Advertisement

احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم

کافی دنوں سے اینکرز،چند افراد اور بلاگ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختون خواہ میں موجود احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم پر بات کر رہے ہیں.
لوگوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتساب کمیشن ایکٹ کی طاقت ختم کر دی کچھ نے کہا تحریک انصاف نے احتساب پر مک مکا کر لیا. کچھ نے عمران خان کو رضیا سے ملا کر کہا کہ رضیہ غنڈوں میں پهس گئی.
میرا تجسس بڑهتا رہا دل ہی دل میں تحریک انصاف سے دل ٹوٹنے لگا.
باآخر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اس ترمیم کو پڑهو گا.
جب ترمیم پڑهنی تو خیال آیا اور یہ بهی معلوم کہ ہماری قوم کی پستی کی وجہ کیا ہے.ہم لوگ بنا تحقیق کے سنی سنائی بات پر یقین کر لیتے ہیں.
پہلا اعتراض یہ تها کہ اگر احتساب کمیشن کسی ممبر اسمبلی کو گرفتار کرے گا تو اسپیکر سے اجازت مطلوب ہوگی جبکہ ایکٹ میں ایسا کچھ نہیں لکها ہوا بلکہ یہ لکها ہے کہ گرفتاری کے بعد آپکو انفارم کرنا ہوگا.

انفارم کرنا اس لئے تاکہ اسپیکر کے علم میں ہو کہ بندہ گرفتار ہے نہ کہ لاپتہ ہے. دوسرا اعتراض یہ لگا کہ حکومت نے احتساب کمیشن کی طاقت ختم کر دی مگر جب ترمیم پڑهی تو ایسا کچھ نظر نہیں آیا کیونکہ یہ ترمیم احتساب کمیشن کی مرضی سے ہوئی ہے نہ کہ حکومت کی مرضی سے.

اب بات کرتے ہیں کہ اس ترمیم کی ضرورت کیوں پیش آئی.
احتساب کمیشن کے ممبران نے ایک ڈی جی کو اپوائنٹ کیا اور ڈی صاحب حکومت کو نہیں بلکہ احتساب کمیشن کو جوابدہ تهے.
ڈی صاحب ایماندار انسان ہیں اس میں کوئی شک نہیں مگر لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اصل میں کوئی بهی ادارہ کسی فرد کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی خودمختاری کی وجہ سے چلتا ہے ایماندار فرد اس ادارے کو احسن طریقے سے چلاتا ہے. اسی طرح ایکٹ کی ترمیم میں پاور ایک شخص یعنی ڈی جی صاحب کے بجائے پورے ادارے میں تقسیم ہوئی تاکہ ہم کام مشاورت سے ہو.
کسی کو بغیر ثبوت کے گرفتار کر کے اسکو بے عزت نہ کیا جائے.

پاور وزیر اعلیٰ کو نہیں دی گئی بلکہ انہی ممبران کو دی گئی جنہوں نے ڈی جی صاحب کو اپوائنٹ کیا تها.تو کیسے کہا جا سکتا ہے کہ احتساب کمیشن کو بےاثر یا اس کی افافیت کو کم کیا گیا ہے. مشورہ کرنا سنت رسول اللہ ہے.

مشورہ کرنا کیوں ضروری ہے کیونکہ آپکو یاد ہوگا کہ ڈی جی احتساب کمیشن نے خیبر پختون خواہ کے معدنیات کے منسٹر کو مائنز کرپشن پر گرفتار کیا تها. مگر ابهی تک ضیاء اللہ آفریدی پر نہ فرد جرم عائد ہوا نہ ہی کوئی ثبوت سامنے آیا. ایسا کیوں ہوا اسکا جواب ڈی جی صاحب سے لینا چائیے کہ آپ نے بندہ گرفتار کیا مگر ثبوت آپ نے کیوں نہیں پیش کئے.
ڈی صاحب نے اپنے ایک شو میں بولا کہ وزیر اعلیٰ پختون خواہ پر کوئی کرپشن کا کیس یا الزام نہیں ہے مگر اگلے دن ہی اپنے ریزائن کے بعد راتوں رات انہوں نے یہ بول دیا کہ ریفرنس بهی تیار ہے.سوال ہے میرا کیسے؟؟

چلیں آپ بهول گئے ہونگے مگر ریفرنس ایک دن میں تو نہیں بنتا پہلے سے بنا ہوگا مگر ترمیم سے پہلے جب آپ کے پاس فل اختیارات تهے تب آپ کیوں چپ رہے تب کیوں نہیں گرفتار کیا.یہ بہت پرانا طریقہ ہے کہ اپنا عہدہ چهوڑنے کے بعد ہی سب کچھ بندے کو یاد آ جاتا ہے. دراصل ڈی جی صاحب فیسٹریشن کا شکار ہوگئے ہیں اسی لئے بیانات بدل رہے ہیں. اور یہ کوئی غلط بات نہیں ہے بلکہ نیچرل ہے کہ اگر اپنے اختیارات میں کمی اور اپکے اختیارات پورے ادارے میں تقسیم ہو جائیں تو انسان ایسا ہی کرتا ہے.

اب آخری بات کرتے ہیں کہ اگر ادارے کے بجائے ڈی صاحب کو ہی مکمل اختیارات ہوتے تو کیا برائی تهی.اسکا جواب بہت آسان اور لوجیکل ہے.
بات یہ ہے کہ ادارہ بااختیار ہونا چائیے فرد نہیں.

احتساب کمیشن ہوگا تو ہی ڈی جی ہوگا ایسا نہیں ہوتا کہ ڈی جی تو ہو مگر احتساب کا ادارہ نہ رہے. ڈی جی آتے جاتے رہے گے مگر ادارہ چلنا چائیے.

جیسے آرمی کی وجہ سے آرمی چیف ہوتا ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے چیف جسٹس ہوتا ہے،ریاست کی وجہ سے حکومت ہوتی ہے اسی طرح احتساب کمیشن کی وجہ سے ڈی جی صاحب ہیں.
جاتے جاتے ایک اعتراض کا جواب دیتا جاوں کہ اس ترمیم میں کسی کے پاس ویٹو پاور نہیں ہے اور اگر کسی گرفتاری یا کسی معاملے پر ڈیڈ لاک آتا ہے تو ویٹو پاور نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ وہی ہوگا جو اکثریت کرے گی.
دنیا بهر کے ترقی یافتہ ممالک میں ادارے ایسے ہی چلتے ہیں.
اس لئے اعتراض کرنے والے پہلے ترمیم شدہ ایکٹ پڑه لیں پهر اپنی رائے دیا کریں.
تحریر.
علی عباسی
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Last edited:
جب خریدنے کیلۓ ایک بندہ ھو اور وہ بکنے سے انکارکر دے تو آپشن کوئی نہیں رہ جاتا۔۔۔ اسکا یہ بڑا بہترین حل نکالا کہ فیصلہ اب 3,4 (یا جتنے بھی ہیں) کا متفقہ ھونا چاہیۓ ۔۔۔۔۔ اسکا فائدہ یہ ھے کوئی اک تو بکاؤ مل جائیگا، اور احتساب کمیشن .کو شخصی اثر سے آزاد کرکے ادارہ بنانے والا کریڈٹ اضافی ھوگا
 
Advertisement
Good effort but I had once shared all the 28 amendments here word by word to show them the real picture but Sootay huway ku tu jaga saktay hu laikin ju soota banay ussay Jagaana Mushkil hay...But anyway many were agreed to them and No Pat-Wari came to that thread to criticise..

جب خریدنے کیلۓ ایک بندہ ھو اور وہ بکنے سے انکارکر دے تو آپشن کوئی نہیں رہ جاتا۔۔۔ اسکا یہ بڑا بہترین حل نکالا کہ فیصلہ اب 3,4 (یا جتنے بھی ہیں) کا متفقہ ھونا چاہیۓ ۔۔۔۔۔ اسکا فائدہ یہ ھے کوئی اک تو بکاؤ مل جائیگا، اور احتساب کمیشن .کو شخصی اثر سے آزاد کرکے ادارہ بنانے والا کریڈٹ اضافی ھوگا

اس طرح وفاقی حکومت بھی نیب میں فرد کی بجائے ادارہ کو طاقتور کرنے لگی ہے مندرجہ ذیل تھریڈ لنک میں جا کر خبر ملاحظہ فرمائیں

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?423971-پرویز-خٹک-سے-ایک-سوال
 
اس طرح وفاقی حکومت بھی نیب میں فرد کی بجائے ادارہ کو طاقتور کرنے لگی ہے مندرجہ ذیل تھریڈ لنک میں جا کر خبر ملاحظہ فرمائیں

http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?423971-پرویز-خٹک-سے-ایک-سوال

No it is not............ and wait for its results instead of passing the verdicts from now. EC was so called free for many months, what are its achievement so far? Can you give me any?
 
No it is not............ and wait for its results instead of passing the verdicts from now. EC was so called free for many months, what are its achievement so far? Can you give me any?

درست فرمایا خان صاحب اسی واسطے وفاقی حکومت نیب میں ترمیم کرنے لگی ہے کیونکہ نیب کی کارکردگی بھی کے پی احتساب کی طرح اچھی نہیں رہی۔
 
Advertisement
درست فرمایا خان صاحب اسی واسطے وفاقی حکومت نیب میں ترمیم کرنے لگی ہے کیونکہ نیب کی کارکردگی بھی کے پی احتساب کی طرح اچھی نہیں رہی۔

نیب کو چھوڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے احتساب کی اُس ڈی جی کے زیر نگرانی کارگردگی تو بتائے۔۔۔۔۔۔ اب استعفے کے بعد کہہ رہا ہے کہ اتنے ریفرنسز تیار تھے اور اتنے کیسز تیار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ او بھئی انکا اچار ڈالنا تھا؟ پی ٹی آئی کا ایک وزیر کافی مہینوں سے پکڑا ہوا ہے اور وہ جیل میں ہے۔ کب اسے سزا ہوگی؟ یہ کیا مذاق ہے کہ بندے کو انکوائری اور تفتیش کے نام پہ جیل میں رکھوں اور آخر میں وہ بے گناہ ثابت ہو تو جو بدنامی اسکی ہوئی ہے اور جتنے دن وہ جیل میں رہا ہے وہ کس کھاتے میں جائینگے؟ کیا اسکے بدلے اس ڈی جی کو پھر اتنے ہی عرصے کے لیے جیل میں ڈالینگے؟ یاکیا کرینگے؟ مجھے اسکا جواب تو دو ذرا۔۔۔

انگلینڈ میں اس سے بھی سخت تفتیش الطاف کیخلاف سے ہورہی تھی لیکن پولیس نے تو اسے جیل میں ایک دن کے لیے بھی نہیں ڈالا۔ جب بھی اسے ضرورت ہوتی تو پولیس اسے تھانے بُلاتی اور اسی دن وآپس بھیج دیتی۔
 
Last edited:
آفریدی کو ضمانت تو عدالت نے دینی ہے ڈی جی نے نہیں۔ جب ہائیکورٹ نے اسے ضمانت دینے سے انکار کیا ہے تو اس کے خلاف ثبوت دیکھ کر ہی انکار کیا ہو گا ۔ اب یہ نہ کہیے کہ عدالت پر بھی ڈی جی کا حکم چلتا تھا۔ ویسے آفریدی کے خلاف تو تین کیس فائل ہو چکے ہیں۔ اس سے زیادہ ظلم تو پھر ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ہو رہا ہے جو بغیر کوئی کیس رجسٹر ہوۓ تین ماہ سے اندر ہے۔ اس کی حمایت میں بھی اٹھیں پھر؟
الطاف حسین پر خصوصی عنایت ہے گوروں کی۔ کسی اور کے گھر سے اتنی رقم نکلی ہوتی تو ریمانڈ پر اندر تو کیا اس کے کیس کا عدالت سے فیصلہ بھی ہو چکا ہوتا۔
پی ٹی آئی کی عجیب لاجک ہے کہ ڈی جی کے استعفیٰ سے پہلے نہ کسی کو ضیأ آفریدی کا فکر تھا اور نہ کوئی احتساب کمیشن کی کارکردگی کا سوال کرتا تھا۔ بس ڈی جی کی بلّے ہی بلّے تھی۔ اور پھر اسی بیوروکریٹ ساجد جدون جس کے خلاف تحقیقات ہورہی تھیں احتساب کمیشن میں، اُسی کو اس کمیٹی کا حصہ بنا دیا جس نے ترامیم تجویز کیں۔ اور بعد میں معلوم ہوا کہ ساری ہی تجاویز اس کرپٹ بیوروکریٹ کی تھیں۔اور عباسی۲۳۴ صاحب ترمیم یہ نہیں کہ مشاورت کی جاۓ بلکہ یہ ہے کہ ہر کاروائی سے پہلے ووٹ لیا جاۓ اتفاق ہو تو گرفتاری ہو گی اب۔ کیا دنیا میں کوئی ایسا ادارہ ہے پولیس، اینٹی کرپشن یا احتساب کا جہاں کیس چلانے یا گرفتاری کرنے کے لیے ووٹ پڑتے ہوں۔ یا کسی بھی اور ادارے کا نام بتا دیں کسی بھی فیلڈ میں انفرادی کیسز پر متفقہ فیصلے ہوتے ہوں۔
​
 
نیب کو چھوڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے احتساب کی اُس ڈی جی کے زیر نگرانی کارگردگی تو بتائے۔۔۔۔۔۔ اب استعفے کے بعد کہہ رہا ہے کہ اتنے ریفرنسز تیار تھے اور اتنے کیسز تیار تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ او بھئی انکا اچار ڈالنا تھا؟ پی ٹی آئی کا ایک وزیر کافی مہینوں سے پکڑا ہوا ہے اور وہ جیل میں ہے۔ کب اسے سزا ہوگی؟ یہ کیا مذاق ہے کہ بندے کو انکوائری اور تفتیش کے نام پہ جیل میں رکھوں اور آخر میں وہ بے گناہ ثابت ہو تو جو بدنامی اسکی ہوئی ہے اور جتنے دن وہ جیل میں رہا ہے وہ کس کھاتے میں جائینگے؟ کیا اسکے بدلے اس ڈی جی کو پھر اتنے ہی عرصے کے لیے جیل میں ڈالینگے؟ یاکیا کرینگے؟ مجھے اسکا جواب تو دو ذرا۔۔۔

