Advertisement

اربوں روپے کی بھونڈی تشہیر ،صرف تختیاں بدلیں:ارشاد بھٹی

"مریم نواز کو مری جیسا موسم اور اسلام اباد جیسی سہولت میسر ہیں، اوپر چاچا جی بیٹھے ہیں، اوپر والد صاحب بیٹھے ہیں، اوپر ون پیج ہے، اربوں روپے کی ذاتی بھونڈی تشہیر۔۔ اپنے اور والد کے نام سے سرکاری پیسوں سے منصوبے لانچ ہورہے ہیں، جاپان، تھائی لینڈ، سوئٹرز لینڈ کی سیریں ہیں بمعہ فیملی، بمعہ لاڈلوں کے"۔ ارشاد بھٹی

"اربوں روپے کی بھونڈی تشہیر ، جو منصوبے، مریم نواز کہہ رہی ہیں 25 پچھلی حکومت کے تھے صرف تختیاں بدلی ہیں ۔۔۔۔کتنے ہیں فارم 47 کے ؟ آپ کے والد صاحب جیتے ہوئے ہیں ؟ صوبہ پولیس گردی کی لپیٹ میں ہے، اپوزیشن کش پالیسیاں ہیں، منصوبوں کا کوئی تھرڈ پارٹی آڈٹ نہیں"۔ مریم نواز کے شعور کے مقابلے میں ترقی کے بیان پر ارشاد بھٹی کا تبصرہ
Loading X post…
Open original post on X

"پنجاب پر رنجیت سنگھ کے بعد سب سے لمبی حکمرانی شریف خاندان کی ہے،تین بار نوازشریف اور 2 بار شہبازشریف وزیراعظم بنے۔کرنسی افغانستان سے نیچے، صحت بنگلہ دیش او رنیپال سے پیچھے، تعلیم یوگنڈا اور ایتھوپیا کے برابر۔ پیلی ٹیکسی، قرض اتارو ملک سنوارو، سستی روٹی منصوبے کہاں گئے؟ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا تھا وہ کدھر گیا؟ چنیوٹ سے سونا نکلنا تھا،کدھر "۔ارشاد بھٹی
Loading X post…
Open original post on X
​