Advertisement

آزادی مارچ کا اصل ایجنڈا کیا ہے؟

[h=1]خیالی پلاؤ - عمران خان اور آزادی مارچ کا اصل ایجنڈا کیا ہے؟[/h]



صرف ڈیڑھ دو ماہ قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ حالات اس قدر بے یقینی کی صورت اختیار کر جائیں گے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ دو سیاسی جماعتیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ لانگ مارچ کر رہی ہیں اور برسراقتدار جماعت ان کا ہدف ہے۔ جبکہ باقی ماندہ جماعتیں اس بحران میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے نکل پڑی ہیں۔ لوگوں کو پہلے ہی سیاست کا چسکا لگ ہے۔ مختصر یہ کہ ہم سب بری طرح سے لانگ مارچوں کے لائے ہوئے بحران میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

دلچسپ بات ہے کہ عام لوگ اور تجزیہ نگار اس پر تو بات کر رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، یا کیا ہو گا، لیکن کسی کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے کہ یہ سب ہوا کیوں ہے؟ اب جبکہ حقائق میرے علم میں آ چکے ہیں،میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنماؤں کو بھی اس بات کی خبر نہیں ہے کہ آزادی مارچ ہر قیمت پر نکالنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا، جبکہ ان کے ابتدائی مطالبات مان لئے گئے تھے۔ اپنی معلومات کی روشنی میں، میں یہ دعوی بھی کر سکتا ہوں کہ اگر آزادی مارچ سے پہلے وزیراعظم مستعفی بھی ہو جاتے تب بھی عمران خان نے آزادی مارچ لے کر اسلام آباد آنا تھا۔ درحقیقت اس ساری صورتحال کے پیچھے ایک بظاہر ناقابل یقین کہانی ہے، جو کہ گزشتہ سے پیوستہ روز ایک ذرائع سے میرے علم میں آئی ہے۔ مجھے یقین ہے، یہ کہانی سننے کے بعد آپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔
آپ کو یاد ہو گا کہ رواں سال کے آغاز میں شارجہ میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف یادگار کامیابی حاصل کی تھی۔ مذکورہ میچ میں پاکستان نے چوتھی اننگز میں 302 زنز کا ہدف، جبکہ پانچ رنز فی اوور سے زیادہ کی اوسط درکار تھی، حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا، کپتان مصباح الحق نے ناقابل فراموش اننگز کھیلی تھی۔ یہ جان کر آپ کو صدمہ پہنچے گا کہ مذکورہ میچ فکس تھا۔ اگرچہ یہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہے، مگر یہ سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز اور مصباح الحق کے درمیان ہونے والی ایک ڈیل کا نتیجہ تھا۔ مصباح الحق نے انجیلو میتیھیوز سے درخواست کی تھی کہ یہ ہمارے کوچ ڈیو واٹمور کا آخری میچ ہے، ہمیں موقع دیں کہ ہم اسے جیت کر اپنے کوچ کو اچھی یادوں کا تحفہ دیں۔
pak-srilanka-cricket.jpg

فوٹو: اے ایف پی
میتھیوز نے کہا، ٹھیک ہے، لیکن آپ کو اس کے لئے اگست میں ہونے والی سیریز میں ہم سے دونوں ٹیسٹ میچ ہارنے ہوں گے۔ ہم بھی اپنے مایہ ناز بیٹسمین جے وردہنے کو اسی طرح شاندار انداز میں الوداع کہنا چاہتے ہیں۔
214081803528.jpg

