قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) قصور میں استاد نے مبینہ طورپر فرسٹ ائیر کی طالبہ کو ہوس کا نشانہ بناڈالا جہالت کے اندھیرے میں علم کی شمع روشن کرنے دعویدار نے طالبہ کی امیدوں کا دیا ہی گل کردیا پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں نندکا تکیہ کی فرسٹ ائیر کی طالبہ مشتاق کالونی میں واقع اکیڈمی میں حصول علم کیلئے آتی تھی جہاں اکیڈیمی کے پرنسپل عرفان سندھو نے اسے مبینہ طورپر بربریت کا نشانہ بنا دیا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے پولیس نے ملزم عرفان سندھو کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/19-Sep-2014/144982
http://dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/19-Sep-2014/144982