استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی 45 اور قومی اسمبلی کی 27 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے فہرست پاکستان مسلم لیگ (ن) کو دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے لئے قومی اسمبلی کی پانچ سے سات اور صوبائی اسمبلی کی بیس سے زیادہ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ممکن نہیں۔اس حوالے سے ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ وسطی پنجاب میں بھی نشستیں مانگ رہی ہے، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی حافظ آباد سے مامون تارڑ، جھنگ سے غلام محمد لالی، چنیوٹ سے ذوالقار علی شاہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میاں اشفاق، گوجرانوالہ سے رانا نذیر اور انکے بیٹے، چکوال سے ذوالفقار دلہ، راولپنڈی سے غلام سرور خان ، سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کو ایڈجسٹ کروانا چاہتی ہے
ذرائع کے مطابق ن لیگ اسحاق خاکوانی، علیم خان، عون چوہدری، جہانگیرترین کیلئے سیٹیں دینے کو تیار ہے ۔
استحکام پارٹی صوبائی اسمبلی کے اپنے لوگوں کیلئے بھی ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے جو ن لیگ کیلئے ممکن نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ن لیگ اور آئی آئی پی کی کمیٹیوں کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر مشترکہ اجلاس سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہوا۔
اس اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، عطا تارڑ، ملک احمد خان جب کہ آئی پی پی کے اسحاق خاکوانی، عون چودھری اور نعمان لنگڑیال شریک ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/all11mh2h1.jpg
Advertisement





