!جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو کتنے ووٹ ملتے ہیں دل بیٹھا سا جاتا ہے لیکن 592
زندگی میں پہلا فری ہسپتال دیکھا تو اسے جماعتِ اسلامی کے ایک ڈاکٹر چلاتے تھے۔ پہلی دفعہ لائبریری دیکھی تو اسکے لائبریرین جماعتِ اسلامی کے رفیق تھے۔ زندگی میں پہلی دفعہ سکول میں کوئی کارنامہ کرنے پر انعام ملا تو وہ مولانا مودودی کی ایک کتاب تھی۔
لاہور میں ایک دوست کے دونوں ہاتھوں پر پلاسٹر چڑھا دیکھا تو اس کے ہاتھ اسلامی جمعیت طلبہ نے توڑے تھے۔ جب شروع میں صحافت سے رجوع کیا تو نام نہاد لبرل صحافیوں نے خبردار کیا کہ پاکستانی اخباروں کے نیوز روم جماعتِ اسلامی کے تربیت یافتہ سب ایڈیٹروں سے بھرے پڑے ہیں۔جماعتِ اسلامی کے امیر میاں طفیل کو بھٹو کی پھانسی اور حلوے کی دیگوں کی یادوں میں گم دیکھا۔ قاضی حسین احمد کو ظالمو قاضی آ رہا ہے، ظالمو قاضی چھا رہا ہے کہ نعروں کے قوم کے دلوں کو گرماتے دیکھا۔ جناب منور حسن کی شوخ مسکراہٹ اور جمہوریت نہیں قتال چاہیے کے جلوے دیکھے۔ حضرت سراج الحق کا ٹیلیویژن پر چھوٹا سا گھر دیکھا، ان کی ترچھی ٹوپی کا طنطنہ دیکھا۔
اگر فین بننے میں کوئی کسر رہ گئی تھی تو وہ یوں پوری ہوئی کہ سپریم کورٹ کے ججوں نے جو اپنے فیصلوں میں خلیل جبران اور گاڈ فادر کے حوالے دے کر ادبی چاشنی پیدا کرتے ہیں، فرمایا کہ اگر پاکستان کی پارلیمان میں صادق اور امین والا قانون نافذ کیا جائے تو صرف سراج الحق ہی پارلیمان میں بیٹھے نظر آئیں گے۔ فوجی آمروں کو چھوڑ کر عدالتِ عالیہ نے کسی اور کو ایسا کیریکٹر سرٹیفیکیٹ دیا ہے تو مجھے پتہ نہیں۔
ایسی اٹھان اور ایسی شان کے بعد لاہور میں ایک ضمنی انتخاب ہوتا ہے اور جماعتِ اسلامی کے امیدوار کو کتنے ووٹ ملتے ہیں۔ احترام پیشِ نظر ہے، دل بھی بیٹھا سا جاتا ہے لیکن 592! حضور اس سے تو زیادہ لوگ پلّے سے ٹکٹ خرید کر نسیم وکی کا ڈرامہ دیکھنے چلے آتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے ججوں کے مطابق اگر پاکستان کی پارلیمان میں صادق اور امین والا قانون نافذ کیا جائے تو صرف سراج الحق ہی پارلیمان میں بیٹھے نظر آئیں گے یاد رہے کہ یہ ووٹ آپ کو لاہور شہر میں ملے ہیں جہاں پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں نصف صدی سے جمعیت کے بھائی بگڑے ہوئے طالب علموں کی ٹانگیں توڑ کر ان کی اخلاقی تربیت کر رہے ہیں۔ جہاں ہر وقت ہر بہن کی عفت و حیا پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ اس کے بعد بھی تین لاکھ میں سے 592 ووٹ؟
اور بازی کون لے گیا؟ دو بڑوں کو چھوڑیں۔ ایک ایسا عالمِ دین جس کا نام بھی ایک سال پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا۔ دوسرا امیدوار ایک مایوس مجاہد جس کی جماعت ابھی بنی ہی نہیں۔احترام لازم ہے لیکن خیال آتا ہے کہ اگر مودودی مرحوم حیات ہوتے تو منصورہ میں پوری شوریٰ کے کان نہ پکڑوائے ہوتے؟ بزرگوں سے سنا ہے کہ جب مولانا مودودی نے سنہ پچاس کے عشرے میں جماعت کو ایک دینی اصلاحی تحریک سے سیاسی جماعت بنانے کا سوچا تو ان کے کچھ سینیئر ساتھی اختلاف کر کے علیحدہ ہوگئے۔