انگلینڈ میں اس سے بھی سخت تفتیش الطاف کیخلاف سے ہورہی تھی لیکن پولیس نے تو اسے جیل میں ایک دن کے لیے بھی نہیں ڈالا۔ جب بھی اسے ضرورت ہوتی تو پولیس اسے تھانے بُلاتی اور اسی دن وآپس بھیج دیتی۔

پہلے تو آپ شاہد عباسی کا کمنٹ پڑھیں عدالت نے ثبوت دیکھ کر ہی ضمانت منظور نہیں کی۔
دوسرا جہاں تک آپ سوال ہے کہ سزا کیوں نہیں ہوئی اسکی وجہ ہے عدالتی نظام کا کرپٹ ہونا ۔ موجودہ عدالتی نظام میں مجرم کا بچ نکلنا کوئی بڑی بات نہیں ۔ قانون میں ایسی ایسی موشگافیاں اور چور دروازے موجود ہیں کہ اندھے کو بھی نظر آنے والے مجرم بچ نکلتے ہیں ۔جیسے ایان علی کیس میں ہو رہا ہے ۔ اس مسئلہ کا حل ڈی جی احتساب کی پاور ڈیزالو کرنے سے نہیں عدالتی نظام میں ریفارم سے ہوگا۔

​
افسوس کا مقم ہے پرویز بھٹک کی اس حرکت کیوجہ سے پی ٹی آئی اب نیب کے معاملے میں صحیح اپوزیشن نہیں کر پارہی ۔
 
مجھے سارے کیس کا پتا ہے اور مجھے اپنے عدالتی نظام کا بھی علم ہے لیکن میری سوال کا جواب نہیں دیا نا کہ اگر یہ بندہ بچ گیا تو پھر قصور کس کا ہوگا؟
اور آپ کہہ رہے کہ اس قانون میں لوپ ہولز ہیں تو یہ جنرل انکی نشاندہی کرتا کہ بندے کو جلد از جلد سزا ہوتی بجائے اسکے یہ اپنی طاقت کے پیچھے لگے رہتے۔ کچھ دن تو کچھ کام کرتا اگر مسٔلہ آتا تو اسکے بعد استعفا دیتے کہ یہ ترامیم کام نہیں کررہی لیکن یہ تو شروع سے ہی شکست تسلیم کرکے کے بھاگ گیا۔۔۔۔

اور اس سارے عرصے میں صرف یہ ایک بندہ پکڑا ہے؟ باقی کے کیسز کدھر گئے؟

اور اب بھی انکے پاس طاقت ہے (کیونکہ ابھی تک ترامیم منظور نہیں ہوئیں) تو بجائے اسکے کہ پرویز خٹک یا دوسروں کو پکڑتے، یہ خود ہی بھاگ گئے۔۔۔۔۔

اصل میں مسٔلہ یہ ہے کہ جنرل تمام اختیارات اپنے ساتھ رکھنا چاہتے تھے باقی کچھ بھی نہیں۔

اور پی ٹی آئی بڑی آسانی سے کہہ سکتی ہے کہ نیب کا سربراہ ویسے بھی حکومت اور اپوزیشن کے مک مکے سے مل کر بنتا ہے اسلیے اگر اسکے پاس طاقت ہو یانہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ احتساب کمیشن کا سربراہ اور دوسرے ممبر ایک آزاد سکروٹنی کمیٹی کے ذریعے بنتے ہیں۔ اسلیے ان میں کے پی حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا اور وہ بطور ایک ادارے کے کام کرتے ہیں۔

اور نیب کے چیئرمین کے پاس بھی اختیارات بہت ہیں تو 2008 کے بعد اس نے کس بڑے بندے پر ابھی تک ہاتھ ڈالا ہے جو اسکے بعد بہت کمزور ہوگا؟

جب خریدنے کیلۓ ایک بندہ ھو اور وہ بکنے سے انکارکر دے تو آپشن کوئی نہیں رہ جاتا۔۔۔ اسکا یہ بڑا بہترین حل نکالا کہ فیصلہ اب 3,4 (یا جتنے بھی ہیں) کا متفقہ ھونا چاہیۓ ۔۔۔۔۔ اسکا فائدہ یہ ھے کوئی اک تو بکاؤ مل جائیگا، اور احتساب کمیشن .کو شخصی اثر سے آزاد کرکے ادارہ بنانے والا کریڈٹ اضافی ھوگا

A brainless patwari like you don't know a shi_t about how institutes should work :P for Patwaris only one King should rule and that's y they bow down to NS ... brainlessly