- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
آٹھ فروری کے مینڈیٹ چوری کو برقرار رکھنے کا مشن ،
الیکشن کمیشن اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے ریٹائرڈ جج کو بطور ٹربیونل لگا کر جسٹس طارق محمود جہانگیری سے الیکشن پیٹیشنز واپس لینے جارہا ہے ،دیکھنا ہے کہ پیٹیشنز آج ٹرانسفر کی جاتی ہیں یا ریٹائرڈ جج لگانے کے بعد ایسا کیا جاتا ہے ،
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ سماعت کے آرڈر میں مینڈیٹ چوروں کے لیے خطرناک حکم جاری کیا تھا ،
جسٹس طارق محمود جہانگیری کے حکم کے اہم نکات ،
الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ جمع کرائے ،
ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرایا جائے ،
فارم 45,46,47 میں جعل سازی ثابت ہوئی تو بیان حلفی دینے اور دھاندلی کرنے والے جیل جائیں گے ،
ن لیگ کے ایم این ایز پیش نہ ہوئے تو ان کی غیر موجودگی میں فیصلہ کردیا جائے گا ،
دھاندلی کرنے والے آر اوز کو آخری موقع ،پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے ،گرفتار کرکے لایا جائے گا ،
فارم 45,46,47,48,49 کا بیرون ملک سے فرانزک کرانے کا عندیہ
لمبی تاریخیں نہ دینے کا فیصلہ
اس حکم کے بعد آرڈیننس جاری کیا گیا ،
اس آرڈیننس کی وجہ جسٹس جہانگیری سے کیسز واپس لینا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان صاحب کے الیکشن ٹربیونل کے لیے نامزد ججز کے حکم کو غیر مؤثر بنانا ،
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/PZQ4GWj.jpeg





