ملک بھر میں شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ طول پکڑ گیا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی تشویش کا اظہار کردیا
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xشیخ رشید نے مزید لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے،سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے،حالات کےتقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہےستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
Loading X post…
Open original post on Xپی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی کڑی تنقید کردی انہوں نے کہا کہ مبینہ آڈیو لیک سائبر سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونا دفاعی معاملہ ہے،معاملےکی تحقیقات کرائی جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheikh11h1.jpg
Advertisement





