Advertisement

احمد فراز بنام عمران خان

  • Thread starter Thread starter Liberal Fascist
  • Start date Start date
Ahmed-Faraz-04.jpg

​

دورِ مشرف میں لاہور کی ایک محفل موسیقی میں بر فرمائشِ ہر خاص و عام جناب احمد فراز کی یہ نظم، مُجھے اُن سے براہِ راست سُننے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایک ایک بول کو سُنتے اور بڑھتے ہوئے کتنے تاریخی کردار چشمِ خیال سے دیکھنے کی کوشش کرتا رہا لیکن نہ کبھی کوئی جسم بنتا نہ کوئی چہرہ مہرہ، بس یونہی کِسی شجاع مردِ میدان کا لہو لہو وجود ہیولا سا بن کر لہرا جاتا مگر آج شاہزیب خانزادہ کے ٹویٹ میں بسترِ بیماری سے عمران خان صاحب کی باتیں سُن کر لگا جیسے اِس نظم کےِ لہو لہو مگر جری کردار کو مکمل وجود مِل گیا۔ عمران خان صاحب کو ذہن میں رکھتے ہوئے اِسکے ایک ایک مصرعے کو پڑھیئے ۔ ۔ ۔ ۔ لُطفِ صداقت آئے گا۔

میرے تن کے زخم نہ گن ابھی، میری آنکھ میں ابھی نور ہے
میرے بازوں پہ نگاہ کر، جو غرور تھا، وہ غرور ہے

ابھی تازہ دم ہے میرا فرس، نئے معرکوں پہ تلا ہوا
ابھی رزمگاہ کے درمیاں، ہے مرا نشاں کھلا ہوا

مجھے دیکھ قبضہء تیغ پر ابھی میرے کف کی گرفت ہے
بڑا منتقم ہے میرا لہو یہ میرے نسب کی سرشت ہے

وہ جو دشتِ جاں کو چمن کرے، یہ شرف تو میرے لہو کا ہے
مجھے زندگی سے عزیز تر، یہ جو کھیل تیغ و گلو کا ہے

تجھے مان جوشن و گرز پر، مرا حرفِ حق مری ڈھال ہے

تیرا جور و ظلم بلا سہی، مرا حوصلہ بھی کمال ہے

سو میرے غنیم نہ بھول تو کہ ستم کی شب کو زوال ہے

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

مجھے دیکھ قبضہء تیغ پر ابھی میرے کف کی گرفت ہے
بڑا منتقم ہے میرا لہو یہ میرے نسب کی سرشت ہے​
 

تجھے مان جوشن و گرز پر، مرا حرفِ حق مری ڈھال ہے
​
تیرا جور و ظلم بلا سہی، مرا حوصلہ بھی کمال ہے

سو میرے غنیم نہ بھول تو کہ ستم کی شب کو زوال ہے

Inshallah
​