرکے غیرآئینی اور غیر قانونی کام نہیں کرسکتا
دس دن پہلے کھوتی کا پتر بول رہا تھا کہ جب تک ایک ایک بندہ میرے دفتر میں آکر استعفے کی تصدیق نہیں کرتا اس وقت تک میں استعفے قبول کرکے غیرآئینی اور غیر قانونی کام نہیں کرسکتا
اسپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیا کہ قانون و آئین اورقومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور کرچکا ہوں، بار بار خطوط بھیجے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی ممبر حاضر نہیں ہوا، اسد قیصر اور عامر ڈوگر کی سربراہی میں آئے وفد کے بعد استعفے قبول کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
عمران خان کو یہ بات پہلے سوچنی چاہئے تھی۔ اپنی مخصوص نشستیں لیں اور اپنا بندہ اپوزیشن لیڈر بنائیں۔ باقی استعفے دیئے تھے تو اب ان کو مانیں۔ یہاں پی ٹی آئی غلط ہے۔

جہاں پر آپ کو پتا ہو کہ کورٹس اور باقی تمام ادارے آپ کے خلاف برسرپیکار ہیں تو ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنا پڑے گا۔ پہلے دن سے ہی پتا تھا کہ یہ لوگ اپنی مرضی کا اپوزیشن لیڈر بنائیں گے تو استعفے اتنے ہی دینے چاہیئں تھے جہاں پر آپ اپنا بندہ اپوزیشن لیڈر رکھتے۔ بہرحال خان کی یہ غلطی تھی۔ کورٹ نے فیصلہ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ آگے چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