نماز اور فرض عبادات کے علاوہ، آپ اللہ کی حمد و ثناء کیسے کرتے ہیں ؟
پلیز شیئر کریں، وہ کلمات جو آپ ادا کرتے ہیں اور ان کے فضائل
مجھے یہ الفاظ سب سے اچھے لگتے ہیں، اللہ کی پاکی اور شان بیان کرنے کے لیے، اور احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کلمات اللہ کو بہت پسند ہیں سبحان اللہ والحمد اللہ ولا الہ اللہ واللہ اکبر
حضرت سمرہ بن جند ب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کو یہ چار کلمات بہت پیارے ہیں: "سبحان اللہ، والحمد للہ، ولا إلہ إلا اللہ، واللہ أکبر" ان کلمات میں جس سے بھی ابتداء کریں کوئی حرج نہیں۔ ذکر کے یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پیارے تھے جیسا کہ حضرت ابو ہریرہ کی حدیث میں ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں زبان سے "سبحان اللہ، و الحمد للہ، ولا إلہ إلا اللہ، واللہ أکبر" کہوں تو یہ میرے لیے ہر اس چيز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع ہو۔ یعنی دنیا وما فیہا سے بھی بہتر
سبحان اللہ و بحدہ سبحان اللہ العظیم صحیح البخاری کی آخری حدیث ہے
”کلمتان حبیبتان الی الرحمن خفیفتان علی اللسان ثقیلتان فی المیزان“ رحمان کو دو کلمے بہت پسند ہیں جوکہ زبان سے ادا کرنے میں بہت ہلکے اور آسان لیکن میزان قیامت میں بہت وزنی ہونگے او کما قال حبیبنا سیدنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سکھائے ہوئے حمد و ثنا کے جو بھی الفاظ ہیں سب ہی خوبصورت ہیں۔ ان کی ادائیگی کا صحیح لطف اور تاثیر اس وقت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے جب حضوری قلب اور توجہ کے ساتھ ہوں۔ اللہ ہمیں ذکر کرنے والی زبان اور شکر کرنے والا دل عطا فرمائے۔
ولا حول ولا قوة الا باللہ لا منجا من اللہ الا الیہ

جزاک اللہ آج کی اہم ضرورت بھی ہے کہ ہم سب اللہ کو یاد رکھیں ۔۔۔ اللہ کے حکم کو رسول اللہ کی سنت کے مطابق پورا کرتے ہو ئے ہر عمل کے لئے مخصوص دعائیں مانگنے سے اللہ کا ذکر باآسانی کیا جاسکتا ہے۔