مولانا نے خود بھی فرمایا کہ ان کا فیصلہ ایک لوہے کا چنا ہے جو بہرحال چبانا ہے۔ گذشتہ 60 سال میں جماعتِ اسلامی نے پوری قوم کے ساتھ ساتھ افغانستان کو بھی لوہے کے چنے چبوا دیے لیکن یہ انتخابی سیاست والا چنا اس کے اپنے گلے میں اٹکا ہوا ہے۔جماعتِ اسلامی نے تربیت کر کے جن جوانوں کو پہاڑوں پر چڑھایا تھا وہ کہیں غاروں میں گھس گئے۔ جنھوں نے تربیت حاصل کر کے سماج کو بدلنا تھا، انھوں نے فری ہسپتال چھوڑ کر ایئرکنڈیشنڈ اسلامی سکول کے نیٹ ورک بنا کر مال کمانا شروع کر دیا۔ جنھوں نے سیاست کے میدان میں آ کر اپنے کردار کی بدولت مثال قائم کرنی تھی وہ بھی پروٹوکول اور ٹھیکوں کے چکر میں آ کر دوسرے بھائیوں جیسے بن گئے۔
یاد رہے کہ یہ ووٹ آپ کو لاہور شہر میں ملے ہیں جہاں پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں نصف صدی سے جمعیت کے بھائی بگڑے ہوئے طالب علموں کی ٹانگیں توڑ کر ان کی اخلاقی تربیت کر رہے ہیںپیچھے مڑ کر دیکھیں تو یوں لگتا ہے کہ جماعت سے تربیت پانے کے بعد جن مشاہیر نے اپنا راستہ اپنایا وہ صحیح تھے۔ امین الدین اصلاحی، ڈاکٹر اسرار احمد، حسین حقانی، کیسے کیسے ہیرے جماعت نے اس ملک کو دیے۔ لگتا ہے جو جماعت سے پوری تربیت حاصل کر لیتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اسے خیرباد کہہ دے۔
احترام لازم ہے لیکن 592 کا ہندسہ دیکھ کر دل بیٹھا سا جاتا ہے۔ کیا وہ وقت آ گیا ہے؟ مودودی صاحب نے کبھی اپنے آپ کو ولی یا پیمبر نہیں کہا۔ ہو سکتا ہے کہ 60 سال پہلے کیے گئے فیصلے میں کوئی سقم رہ گیا ہو۔ آج اس ملک کو جتنی فری ہسپتالوں کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ غریب عوام کو جتنی مفت سکولوں کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی اور دین کی دعوت کا کام تو ابد تک جاری رہنا ہے۔تو کیا ہی اچھا ہو کہ اگر جماعت اگلے الیکشن میں پھر ضمانتیں ضبط کروانے کی بجائے فلاحی کاموں پر توجہ دے۔ جماعت ہر سال عورتوں کے لیے یومِ حیا مناتی ہے اس سال مردوں کے لیے بھی ایک یومِ حیا کا اعلان کرے۔ شدید ضرورت ہے۔۔۔!
غالبا مصنف بھی مذہب انسانیت کو ماننے والے ہیں اسلئے اضافی مرچ مصالے سے بھرپور اصلاح نما تنقید کا اختتام فلاحی کاموں پر توجہ دینے پر کیا ہے. گویا مسلم اکثریتی ملک کا سیاسی، معاشی، معاشرتی، عدالتی نظام سیکولر بنیادوں پر چلے گا آپ الله الله کریں اور حقوق العباد پر توجہ دیں. یہ امر اب طے ہے کے ساٹھ سال پہلے لیا جانے والا ٹرن رونگ تھا. موجودہ صورتحال میں اس موقع پر جماعت اسلامی سے اختلاف کرنے والے مخلص کارکنان کا اختلاف درست ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے. وقت آ گیا ہے کے جماعت اسلامی ماضی کے تجربات اور اختلافات کی روشنی میں ایک مرتبہ پھر لوہے کے چنے چبائے. جماعت اسلامی کے پاس نا افراد کی کمی ہے نا افکار کی اور نا ہی نعرے کی منزل وہی رہے گی صرف طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے
جماعت اسلامی کو اپنے سیاسی مستقبل کا پتہ ہے۔ اگر حلقہ ایک سو بیس کی طرح قومی اسمبلی کے ہر حلقہ میں پانچ سو ووٹ ہی لینے ہیں تو اس سے اچھا ہے الیکشن ہی نہ ہو۔
The fall of Jamat e Islami is because of their leadership's hypocrisy and double standards. On one hand their leaders say that current rulers and ruling elite are crooks and criminals, but when it comes to voting in NA then they vote stand with same crooks and criminals. Maulana Modoodi preferred to remain in Jail instead of shaking hands with rotten elite, where as Liaqat Baloch(known tout of Nawaz in Punjab) find reasons to shake hands with criminals. Still not too late for JI to revive if they leave hypocrisy!
غالبا مصنف بھی مذہب انسانیت کو ماننے والے ہیں اسلئے اضافی مرچ مصالے سے بھرپور اصلاح نما تنقید کا اختتام فلاحی کاموں پر توجہ دینے پر کیا ہے. گویا مسلم اکثریتی ملک کا سیاسی، معاشی، معاشرتی، عدالتی نظام سیکولر بنیادوں پر چلے گا آپ الله الله کریں اور حقوق العباد پر توجہ دیں. یہ امر اب طے ہے کے ساٹھ سال پہلے لیا جانے والا ٹرن رونگ تھا. موجودہ صورتحال میں اس موقع پر جماعت اسلامی سے اختلاف کرنے والے مخلص کارکنان کا اختلاف درست ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے. وقت آ گیا ہے کے جماعت اسلامی ماضی کے تجربات اور اختلافات کی روشنی میں ایک مرتبہ پھر لوہے کے چنے چبائے. جماعت اسلامی کے پاس نا افراد کی کمی ہے نا افکار کی اور نا ہی نعرے کی منزل وہی رہے گی صرف طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے
میں خود جماعتِ اسلامی کا ووٹر رہا ہوں، میری جماعت سے علیحدگی کی وجہجماعتِاسلامی کا حکمران جماعتوں خصوصاً نواز لیگ کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنا تھا جماعتِ اسلامی کا ایک طرف کرپشن کے خلاف جہاد کا نعرہ، اور دوسری طرف کرپٹ ٹولوں کی حکومت سازی میں اپنا وزن ڈالنا جماعتِ اسلامی کے زوال کی وجہ بنی،، بلکہ عوام کا ایک بہت بڑا حصّہ جماعتِ اسلامی کو نواز لیگ کی "بی" ٹیم پکارنے لگے، جماعتِ اسلامی کے زوال میں لیاقت بلوچ گروپ کا بہت عمل دخل رہا ہے، اور لوگ اُسے جماعتِ اسلامی میں نواز لیگ کا "پلانٹ کیا ہوا بندہ سمجھ رہے ہیں
میں خود جماعتِ اسلامی کا ووٹر رہا ہوں، میری جماعت سے علیحدگی کی وجہجماعتِاسلامی کا حکمران جماعتوں خصوصاً نواز لیگ کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالنا تھا، جماعتِ اسلامی کا ایک طرف کرپشن کے خلاف جہاد کا نعرہ، اور دوسری طرف کرپٹ ٹولوں کی حکومت سازی میں اپنا وزن ڈالنا جماعتِ اسلامی کے زوال کی وجہ بنی،، بلکہ عوام کا ایک بہت بڑا حصّہ جماعتِ اسلامی کو نواز لیگ کی "بی" ٹیم پکارنے لگے، جماعتِ اسلامی کے زوال میں لیاقت بلوچ گروپ کا بہت عمل دخل رہا ہے، اور لوگ اُسے جماعتِ اسلامی میں نواز لیگ کا "پلانٹ کیا ہوا بندہ سمجھ رہے ہیں
یہیں سے جماعت اسلامی کی منزل اسلام کی بجائے اسلام آباد ہو گئی. دور سے مشاہدہ کرنے والوں نے بھانپ لیا لیکن جماعت اسلامی کو بدلتی لائن کا اندازہ نہیں ہوا
The fall of Jamat e Islami is because of their leadership's hypocrisy and double standards. On one hand their leaders say that current rulers and ruling elite are crooks and criminals, but when it comes to voting in NA then they vote stand with same crooks and criminals. Maulana Modoodi preferred to remain in Jail instead of shaking hands with rotten elite, where as Liaqat Baloch(known tout of Nawaz in Punjab) find reasons to shake hands with criminals. Still not too late for JI to revive if they leave hypocrisy!
