Advertisement

آگ کل لگی تھی، بچے آٹھ سال پہلے مرنا شروع ہو گئے تھے

کل PIMS میں چودہ نومولود بچے جل گئے۔
نہیں۔
معاف کیجیے۔
کل صرف ان کی موت کا اعلان ہوا ہے۔
ان بچوں کا مرنا شاید کل صبح اس وقت شروع نہیں ہوا تھا جب کسی AC، تار، compressor یا کسی اور چیز سے چنگاری نکلی۔
ان کی موت اس دن شروع ہو گئی تھی جب 2018 میں PIMS کو fire safety کا پہلا warning notice ملا اور کسی میز پر بیٹھے کسی صاحب نے اسے پڑھ کر اگلی فائل کھول لی۔
پھر ایک اور notice آیا۔
پھر ایک اور۔
کہیں fire-protection equipment نامکمل تھا۔
کہیں life-safety arrangements پورے نہیں تھے۔
کہیں trained staff درکار تھا۔
کہیں evacuation drill ہونی تھی۔
2024 میں پھر بتایا گیا کہ حضور والا آپ کے fire-safety arrangements ابھی تک مکمل نہیں۔
اور ہم نے شاید جواب میں وہی قومی نسخہ استعمال کیا ہوگا:
دیکھتے ہیں۔
ہم دیکھتے رہے۔
کل چودہ ماؤں نے دیکھ لیا۔
قدرت نے، جسے ہم ہر انسانی حماقت کے بعد بڑی آسانی سے "قدرتی حادثہ" کہہ دیتے ہیں، ہمیں صرف notices نہیں دیے تھے۔
6 جولائی 2026 کو، یعنی انہی بچوں کے جلنے سے صرف چند ہفتے پہلے، اسی PIMS کے Nursing Hostel میں رات تین بجے آگ لگ گئی تھی۔
78 طالبات بچ گئیں۔
Inquiry ہوئی۔
پتا چلا emergency plan نہیں۔
Fire alarm نہیں۔
CCTV نہیں۔
کچھ نچلے درجے کے ملازمین معطل ہوئے۔
سفارشات بنیں۔
اور پھر ہماری عظیم حکومتی مشینری نے اپنا سب سے آزمودہ safety mechanism استعمال کیا:​
786069964_10168002928044112_9599288260674882_n.jpg