اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات,آبدیدہ ہوگئیں

saba-father-meet.jpg


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ کی پہلی بار اپنے سگے والد سے ملاقات ہوئی, جس پر وہ آبدیدہ ہوگئی،اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے سگے والد سے پہلی بار کی گئی ملاقات کی تصاویر شیئر کیں, اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات ہوئی۔

صاحبہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے والد امام ربانی سے 11 مارچ کو ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو میں باپ بیٹی کی پہلی ملاقات کے جذباتی مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے,انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال پہلی بار فاردرز ڈے منائیں گی۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے پہلی بار گلے ملنے کے لیے ان کی طرف بڑھتی ہیں اور دونوں آبدیدہ ہوجاتے ہیں، اس دوران صاحبہ اپنے والد سے کہتی ہیں، ’میرا کیا قصور تھا۔
بعدازاں صاحبہ اپنے والد کے ساتھ ایک کمرے میں بیٹھ کر آبدیدہ ہوتے شکوے شکایت کرتی ہیں، اداکارہ کے والد کہتے ہیں ’تمہارے لیے میری سانسیں بچی ہوئی ہیں، اب تو مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا، اللہ نے ملانا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1773200584096559549
اداکارہ کے والد نظریں نیچے کرکے آبدیدہ ہوتے ہوئے اپنی بیٹی صاحبہ سے کہتے ہیں کہ ’میں صرف چاہتا تھا کہ جاتے ہوئے تم سے معافی مانگ لوں، مجھ سے بہت بڑا قصور ہوگیا، اتنی عمر گزر گئی۔‘

اس دوران امام ربانی صاحبہ کو بھی کچھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہتے ہیں جس پر صاحبہ اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’کچھ نہیں، آپ مجھے پھر چھوڑ دیں گے‘۔
امام ربانی کہتے ہیں ’کیسے چھوڑ دوں گا‘، جس پر صاحبہ نے کہا کہ ’میری طرف دیکھ کر بات کریں‘ جس پر والد کہتے ہیں کہ ’نہیں دیکھا جاتا، غصہ آتا ہے۔

والد نے اپنی بیٹی صاحبہ سے کہا کہ ’یہ تو قسمت اچھی تھی کہ آپ کو ریمبو مل گیا، اچھا گھر ملا، اچھا خاوند ملا، خوبصورت بچے ملے,صاحبہ نے اپنے والد سے کہا کہ ’جب میں پیدا ہوئی تو آپ نے میری شکل کبھی نہیں دیکھی، آپ کا دل نہیں کیا کہ آپ کی بیٹی ہوئی ہے، آپ اسے دیکھیں,جس پر اداکارہ کے والد نے کہا کہ انہیں گھر میں کوئی داخل نہیں ہونے دیتا تھا تو وہ کیا کرتے، ’قبر میں ٹانگیں ہیں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

صاحبہ نامور لیجنڈری اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں,
چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کے بعد بھی والد نے کبھی مجھ سے ملنے کی کوشش نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں آئے,میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

صاحبہ نے کہا کہ ان کا بچپن نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی,صاحبہ نے کہا کہ وہ جب 10 سال کی ہوئیں تو والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور سوتیلے والد نے انہیں اپنی آخری سانس تک پیار دیا، اُنہوں نے سگے باپ سے بڑھ کر ان سے محبت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی والدہ سے زیادہ سوتیلے باپ کے قریب تھی کیونکہ وہ میرے ساتھ دوستوں کی طرح رہے، میں اپنے دل کی ہر بات اُنہیں بتاتی تھی اور اُنہوں نے کبھی مجھے محسوس ہی نہیں ہونے دیا کہ میں اُن کی سگی بیٹی نہیں ہوں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی اُن کا انتقال ہوا ہے‘۔
 
Last edited by a moderator: