Advertisement

آپ ہی خیال کر لو مائی باپ

ہر ریاست اور سماج کا فرض ہے کہ وہ وطن کے لیےجان دینے والوں کو یاد رکھے اور ان کے ورثا کا پورا خیال رکھے۔
اس تناظر میں سندھ حکومت کا یہ فیصلہ مستحسن ہے کہ ضلع شکار پور میں نو ہزار چھ سو ایکٹر جنگلاتی کی اراضی مسلح افواج کے پانچ سو شہدا کے ورثا کے لیےمنظور کر لی گئی تاکہ وہ کھیتی باڑی کے ذریعے زندگی سہل بنا سکیں۔

آرمی سنہ 2001 سے کوشاں تھی کہ شکار پور میں35ہزار ایکڑ زمین مل جائے۔صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف نے جانے کیوں اس مطالبے پر توجہ نہیں دی اور بعد کی حکومتیں بھی یہ معاملہ ٹالتی رہیں۔بالاخر وزیرِ اعلی قائم علی شاہ نے 14 برس بعد یہ مسئلہ جزوی طور پر نمٹایا۔


فوجی افسروں اور جوانوں کو ان کی خدمات اور بہادری کے عوض زمین الاٹ کرنے کا کام سنہ 1900 کے آس پاس برطانوی دور میں شروع ہوا لیکن اس الاٹمنٹ کی وجوہات ، مقاصد اور الاٹی کا ریکارڈ بھی رکھا جاتا تھا۔زمین کا مالک صوبہ تھا اور فوج کو لیز پر زمین طے شدہ مقاصد کے لیےدی جاتی تھی اور یہ مقاصد اصل مالک ( صوبے ) کی مرضی کے بغیر تبدیل نہیں ہوسکتے تھے۔بصورتِ دیگر مجاز الاٹی اتھارٹی لیز منسوخ کرنے کی مجاز تھی۔

مگر پاکستان بننے کے بعد فوج کو زمین کی الاٹمنٹ اور اس کی تفصیلات کا معاملہ بھی حساس قومی معاملات کی فہرست میں ڈال دیا گیا اور اس بابت کبھی فوج یا ریاست کی جانب سے کوئی جامع باضابطہ تفصیلات سامنے نہ آسکیں۔( تاہم پارلیمنٹ اگر چاہے تو تفصیلات طلب کرسکتی ہے )۔

محققین نے اپنے طور پر تفصیلات جمع کرنے کی کوشش ضرور کی۔پھر بھی شائد کبھی ٹھیک ٹھیک پتہ نہ چل سکے کہ کون سی زمین کس قیمت پر کیا کہہ کے کتنی مدت کے لیےالاٹ ہوئی اور پھر اس کا حقیقی استعمال کیا ہوا اور متبادل استعمال کی رسمی اجازت کس سے لی گئی۔

اب انگریز دور کی لاہور چھاؤنی کو ہی لے لیجئے۔یہ زمین فوج کو اے ون کیٹیگری میں لیز ہوئی تھی ۔یعنی اسےصرف بیرکوں ، قلعہ بندی ، اسلحہ خانہ ، فضائی پٹی ، پریڈ میدان ، فوجی رہائش گاہوں ، فائرنگ رینج ، گراس اینڈ ڈیری فارمز ، ہسپتال اور جوانوں کی تفریحی سہولتوں اور پارکس وغیرہ کے لیے ہی استعمال کیا جا سکتا تھا ۔

آج آپ کو کنٹونمنٹ کے 80 فیصد رقبے پر بڑے بڑے گھر، کمرشل مراکز ، پلازے ، سینما ، شادی ہال ، بیکریاں اور چکن تکے نظر آئیں گے ۔پھر بھی یہ کنٹونمنٹ ہی کہلاتی ہے۔سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ہمایوں خان بنگش نے اپنے ایک مقالے میں اے ون کیٹگری زمین کے کمرشل استعمال کو ناپسند ضرور کیا مگر یہ بھی کہا کہ کمرشل استعمال سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی آخرِ کار فوجیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوتی ہے۔



ڈیرہ اسماعیل خان میں دو ہزار ایک میں تینوں مسلح افواج کے شہدا اور ریٹائرڈ فوجیوں کے لئے سترہ ہزار سات سو اٹھاون ایکڑ زمین الاٹ ہوئی


مشرف دور میں جب اوکاڑہ ملٹری فارمز کے کسان ایجی ٹیشن کررہے تھے تو فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان نے اس بابت ایک سوال کا یہ جواب دیا کہ پانچ ہزار ایکڑ ہو کہ 17 ہزار ایکڑ ۔آرمی کو ان کا کیا کرنا ہے یہ آرمی کے علاوہ کون طے کرے گا۔ایک اور موقع پر انھوں نے کہا ہم سرکاری زمینوں پر نہیں آرمی کی زمین پر گھر اور

پروجیکٹس بناتے ہیں۔( ہائے بے چارہ انگریز جو لیز شدہ زمین کے استعمال کی اجازت کے لیےبھی صوبے کے رحم و کرم پہ تھا)۔
اس پر مجھے سن 50 کے عشرے کا وہ قصہ یاد آ گیا جب یہ بات پھیلی کہ سندھ کی جو بیراجی زمین فوج کو الاٹ ہوئی ہے اس کی

ڈویلپمنٹ امریکی فوجی گرانٹ سے ہوئی ہے۔اس پر پنجاب کے وزیرِ خزانہ نواب افتخار حسین نے کہا کہ فوج مجاز ہے کہ وہ اپنے پیسے کو جہاں بھی استعمال کرے۔ جانے نوشہرہ میں جو زمین کبھی فائرنگ رینج کے لیےالاٹ ہوئی ہوگی وہ آہستہ آہستہ پھل دار باغات میں کب بدل گئی۔


کوئی بتائے گا کہ ڈی ایچ اے کراچی کی زمین 70 کے عشرے میں سندھ بورڈ آف ریونیو نے کس نرخ پر الاٹ کی اور کس نرخ پر آگے فروخت ہوئی۔ کوئی بتائے گا کہ 1982- 1983 میں لیہ کے علاقے رکھ کونا اور رکھ جدید میں 20500 ایکڑ زمین 146 روپے فی ایکڑ کے حساب سے 20 برس میں رقم کی ادائیگی کی سہولت کے ساتھ الاٹ ہوئی تھی یا یہ بھی کوئی بے بنیاد مفروضہ ہے۔

جانے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے پیچھے کرکٹ کنٹرول بورڈ کی زمین کب کنٹونمنٹ بورڈ کی تحویل میں آ گئی اور کب آرمی آفیسرز کالونی بن گئی اور کب چھ لاکھ کا پلاٹ تین ماہ میں ڈیڑھ کروڑ کا ہوگیا ۔کب جنرل توقیر ضیا کرکٹ بورڈ کے سربراہ بنے اور کب چلے گئے۔
کوئی تصدیق کرے گا کہ اسلام آباد کے ای سیکٹر میں دو ہزار پانچ میں نئے جی ایچ کیو کے لیےحاصل کی جانے والی3375 ایکڑ زمین کا ریٹ40 روپے مربع گز طے ہوا ۔یا یہ بھی کسی نے
بے پر کی اڑائی ہے ؟

جانے اس کی مارکیٹ ویلیو تب کیا تھی اور اب کیا ہے ؟ اس بارے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کچھ پوچھنا اس لیےزیادتی ہے کہ وہ تو چک شہزاد کے زرعی فارم ہاؤسز میں سبزیوں کی جگہ محلوں کی کاشت تک نہ رکوا سکی ۔

جنوبی پنجاب اور سندھ میں سن50 کے عشرے سے جو ہزاروں ایکڑ زرعی مقاصد کے لیےالاٹ ہوئے ان میں سے اکثر کے مالک غیر حاضر کیوں ہیں اور ان کی زمینیں سویلین زمیندار کرائے پر کیسے استعمال کررہے ہیں اور جن چھوٹے کاشتکاروں کو پیڑھی در پیڑھی زرعی محصولات کی وصولی کے باوجود بے دخل کیا گیا ان میں سے اکثر اپنی بوسیدہ محصولاتی فائلیں اٹھائے ادھر سے ادھر جوتیاں کیوں چٹخا رہے ہیں یا پھر نازل مالکان کی زمینوں پر ہاری کیوں بن گئے ۔کیا آپ نے چولستان میں380 روپے ایکڑ پر زمین الاٹ کروانے والے کسی پرویز مشرف یا خالد

مقبول کو اپنے ہی رقبے پر کبھی ٹریکٹر چلاتے دیکھا ؟


یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز سمیت تقریباً ستائیس فوجی رہائشی اسکیموں میں پچھتر فیصد پلاٹ اور گھر سویلینز کے پاس کیوں ہیں۔


جنوری 1988 میں پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا کہ 1977-1985 تک چولستان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں5578 عسکری اہلکاروں کو ساڑھے چار لاکھ ایکڑ زمین الاٹ ہوئی ۔


اس بابت سنہ 2002 میں لاہور ہائی کورٹ میں ایم ڈی طاہر نے چولستان میں انتہائی سستے نرخ پر الاٹمنٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تو پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 1981-2000 کے عرصے می62 سینئر اور 56 جونئیر افسروں کو چولستان اور دیگر اضلاع میں جی ایچ کیو کی ہدایات پر زمین الاٹ کی گئی ۔اس کی تفصیلات جی ایچ کیو ہی بتا سکتا ہے۔


جی ایچ کیو کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ زمین کی الاٹمنٹ جیسے موضوعات سروس معاملات میں آتے ہیں اور سروس معاملات آرمی ایکٹ کے دائرے میں ہیں۔ لہذا آئین کے آرٹیکل ایک سو ننانوے کے تحت حاصل تحفظ کے سبب انھیں کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔


ڈیرہ اسماعیل خان میں سنہ 2001 میں تینوں مسلح افواج کے شہدا اور ریٹائرڈ فوجیوں کے لیے17758 ایکڑ زمین الاٹ ہوئی ۔تین برس بعد اس میں سے بارہ سو کنال زمین ایڈجوٹنٹ جنرل ویلفیئر کے دفتر سے دو بااثر سیاسی شخصیتوں کو الاٹ کردی اور اچانک ہی مشرف صاحب کے وردی اتارنے کے سوال پر ان شخصیات کا موقف حلوہ ہوگیا۔جبکہ نیوی کے شہدا کے کوٹے میں جو زمین آئی اس میں سے ڈیڑھ سو کنال خیبر پختون خواہ کے ان ریونیو افسروں کو بطور تحفہ بخش دے دی گئی جنہوں نے زرعی زمین کو کمرشل کیٹگری میں بدلوایا ۔یہ مقدمہ سنہ 2001 سے نیب کے پاس ہے ۔کچھ فیصلہ ہوا ؟


پچھلے 68 برس میں لگ بھگ پندرہ سے بیس ہزار جوانوں اور افسروں نے وطن پر جان قربان کی اور اس وقت تقریباً تیرہ لاکھ کے لگ بھگ پنشن یافتہ فوجی موجود ہیں۔ان سب کو رہائش اور زندگی کی باوقار سہولتیں فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے مگر یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹیز سمیت تقریباً ستائیس فوجی رہائشی اسکیموں میں پچھتر فیصد پلاٹ اور گھر سویلینز کے پاس کیوں ہیں ؟ جبکہ چاروں صوبوں میں 93 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین میں سے لگ بھگ دس لاکھ ایکڑ سرکاری زمین فوج اور اس کے ذیلی اداروں کے زیرِ استعمال ہے ۔اس میں سے سات لاکھ ایکڑ زمین زرعی نوعیت کی بتائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کی
دیکھ بھال کے لیےمتعدد فلاحی اداروں کا ایک موثر ڈھانچہ بھی ہے۔


60 لاکھ بے مکان شہری اور تین کروڑ بے زمین کسان تو رہے ایک طرف مگر مائی باپ اسی وطن میں پولیس اور نیم فوجی اداروں کے ہزاروں شہدا کے تھوڑے بہت ورثا بھی تو رہتے ہیں ۔یہ نا اہل ، کرپٹ ، سفاک ، مشکوک سویلینز تو کبھی بھی ان کے لیےکچھ نہیں کریں گے۔آپ ہی کچھ خیال کرلو مائی باپ۔۔۔۔ ۔

http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/06/150621_baat_say_baat_atk
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
نالائق بندہ ہمیشہ چلے ہوئے کاروبار میں اور قیمت بڑھی ہوئی اراضی میں سے اپنا حصہ مانگتا ہے
 
برگر میاں ! آپ کی محنت کی داد دیتا ھوں لیکن مجھے سمجھ نھیں آیا کہ اس سے فرق کیا پڑے گا۔۔ کیا تمھارے نزدیک یہ "انکشافات" عوام میں طوفان مچا دیں گے اور تمھاری قیادت میں 50 پٹواریوں کا قافلہ جریب لے کر فوج کی زمینوں میں گھُس کے ناپنا شروع کر دے گا ؟ ایسا بالکل بھی نھیں،

کیا تم یہ سوچتے ھو کہ ایسے مضامین سے فوج کے جوان جنرل کو خطوط لکھیں گے کہ جناب برگر نے ھمارا پردہ "فاش" کر دیا ھے، فورا" سیاسی چوروں کی گرفت ڈھیلی کر دو ؟ ایسا بھی بالکل نھیں ھے

کیا تمھارے خیال میں اس طرح کے مضامین سے راحیل شریف صاحب کو کم ووٹ پڑیں گے جب وہ اگلا الیکشن لڑیں گے ؟ یہ بات بھی نھیں، جرنیل نے کب الیکشن لڑنا ھے، اگر ملک یا فوج پر اس کا اثر نھیں پڑنا تو کیا تمھاری بیماری میں اس سے افاقہ ھو سکتا ھے ؟ یہ بھی ممکن نھیں، ایک ڈنک مارنے کے دو گھنٹے بعد تمھاری دُم میں پھر ذھر اکٹھا ھو جاتا ھے اور تم شکار کی تلاش میں نکل پڑتے ھو

مجھے تو ایک ھی وجہ سمجھ آتی ھے کہ یا تو تم چاھتے ھو کہ زرداری کو اک دم ھی چھاپ لیا جاےؑ اور جوتے پڑنے شروع ھوں، تمھارا کلیجہ ٹھنڈا ھو اور یا پھر تم بے چین ھو کہ یہ شکنجہ نواز شریف تک کب پہنچے گا

آخر میں ایک بات عقل کی بھی نوٹ کرو کہ فوج حکومت سے زمین ایک قانونی طریقِ کار کے تحت حاصل کرتی ھے، بعض دفعہ سیاسی حکومت ثھان بین کے عمل میں کافی وقت لگا دیتی ھے لیکن فوج انتظار کرنے کی پابند ھوتی ھے، جب زمین فوج کے حوالے کی جاتی ھے تو یہ ملٹری سٹیٹ آفس کے انتظام میں چلی جاتی ھے اور حکومت جب چاھے، قومی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے ذریعہ معلومات لے سکتی ھے، مگر اس زمین کا کیا کرنا ھے، یہ طے کرنا فوج کا کام ھوتا ھے، فوج کے پاس اپنے پٹواری کافی سارے ھیں
 
Advertisement
اگر آپ سمجھتے ہو کہ ایسے کمنٹس سے ہم بھی بوٹ پالش کرنے لگ جائے گے تو آپ کی بھی غلط فہمی ، ہمارا سویلین سپریمیسی کا نظریہ تھا ، ہے اور رہے گا

اور فوج جب سرحدوں کی حفاظت کریں گی تو سب کو اچھی لگے گی لیکن جب حکومت ، پولیسنگ اور اختساب کریں گی تو ایسے ہی آرٹیکل چھپے گے

اور وہ وقت تو آپ نہیں بھولے ، جب فوج والوں کو یونیفارم میں آفس انے سے منغ کر دیا تھا ..ایسا وقت دوبارہ بھی آسکتا ہے ، اگر ان کے حکومت کرنے کے شوق نہ گئے

اس وقت زرداری یا نواز شریف نہیں تھا بلکہ ایک فوجی حکمران تھا
​

برگر میاں ! آپ کی محنت کی داد دیتا ھوں لیکن مجھے سمجھ نھیں آیا کہ اس سے فرق کیا پڑے گاں
 
Banda Parha likha ballayyy nah hoo magar usse Jaahil nahi hona chahye ... Magar tumhara kia qasoooor tum toh nasalooon se ghulaaam ho.

We all support democracy magar yeh Nooorroon aur Zardari waleee democracy nahi ... Kia Zardari aur Nawaz Sharif corruption mei involved nahi hain ??? agar tum waqai mei bubblee butt nahi ho toh tumhara answer definitely yes hoga ... so they should get severe punishment. so what's wrong with it ??

lastly agar Bradford mei reh ker be tumhe Democracy kia hoti hai nahi pata toh phirrr ismei tumhe koi Shaq nahi hona chahye ke tum Jaaaahil aur Ghulaaam he ho. Cheers



اگر آپ سمجھتے ہو کہ ایسے کمنٹس سے ہم بھی بوٹ پالش کرنے لگ جائے گے تو آپ کی بھی غلط فہمی ، ہمارا سویلین سپریمیسی کا نظریہ تھا ، ہے اور رہے گا

اور فوج جب سرحدوں کی حفاظت کریں گی تو سب کو اچھی لگے گی لیکن جب حکومت ، پولیسنگ اور اختساب کریں گی تو ایسے ہی آرٹیکل چھپے گے

اور وہ وقت تو آپ نہیں بھولے ، جب فوج والوں کو یونیفارم میں آفس انے سے منغ کر دیا تھا ..ایسا وقت دوبارہ بھی آسکتا ہے ، اگر ان کے حکومت کرنے کے شوق نہ گئے

اس وقت زرداری یا نواز شریف نہیں تھا بلکہ ایک فوجی حکمران تھا
​
 
burger1
user-offline.png

Banned

:banana::banana::banana::banana::banana:
:banana::banana::banana::banana:
:banana::banana::banana:
:banana::banana:
:banana:
:banana::banana:
:banana::banana::banana:
:banana::banana::banana::banana:
:banana::banana::banana::banana::banana:
​
 
سمجھ نہیں آ رہی برگر کو کیوں بین کیا گیا وہ ایسے تو ہر گز نہ ہیں ، کوئی بد خلاقی کا الزام ہے تو اس پے 99 فی صد تاریک انصاف بین ہو نی چاہیئے ، برگر صاحب کسی کی گالی کا ہلکا پھلکا جواب دیتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ، موڈز کبھی بھی انصاف سے کام نہیں لیتے ، یہا ں بے شمار ماں بہن کی گالی دینے والے عمرانی پوجاری ہیں ان کو کھلی چھٹی ہے مگر برگر جیسے معقول ممبر کو بین کر دیا :angry_smile:
 
Advertisement
Tujhay bhi ban hona chahiay. Tum jaise jahilon ke haath main internet baandar ke hath machis wali baat hai!

سمجھ نہیں آ رہی برگر کو کیوں بین کیا گیا وہ ایسے تو ہر گز نہ ہیں ، کوئی بد خلاقی کا الزام ہے تو اس پے 99 فی صد تاریک انصاف بین ہو نی چاہیئے ، برگر صاحب کسی کی گالی کا ہلکا پھلکا جواب دیتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ، موڈز کبھی بھی انصاف سے کام نہیں لیتے ، یہا ں بے شمار ماں بہن کی گالی دینے والے عمرانی پوجاری ہیں ان کو کھلی چھٹی ہے مگر برگر جیسے معقول ممبر کو بین کر دیا :angry_smile:
 
(thumbsdown)لک ،ہو از سپیکنگ ، شیم لیس پو ٹئینز بھی کسی کو جاہل کہہ سکتے ہیں کبھی سوچا نہ تھا
Tujhay bhi ban hona chahiay. Tum jaise jahilon ke haath main internet baandar ke hath machis wali baat hai!
 
۔ حکومت کو چاہیے کہ فارغ پڑی ہوئی زمیں کو ہر صوبے کے غریب، بے زمین کسانوں ہاریوں میں تقسیم کر دے کہ جن سے ووٹ لے کر یہ حکمران برسر اقتدار آتے ہیں. اگر حکمران فوج کو زمین نہیں دینا چاہتے اور فوج کی من مانیوں سے عاجز آ چکے ہیں تو ذہین حکمران ہمیشہ' سیاسی حکمران بمقابلہ فوج 'کی بجاے ایشو کو' فوج بمقابلہ عوام' میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پھر فوج لے لے زمین جہاں سے لینی ہے

دوسرا فوج کے خلاف کراچی آپریشن کے ایک اہم فیز کے بعد سے ایک منفی مہم جاری ہے. یھاں ہر کسی کو علم ہے کہ زرداری نے کیسے بطور صدر اپنے پانچ سال فوج کے سامنے الٹا لیٹ کے گزارے ہیں. اب صاحب پر زد پڑی ہے تو ممولے (نواز)کو شہباز(جی ایچ کیو) سے لڑانے پر کمر بستہ ہیں

نجانے ہم کیوں فرض کیے بیٹھے ہیں کہ وفاقی حکومت، وزیر اعظم اور اپنے ترقیاتی کاموں سے روز بروز مقبول ہوتی برسر اقتدار سیاسی جماعت فوج کے سامنے اس قدر کمزور اور بے بس ہے کہ فوج کی مبینہ حا لیہ غیر آئینی سرگرمیوں کا ساتھ دینے پر مجبور ہے؟؟؟ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو کم از کم وفاقی حکومت خاموش رہ کر اپنے موقف کا اظہار کر سکتی تھی؟؟ مبینہ 'فوج بمقابلہ دو سیاسی جماعتوں' کے ایشو پر ہم اپنے ہی وزیر اعظم، سیاسی حکومت اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے موقف کو تھڈے مار کر نجانے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟؟؟

لگتا ہے یار لوگوں نے نواز شریف کو راحیل شریف کا بٹ- مین سمجھا ہوا ہے. اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر اقتدار فوج کے حوالے کر دیا جاے، کہ ایسے مفت میں عیاشی جرنیل کریں اور منہ کالا نواز شریف کا ہو، کیا فائدہ؟؟؟
 
اگر آپ سمجھتے ہو کہ ایسے کمنٹس سے ہم بھی بوٹ پالش کرنے لگ جائے گے تو آپ کی بھی غلط فہمی ، ہمارا سویلین سپریمیسی کا نظریہ تھا ، ہے اور رہے گا

اور فوج جب سرحدوں کی حفاظت کریں گی تو سب کو اچھی لگے گی لیکن جب حکومت ، پولیسنگ اور اختساب کریں گی تو ایسے ہی آرٹیکل چھپے گے

اور وہ وقت تو آپ نہیں بھولے ، جب فوج والوں کو یونیفارم میں آفس انے سے منغ کر دیا تھا ..ایسا وقت دوبارہ بھی آسکتا ہے ، اگر ان کے حکومت کرنے کے شوق نہ گئے

اس وقت زرداری یا نواز شریف نہیں تھا بلکہ ایک فوجی حکمران تھا

​

ھا ھا ھا ، سویلین سپریمیسی کی ایک برکت تو تب سامنے آ گیؑی جب سندھ کے تین وزیروں نے 5 ارب کی خطیر رقم قطرہ قطرہ کر کے جمع کی اور لانچ میں لاد کر متحدہ امارات روانہ کر دی لیکن جن سے پوشیدہ رکھ رھے تھے انھوں نے لانچ پکڑ لی، سپریمیسی بے چاری پھر سرکاری نل سے چویچ لگا کر بیٹھی ھے، خیر سنجیدہ بات یہ ھے کہ جب سویلین قیادت ایک بار پھر ناکام ھو کر باگ ڈور فوج کے حوالے کر چکی تو آپ کا راگ کس حساب میں ؟ ، یعنی جب سیاستدان خود ھی اپنی کرپشن کی بیماری اور بصیرت کی عدم موجودگی کے ھاتھوں دم پھولنے کی شکایت کرتے پچھلی سیٹ پر بیٹھ کر فقط "ھُلارے" لینے پر راضی ھیں تو آپ کا شوق شاہ سے زیادہ شاہ سے وفاداری کے سوا بھلا کیا رہ جاتا ھے ؟ اگرچہ اس میں کچھ تڑکا آپ نے مفت کی خباثت کا بھی لگا رکھا ھے جیسے مصطفیٰ کھر نے بھارتی ٹینکوں پر بیٹھ کرلاھور آمد کے خواب سجاےؑ تھے