Bibi, I know about Liaquat Baloch and other leaders from Lahore but some crooks don't make a party hypocrite as a whole. Herat to is baat ki hai k aapki party ka apna qibla sahi nahi hai saari PPP k chale howe kaartoos PTI me leliye hain, Jahangeer Tareen, Shah Mehmood Qureshi, Firdous Ashiq Awan, Babar Awan aapki party k numaaya leaders hain, Sheikh Rasheed jo k pehle Nawaz Sharif ka aur phir Musharraf ka langootya yaar tha wo ab Imran Khan ka musheer hai, Family Nepotism ki agar prime example after PML N aur PPP dekhni hai to wo Pervez Khattak hai, Opposition leader ko change krne k liye ab MQM-P k tarlay kiye jaarahe hain, Senate me Election 2017 bill me amendment k haq me aapke senators walk out kr gaye aaway ka aawa bigra howa hai lekin aap samet PTI k tamam hi supporters hain jo apni party ki line seedhi krne k bajai JI k gham me halkaan howe jaarahe hain kabhi tirchi topi ka taana, kabhi PML N ki B team ka taana, kabhi munafiq jaise alqaabaat, khud JI ko NA-1 aur PK-8 k by-elections me apni support me bethaana aur jb JI NA-4 me PTI ko bethne ka kahe tb sb PTI supporters ko problem hojaati hai oh bhai kon log ho aap.....???
یہیں سے جماعت اسلامی کی منزل اسلام کی بجائے اسلام آباد ہو گئی. دور سے مشاہدہ کرنے والوں نے بھانپ لیا لیکن جماعت اسلامی کو بدلتی لائن کا اندازہ نہیں ہوا
بھائی جان ایک تو آپ شگوفے بہت چھوڑتے ہیں۔ تمام ہی جماعتیں الیکشن میں جیتنے کیلئے ہی حصہ لیتی ہیں سیاست اقتدار کیلئے کی جاتی ہے اسلامی نظام کیلئے بھی ریاست کی سطح پر کوشش ہوگی تب ہی کچھ بات بنے گی وگرنہ جو کوششیں نظام سے باہر رہ کر لال مسجد اور سوات والے کر چکے ہیں اُن کا انجام آپ دیکھ ہی چکے ہیں اور پھر شہر اقتدار اسلام آباد ہے تو منزل بھی اسلام آباد ہی ہوگی۔ جہاں تک عوام کے فلاحی اور رفاہی کاموں کی ہے تو اس شعبے میں بھی جماعت اسلامی نصف صدی سے زائد عرصے سے سرفہرست ہے یہ الگ بات ہے کہ خدمت کے نام پر ووٹ نہیں مانگے۔

صرف خدمت کافی نہیں ہے کثیر تعداد میں ہم خیال ووٹر بھی ہونے چاہیں. سیکولر لبرل نظریات رکھنے والا خدمت سے متاثر ہو کر جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دے گا. جماعت اسلامی کا ووٹ بنک ہر انتخاب میں کم ہی ہوا رہا ہے. اس وقت خدمت اور سیاست سے زیادہ ہم خیال لوگ پیدا کی کرنے کی ضرورت ہے جو ووٹ دیں

بھائی میرے کہنے کا بھی یہی مطلب ہے کہ خدمت پر عوام نے ووٹ دینے ہوتے تو بنا مانگے ہی ڈال دیتے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہم خیال بنانے کیلئے ہی لوگوں کو جماعت کا لٹریچر پڑھایا جاتا ہے اب لوگ واقعی پڑھتے ہیں یا نہیں اس کے تعین کیلئے اب جماعت ایک ایک فرد کا لٹریچر سے متعلق وائیوا تو لینے سے رہی۔ ہمارے اوپر کرپٹ اور لٹیرے حکمران مسلط کرنے والے کوئی تیسری قوت نہیں یہی عوام ہے۔ آپ کو سیکولر لبرل یا ملحدانہ نظریات رکھنے والوں سے کبھی بھی جماعت اسلامی کے ہم خیال بننے کی اُمید ہے؟ آج کل انتخابات میڈیا پر لڑے جاتے ہیں ہم خیال بھی میڈیا پر ہی بنائے جاتے ہیں کیا وجہ ہے کہ پی ایم ایل ن، پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیوایم جیسی جماعتیں میڈیا کی لاڈلیاں بنی رہتی ہیں ان کے لیڈران کے خطابات تو دور کی بات جلسے شروع ہونے سے پہلے ہی فل ٹائم کوریج شروع ہوجاتی ہے جب کہ جماعت اسلامی کی باری آئے تو میڈیا بلیک آؤٹ کر جاتا ہے؟ اُن لوگوں کا کیا علاج ہے جو کارنر میٹنگز پر اللہ کو حاضر و ناظر جان کر جماعت کو ووٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں اور پولنگ کے وقت یا تو گھر سے نکلنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے یا پھر کسی اور انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر آجاتے ہیں؟
ضمانتیں ضبط کروانے سے نا کوئی لٹریچر پڑھنا شروع کرے گا اور نا ہی ہم خیال بنے گا اور ووٹ دے گا. جماعت اسلامی کے پرانے ووٹر دوسری جماعتوں کے ووٹر بن سکتے ہیں تو جماعت اسلامی پرانے ووٹرز کو متوجہ اور نئے ووٹر کیوں نہیں بنا سکتی. جماعت اسلامی کا ووٹ بنک گر رہا رہا تو وجوہات کا تجزیہ اور تدارک کی حکمت عملی جماعت اسلامی نے خود بنانی ہے
میں یہی مشورہ دے سکتا ہوں کے جب تک جماعت اسلامی واضح برتری حاصل نہیں کر لیتی مسلمانوں کو پہلے قران پھر جماعت کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ خدمت کا کام جاری رکھے. اپوزیشن میں رہے. قران و سنت کے خلاف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی مخالفت کرے اور پہلے سے موجود قوانین میں اصلاحات لانے کے لئے اپنی سی کوشش جاری رکھے اور معاشرے میں بڑھنے والی غیر اسلامی روایات و اقدار کی مخالفت کرتی رہے
بھائی میرے کہنے کا بھی یہی مطلب ہے کہ خدمت پر عوام نے ووٹ دینے ہوتے تو بنا مانگے ہی ڈال دیتے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ہم خیال بنانے کیلئے ہی لوگوں کو جماعت کا لٹریچر پڑھایا جاتا ہے اب لوگ واقعی پڑھتے ہیں یا نہیں اس کے تعین کیلئے اب جماعت ایک ایک فرد کا لٹریچر سے متعلق وائیوا تو لینے سے رہی۔ ہمارے اوپر کرپٹ اور لٹیرے حکمران مسلط کرنے والے کوئی تیسری قوت نہیں یہی عوام ہے۔ آپ کو سیکولر لبرل یا ملحدانہ نظریات رکھنے والوں سے کبھی بھی جماعت اسلامی کے ہم خیال بننے کی اُمید ہے؟ آج کل انتخابات میڈیا پر لڑے جاتے ہیں ہم خیال بھی میڈیا پر ہی بنائے جاتے ہیں کیا وجہ ہے کہ پی ایم ایل ن، پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیوایم جیسی جماعتیں میڈیا کی لاڈلیاں بنی رہتی ہیں ان کے لیڈران کے خطابات تو دور کی بات جلسے شروع ہونے سے پہلے ہی فل ٹائم کوریج شروع ہوجاتی ہے جب کہ جماعت اسلامی کی باری آئے تو میڈیا بلیک آؤٹ کر جاتا ہے؟ اُن لوگوں کا کیا علاج ہے جو کارنر میٹنگز پر اللہ کو حاضر و ناظر جان کر جماعت کو ووٹ دینے کا وعدہ کرتے ہیں اور پولنگ کے وقت یا تو گھر سے نکلنے کی زحمت گوارا نہیں کرتے یا پھر کسی اور انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر آجاتے ہیں؟
اپنے پڑوس میں نریندر مودی / بی جے پی جیت چکی ہے ، دل بیٹھا نا تھا ، دنیا کی بڑی جمہوریت سے مودی کی برآمدگی سے دل کریش ہی کر گیا تھا ،
کیا مذہبی ووٹ ، مذہبی جماعتوں کا ہی ہے ؟ اس سوال سے پہلے ، ایک سوال اور بھی ہے ، غیر مذہبی ووٹ کیا مذہبی جماعتوں کا ہے ؟ جواب سب جانتے ہیں کہ ، بلکل بھی نہیں ، تو مذہبی ووٹ بینک ، مذہبی جماعتوں کا ہے ، مگر مسلک ، فرقہ ، فقہ ، پیری مریدی ، گدی نشینی ، تبلیغی ، صوفی ، ان سب کے بعد سب کے حصے میں ، جو اپنا اپنا بچتا ہے وہ قلیل ہی ہوتا ہے

ان تمام رکاوٹوں سے پہلے یہ دیکھنا ہے کے مذہبی ووٹ بچا ہی کتنا ہے. جس کا اندازہ مسجد میں باجماعت نماز کے لئے کل آبادی میں سے حاضر نمازیوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے
غالبا مصنف بھی مذہب انسانیت کو ماننے والے ہیں اسلئے اضافی مرچ مصالے سے بھرپور اصلاح نما تنقید کا اختتام فلاحی کاموں پر توجہ دینے پر کیا ہے. گویا مسلم اکثریتی ملک کا سیاسی، معاشی، معاشرتی، عدالتی نظام سیکولر بنیادوں پر چلے گا آپ الله الله کریں اور حقوق العباد پر توجہ دیں. یہ امر اب طے ہے کے ساٹھ سال پہلے لیا جانے والا ٹرن رونگ تھا. موجودہ صورتحال میں اس موقع پر جماعت اسلامی سے اختلاف کرنے والے مخلص کارکنان کا اختلاف درست ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے. وقت آ گیا ہے کے جماعت اسلامی ماضی کے تجربات اور اختلافات کی روشنی میں ایک مرتبہ پھر لوہے کے چنے چبائے. جماعت اسلامی کے پاس نا افراد کی کمی ہے نا افکار کی اور نا ہی نعرے کی منزل وہی رہے گی صرف طریقہ کار بدلنے کی ضرورت ہے
پاکستان اور پاکستانیوں کے سیاسی مزاج و شعور پر جتنی بھی تحقیق ہوتی ہے ، وہ بہت سطحی اور متعصب ہوتی ہے
ویلفیر کے پراجیکٹس سے کامیابی ہوتی ہے تو ، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی انہوں نے تو عوامی خدمت میں دن رات ایک کیے رکھا ، اسی لیے دن رات مسلط ہیں ، اے این پی ، جے یو آئ ، کی محنتوں سے سب واقف ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ کی خدمات تو بوریوں میں جمع کی جاسکتی ہیں
جماعت اسلامی فکری تضادات کا شکار ہے ، انتخابات میں حصہ لینا ، ان کی ضرورت نہیں ، ان کے "سٹیٹس" کے لیے ضروری ہے ، یہی وجہ ہے گنے چنے لوگ ہی ہر بار انتخاب میں اتارے جاتے ہیں ، مگر میڈیا میں مسلسل موجودگی جاری رہتی ہے ، قصہ مختصر ، جماعت اسلامی میں جو لوگ مستقل بنیادوں پر موجود ہیں ، جماعت انتخاب ہارے یا جیتے ، ان کیا جاتا ہے ؟ سب کام ، معاملات تو چلتے رہتے ہیں ، اشاریہ ؟ پنجاب یونیورسٹی ، زرعی ایکڑ ، بٹ صاحب ، باقی پھر کبھی
ان تمام رکاوٹوں سے پہلے یہ دیکھنا ہے کے[FONT=&]مذہبی ووٹ بچا ہی کتنا ہے. جس کا اندازہ مسجد میں باجماعت نماز کے لئے کل آبادی میں سے حاضر نمازیوں کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے[/FONT]
نہیں ، مذہبی ووٹ موجود ہے ، لیکن مذہبی اذہان ابہام کا شکار رہتے ہیں ، میں اس ابہام کو "نفاق" کہہ دیتا ہوں
اور ؟ مذہبی جماعتوں کے پاس ، مقالے تو بہت ثقیل قسم کے ہیں ، لیکن "الناس" تک ان کی رسائی نہیں ، ہاں سیزنل / موسمی قسم کے پھیرے لگتے رہتے ہیں ، عوام الناس کا خیال ہے ، ان لوگوں کے پاس ہمارے مسائل کا حل نہیں ، اور نا ہی یہ مخلص ، باتیں تو خلافت راشدہ کی لیکن ان کا طرز زندگی ملوک سے ملتا جلتا ہے
مستقبل قریب میں ، کسی بھی مذہبی جماعت کا جمہوری ماحول میں ، انتخاب جیتنا نا ممکن ہے ، قوم پرستی پر ووٹ جڑ جاتا ہے ، لیکن مذھب پر بکھر جاتا ہے ، ویسے بھی سیاست میں معیار قابلیت ہو سکتا ہے ، برانڈ نہیں ہونا چاہیے ، اسی برانڈ کی وجہ سے جمیعت علماء اسلام کا رزق ابھی تک چل رہا ہے