فوٹو: اے ایف پی
مصباح الحق کے سر پر فوری طور پر ہیرو بننے کا بھوت سوار تھا، انہوں نے بلا سوچے سمجھے ہاں کر دی۔ چنانچہ سری لنکا نے وہ میچ پاکستان کو جتوایا۔ اب جب اگست میں سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا وقت قریب آیا، مصباح الحق کی نیندیں حرام ہونے لگیں۔ وہ سوچنے لگے کہ لوگوں کو یہ کیونکر ہضم ہو گا کہ وہ سری لنکا جیسی ٹیم سے دو لگاتار میچ ہار جائیں؟ پھر ان کے کیرئیر کا خاتمہ بھی یقینی تھا۔ انہیں اپنا مستقبل تباہ ہوتا نظر آیا۔
ان حالات میں انہوں نے اپنے نیازی بھائی عمران خان کے گھر کا رخ کیا، تاکہ کوئی حل ڈھونڈا جائے۔ عمران خان کو جب اصل حقیقت کا پتا چلا تو انہوں نے اپنا سر پکڑ لیا۔ انہوں نے مصباح الحق کو وہ جھاڑ پلائی کہ الامان و الحفیظ۔ مصباح الحق کی آنکھوں سے بہنے والے موٹے موٹے آنسو بھی ان کا دل نہ پگھلا سکے۔
انہوں نے مصباح الحق کو صاف جواب دے دیا،بھائی! اب خود نتائج کا سامنا کرو۔ میں تمہاری کچھ مدد نہیں کر سکتا۔
مصباح الحق جو رونے کے بعد اب ہچکیاں لے رہے تھے، ان سے بھی نہ رہ گیا۔ وہ پھٹ پڑے اور کہنے لگے،تو ٹھیک ہے پھر۔ میں بھی یہ دونوں میچ نہیں ہاروں گا۔ میتھیوز ہمارے درمیان ہونے والا معاہدہ منظر عام پر لے آئے گا، جس سے ملک کی بدنامی ہو گی۔ اور ہو سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ پر پابندی لگ جائے۔
اب عمران خان بھلے کتنے ہی ایماندار سہی، کرکٹ ان کی پہلی محبت ہے۔ وہ اپنے ہاتھوں سے سینچے گئے پاکستان کرکٹ کے اس پودے کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتے تھے۔ انہوں نے کچھ لمحے خاموشی اختیار کی اور پھر مصباح الحق کو تسلی دیتے ہوئے کہا،جاؤ، میں نے حل سوچ لیا ہے۔ تم بھلے دونوں میچ ہارجانا۔ تم سے کوئی کچھ نہیں پوچھے گا۔
خوشی سے مصباح الحق کی باچھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ بے تابی سے پوچھا، مگر وہ کیسے؟
عمران نے کہا،یہ تم مجھ پر چھوڑ دو۔ اور اب چلے جاؤ یہاں سے اور آئندہ اپنی شکل مت دکھانا۔
مصباح الحق فوراً وہاں سے کھسک گئے۔
تو میر ے عزیز ہم وطنو! یہ وہ کہانی ہے، جو ملک کو ان حالات کی طرف دھکیل لائی ہے۔ عمران خان کو مجبوراً آزادی مارچ کا اعلان کرنا پڑا۔ اور اس کی تاریخ بھی ٹیسٹ سیریز کے عین درمیان میں رکھی، تاکہ کسی کی توجہ کرکٹ کی طرف نہ جائے۔ یہ وہ اصل ایجنڈا تھا، جس کا آج تک لوگوں کو پتا نہیں چل سکا۔ وہ لوگ غلط فہمی میں مبتلا ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان کو مارچ پر اکسایا ہے، جبکہ دراصل یہ عمران خان ہیں، جنہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو استعمال کیا ہے۔ جی ہاں، ہمارا کپتان اتنا بھولا بھی نہیں ہے۔ سترہ، اٹھارہ سال کی سیاست نے اسے بہت کچھ سکھایا ہے۔
آج کل بہت سے لوگ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔ حقیقت میں انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی سیاست کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ انھوں نے بہت بڑی قربانی دی ہے۔ اور ان کی سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ اس کا کریڈٹ بھی نہیں لے سکتے۔ میرے خیال میں عمران خان ہم سب کی ہمدردی کے مستحق ہیں!

