Advertisement

ارشدشریف قتل کاملبہ عمران پر ڈالنے کی کوشش،شہزاداقبال کی پیشنگوئی درست ثابت

arsh1i1h1h1111.jpg

موجودہ اتحادی حکومت ایک نیا بیانیہ تیار کرے گی کہ ارشد شریف کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالی جائے۔اینکر شہزاداقبال کی پیشنگوئی درست ثابت ہوئی

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں 3 دن قبل گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار شہزاد اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ایک نیا بیانیہ تیار کرے گی کہ ارشد شریف کے قتل کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالی جائے۔

ان کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک موقع پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے ارشد شریف شہید کو مشورہ دیا تھا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ کیونکہ ان کی جگہ کوئی بھی شخص ہوتا ہے تو ان کو یہی مشورہ دیتا۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف شہید اگر ہمارے پاس بھی آتے تو ہم بھی یہی مشورہ دیتے کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔

اس موقع پر پروگرام کے میزبان وسینئر تجزیہ نگار کاشف عباسی نے کہا کہ ہم بھی ارشد شریف شہید کو یہی کہتے تھے کہ ملک سے چلے جائو لیکن وہ کسی بھی ملک کا ویزا نہیں لگوانا چاہتا تھا، وہ کہتا تھا کہ میں پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائوں گا۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ جس شخص پر 16 مقدمات بنا دیئے گئے ہوں، ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، آپ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا حال دیکھ لیں!دھمکیاں دی جا رہی ہوں تو کوئی بھی شخص یہی مشورہ دے گا کہ ملک چھوڑ کرچلے جائو۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف بھی خود ہی ملک چھوڑ کر گئے تھے، یہی کہتے تھے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے علاج کے لیے باہر بھیج دو، اب مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے بیان کو لے کر جو بیان تیار کیا جائے گا وہ یہی ہو گا کہ عمران خان نے ارشد شریف شہید کو مشورہ دیا تھا ملک سے باہر جانے کا تو یہ حکومت ارشد شریف کی شہادت کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالنے کی کوشش کرے گی۔
 
Shaheed Arshad Sharif's "Wali" his mother in this case will refute and deny this allegation in the court of law.
Result-----> CASE CLOSED.

Jitnay marzi beaaniaye banatay raho.

ALLAH AL-HAQ HAI.