- Joined
- Jan 1, 2013
- Posts
- 467
- Reaction score
- 954
- Points
- 0
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیخلاف جتنے بھی اتحاد بن جائیں ہم گھبرانے والے نہیں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کے تمام علاقوں میں پارٹی کے الیکشن دفاتر فوری قائم کئے جائیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے پارٹی امیدوار اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں قائم کئے جانے والے مرکزی الیکشن دفاتر میں کم از کم 6 گھنٹے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور الیکشن دفاتر میں بیٹھ کر حلقے میں موجود علاقہ معززین اور عوام سے ملاقاتیں کریں۔
وہ کراچی میں پارٹی کے الیکشن سیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدور سید قائم علی شاہ، منظور وٹو اور انور سیف اللہ اور دیگر رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں پارٹی کی انتخابی حکمت عمل، انتخابی مہم اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار اپنی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق چلائیں اور مخالفانہ تقاریر سے گریز کیا جائے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=82907

- Featured Thumbs
- http://images.thenews.com.pk/jang/82907_l.jpg