Advertisement

ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور دل&a

’پاکستان سے آکر جے پور کے چکر ہی کاٹے ہیں بس‘
اقبال احمد
بی بی سی، جے پور

آخری وقت اشاعت: پير 28 جنوری 2013 , 12:40 GMT 17:40 PST

​
130127215023_jaipur_pak_304x171_bbc_nocredit.jpg

​
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا اثر ہر شعبے میں نظر آیا ہے

بھارت میں ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں منعقد ہونے والے جے پور ادبی میلے میں شرکت کے لیے آنے والے کرنے آئے پاکستانی طلباء اور ٹیچرز کے ایک وفد کا کہنا ہے بھارتی اہلکاروں نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس سے ان کا سفر بے مزہ رہا ہے۔

پاکستان کے شہر لاہور میں واقع فورمن کرسچن کالج کے تین طلباء اور دو پروفیسر جے پور میں منعقد ہونے والے ادبی میلے میں شرکت کے لیے آئے تھے لیکن ان کو یہ سفر نفیساتی اور معاشی طور پر کافی مہنگا پڑا۔

فورمین کالج کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر یعقوب خان، اور شعبہ سیاست کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین کے ساتھ ان کے تین طلباء علی ضياء جعفری، سرمد حسین اور ترہب اصغر جے پور ادبی میلے میں حصہ لینے کے لیے چوبیس تاریخ کی صبح واگہہ سرحد کے راستے بھارت پہنچے۔

ان افراد کے مطابق واگہہ سرحد پر موجود بھارتی اہلکاروں نے ان سے کہا آپ دلی جانا چاہیں تو دلی جائیں، جے پور جانا چاہیں تو جے پور، آپ کو پوری آزادی ہے۔
یہ لوگ واگہہ سرحد سے ٹرین کے ذریعے جے پور آنے والے تھے لیکن آخری وقت میں اطلاع ملی کی ٹرین منسوخ ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں دلی آنا پڑا۔

اس کے بعد پچیس تاریخ کو یہ لوگ ٹیکسی لے کر جے پور گئے۔ ان افراد کے مطابق جے پورمیں ان کے ہوٹل میں تفتیشی ایجنسی سی آئی ڈی کا ایک اہلکار ان کے پاس آیا اور ان افراد کو فوراً رجسٹری آفس یعنی ( ایف آر آر او) لے گیا۔

وہاں ان افراد کو چھ گھنٹے تک روکا گیا اور چھ گھنٹے بعد کہا وہ غلطی سے یہاں آگئے ہیں۔ پاکستانی طلباء کے مطابق سی آئی ڈی کے اہلکاروں نے ان سے کہا کہ وہ واپس دلی جائیں اور وہاں پہلے تھانے میں حاضری لگا کر پھر جے پور آئیں۔

اس کے بعد یہ پانچوں افراد ٹیکسی لے کر دلی آئے اور دلی کے آصف علی روڈ پر واقع اس دفتر گئے جہاں پاکستانی شہریوں کو آنے اور جانے کے وقت اپنی حاضری لگانی ہوتی ہے۔

یہاں موجود ایک اہلکار نے ان سے کہا کہ جے پور سے دلی آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور وہ آرام سے جے پور جاسکتے ہیں۔
لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ اس کے بعد چھبیس تاریخ کو یہ افراد واپس جے پور گئے۔ جے پور پہنچنے کے بعد پھر سی آئی ڈی اہلکار ان کے پاس آیا اور واپس ایف آر ار او کے دفتر لے گیا۔ وہاں جاکر پھر سے پوری کاغذی کارروائی ہوئی۔

آخرکار یہ افراد ستائیس تاریخ کو بلاخر جے پور ادبی میلے میں شرکت کرنے پہنچے۔ واضح رہے کہ جے پور ادبی میلہ چوبیس تاریخ کو شروع ہوا تھا اور اٹھائیس تاریخ کو ختم ہوا ہے۔

جے پور میلے میں ایک سیشن میں علی جعفری نے یہ ساری کہانی بیان کی جس کے بعد سب کو اس بارے میں معلوم ہوا۔ علی جعفری کا کہنا تھا کہ انہیں نفسیاتی طور پر پریشان کیا گیا اور جے پور سے دلی اور دلی سے جے پور کے چکر لگانے میں ان کے سارے پیسے ختم ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا ’ہمارا وقت اور پیسے برباد ہوئے ہیں۔ جب دونوں ممالک کے درمیان امن اور بہتر تعلقات کی بات کی جاتی تب یہ سب کیسے ممکن ہے‘۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اس بارے میں جب پولیس کا ردعمل معلوم کرنا چاہا تو جے پور کے ڈی سی پی ساؤتھ زون اے جوش نے یہ کہ کر اپنا دامن بچا لیا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر فوجیوں کی ہلاکت کے بعد حالت کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد نہ صرف دلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو جے پور ادبی میلے میں شرکت کی درخواست مسترد کردی گئی بلکہ وہاں سے آنے والے دیگر مہمانوں کے ساتھ بھی سلوک دوستانہ نہیں تھا۔

Source:
http://www.bbc.co.uk/urdu/india/2013/01/130128_pakistani_students_jaipur_ka.shtml?print=

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&#160

جب حالات کشیدھ ھوں تو ھر ایک کو احتیاط کرنی ضروری ھے کجایہ کہ ادھر کا سفر ھی اختیار کر لیں۔فی الحال کشیدگی برقرار ھے اور انڈیا اپنی فوج کو سرحدوں پر مسلسل لا رھا ھے ​
 
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&#160

In logon ko protest ke taur per Jay pur ke Adabi mele mei shirkat nahi kerni chahiey thi aur agar mumkin tha to jab inhen dilli waapas bheja geya tha to yeh wahin se Pakistan waapas aa jate
 
Advertisement
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&

Nope, they were commited to attend the closing cermoney.

What type of commitment? Were they also committed to be ridiculed by Indian bureaucracy??
 
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&

I mean, they should have come back at the same time, when they were sent back to Dehli from Jaypur, But no.
they were committed to reach jay pur at any cost.
What type of commitment? Were they also committed to be ridiculed by Indian bureaucracy??
 
Advertisement
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&#160

Aisa bhi kia jana jismein itni zillat ho!!!
 
Re: ادبی میلے میں بے ادبی ، جےپور سے دلّی اور د&

In logon ko protest ke taur per Jay pur ke Adabi mele mei shirkat nahi kerni chahiey thi aur agar mumkin tha to jab inhen dilli waapas bheja geya tha to yeh wahin se Pakistan waapas aa jate
Indeed!!! that would have made sense, yes!:smashfreakB: