Advertisement

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی تفصیلات سامنے آ گئیں

4palalericsecetact].jpg

قومی اسمبلی اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور ہوگیا ہے، بل کی منظوری کے بعد اس کی کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، ترمیم کا مقصد سرکاری دستاویزات و املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا ہے، بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو ملک میں امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرے، ریاست مخالف کام کرے، ممنوعہ مقامات پر حملہ کرے یا دستاویزات یا معلومات تک غیر مجاز رسائی کرے تو اس شخص کو جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

بل کے مطابق بغیر پائلٹ وہیکل یا آلات کو ممنوعہ مقامات تک رسائی دینا یا آس پاس ہونا بھی ایک جرم ہے، ملک کے اندر یا باہر سے ریاستی مفادات کے خلاف کام کرنے والے شخص کو بھی مجرم تصور کیا جائے گا اور ایسےشخص کو 3 سال، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔


آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کے مطابق ملکی مفادات کے خلاف معلومات یا دستاویزات کا انکشاف کرنے والا، ہتھیار یا آلات کو نقصان پہنچانے والا، دشمن ملک یا کسی غیر ملکی ایجنٹ سے رابطے میں رہنے والا شخص بھی جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ جرم پر اکسانے والا، سازش کرنے والا یا سازش کے ارتکاب کی کوشش کرنے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا۔

ترمیمی بل میں جرائم کی تشریح کے علاوہ قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے اختیارات اور تفتیشی عمل کی وضاحت بھی کی گئی ہے جس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ بغیر وارنٹس کے داخل ہوسکتی ہیں، تلاشی لے سکتی ہیں اور طاقت کا استعمال کرسکتی ہیں، تلاشی کے دوران برآمد ہونے والےہتھیار، گولہ بارود، الیکٹرانک ڈیوائسز و آلات بھی قبضے میں لیے جاسکتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

بل کے مطابق ضبط کردہ سامان و مواد تفتیشی افسر و تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے حوالے کیا جائے گا،کسی بھی کیس میں تعینات تفتیشی افسر ایف آئی اے کا افسر ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے مذکورہ افسر کی تعیناتی کریں گے، کسی بھی کیس میں ضرورت محسوس ہونے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جاسکے گی۔
 
Last edited:
لوگوں کو اغواء کرنے میں پہلے ایجنسیوں کو کس قانون نے روکا تھا جو اس قانون میں اجازت دے دی گئی یے؟
 
پاکستان اس قوم کے لیئے ہرگز نہ بنایا گیا تھا یہ انگریز نے اپنے مفادات کے لیئے ایک ریاست بنائی تھی تاکہ روس اور چین کو اپنی حد میں رکھا جائے اس کے لیئے بیوروکریسی اور ایسٹبلشمنٹ کو اختیارات اور اقتدار منتقل کیا گیا تاکہ چین اور روس کو بھی کسی بھی وقت روک کر رکھا جاسکے اور عوام کو بھی کسی طرح کے انقلاب لانے سے روکے رکھا جاسکے۔​
 
4palalericsecetact].jpg

قومی اسمبلی اجلاس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور ہوگیا ہے، بل کی منظوری کے بعد اس کی کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں، ترمیم کا مقصد سرکاری دستاویزات و املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا ہے، بل میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایسا شخص جو ملک میں امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرے، ریاست مخالف کام کرے، ممنوعہ مقامات پر حملہ کرے یا دستاویزات یا معلومات تک غیر مجاز رسائی کرے تو اس شخص کو جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

بل کے مطابق بغیر پائلٹ وہیکل یا آلات کو ممنوعہ مقامات تک رسائی دینا یا آس پاس ہونا بھی ایک جرم ہے، ملک کے اندر یا باہر سے ریاستی مفادات کے خلاف کام کرنے والے شخص کو بھی مجرم تصور کیا جائے گا اور ایسےشخص کو 3 سال، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔


آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کے مطابق ملکی مفادات کے خلاف معلومات یا دستاویزات کا انکشاف کرنے والا، ہتھیار یا آلات کو نقصان پہنچانے والا، دشمن ملک یا کسی غیر ملکی ایجنٹ سے رابطے میں رہنے والا شخص بھی جرم کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ جرم پر اکسانے والا، سازش کرنے والا یا سازش کے ارتکاب کی کوشش کرنے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا۔

ترمیمی بل میں جرائم کی تشریح کے علاوہ قانون نافذ کرنےو الے اداروں کے اختیارات اور تفتیشی عمل کی وضاحت بھی کی گئی ہے جس کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں، کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ بغیر وارنٹس کے داخل ہوسکتی ہیں، تلاشی لے سکتی ہیں اور طاقت کا استعمال کرسکتی ہیں، تلاشی کے دوران برآمد ہونے والےہتھیار، گولہ بارود، الیکٹرانک ڈیوائسز و آلات بھی قبضے میں لیے جاسکتے ہیں۔

Loading X post…
Open original post on X

بل کے مطابق ضبط کردہ سامان و مواد تفتیشی افسر و تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے حوالے کیا جائے گا،کسی بھی کیس میں تعینات تفتیشی افسر ایف آئی اے کا افسر ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے مذکورہ افسر کی تعیناتی کریں گے، کسی بھی کیس میں ضرورت محسوس ہونے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جاسکے گی۔
یہ قانون سن انیس سو تئیس میں انگریز حکمرانوں نے ہندوستانی غلاموں کو قابو کرنے کے لئے بنایا تھا ، اور ٹھیک سو سال بعد ہمارے ان غیر قانونی اور غیر آئینی ****** نے اس مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی ہے لگتا ہے یہ مردہ بدروح واپس انھیں کو چمڑ جائے گی
👹🤖👹🤖👹🤖