http://www.express.pk/story/281043/


:lol::lol::lol::lol::lol::lol:​
 
Advertisement
Zaleel Khan ka Wahid maqsad jamuriat ko patarri se utarna aur dictator ke zariya PM ban na hai ..Fitna khan Al-Padri aur Gujrat ke Dakoo Chaudhrys se gath jorr ke zariye yahan fasaad barpa karna chahta hai ..zalleel khan ne jab se inteshar ka rasta ikhtiaar kiya hai Pakistan ko 500 Billion rupees ka nuqsan ho chuka hai , gaddar khan ko zara sa bhi ehsaas nahin ke os ki is beghairrti ki wajah se kis qadar tabahi ho rahi hai
 
Zaleel Khan ka Wahid maqsad jamuriat ko patarri se utarna aur dictator ke zariya PM ban na hai ..Fitna khan Al-Padri aur Gujrat ke Dakoo Chaudhrys se gath jorr ke zariye yahan fasaad barpa karna chahta hai ..zalleel khan ne jab se inteshar ka rasta ikhtiaar kiya hai Pakistan ko 500 Billion rupees ka nuqsan ho chuka hai , gaddar khan ko zara sa bhi ehsaas nahin ke os ki is beghairrti ki wajah se kis qadar tabahi ho rahi hai

itna ghussa acha nahi hota sehat kay liyay...relax... take a deep breath
 
Advertisement
achee kahnee gareee tooooooooo nay Bahi! Bahi koo kahtaa hoo kay Boreeee teraaay naap kee tiyaar rakhaaay
 
جبکہ ان کے ابتدائی مطالبات مان لئے گئے تھے۔

یہ بات بھی خیالی پلاؤ کا حصہ ہے یا مصنف کو کسی گندے خواب میں یہ بشارت دی گئی تھی:)۔

عوام الناس کا سارا زور اس بات پر ہے کہ پی ٹی آئ ا پنا آئینی، قانونی اور جمہوری حق کیوں مانگ رہی ہے ؟؟؟ ن لیگ ہر روز درجنوں آئینی شقوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے مگر مجال ہے کسی کانڑے منصف کو ذرا بھی نظر آ ے. گنجے تو ہیں ہی اتنے ذلیل کہ ان سے کسی اچھے کام کی امید تو انکے اپنے سپورٹرز کو بھی نہیں:). لہذا ساری خوردبینیں تحریک انصاف پر مرتکز ہیں. لیکن اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئ؛ آئین، قانون اور انصاف کی حتمی تشریح و تفسیر کے طور پر سامنے آئ ہے
 
Advertisement
beta ji baat karni hai tau mantaq aur daleel se karo , chawalon mein wazan nahin hota jis tarah Zalil khan chawalain marta hai ici tarah ki be tuki aur fazool bakwaas os ke hawari karte hain...gaddar khan Pakistan ka dushman sabit ho chukka hai
aap please aasman per thokain yah phir apnay ghar main kisi ko pakar kar us per thokain....shayad kuch afaqa ho sakta hai ...laikin marz kafi bigar giya hai aapka....
 
beta ji baat karni hai tau mantaq aur daleel se karo , chawalon mein wazan nahin hota jis tarah Zalil khan chawalain marta hai ici tarah ki be tuki aur fazool bakwaas os ke hawari karte hain...gaddar khan Pakistan ka dushman sabit ho chukka hai


aap say baat karnay ka koi faida nahi...aap ka mental level bohat low hai ...sorry...find someone of your caliber....and btw keep barking ....
 


یہ بات بھی خیالی پلاؤ کا حصہ ہے یا مصنف کو کسی گندے خواب میں یہ بشارت دی گئی تھی:)۔
عوام الناس کا سارا زور اس بات پر ہے کہ پی ٹی آئ ا پنا آئینی، قانونی اور جمہوری حق کیوں مانگ رہی ہے ؟؟؟ ن لیگ ہر روز درجنوں آئینی شقوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے مگر مجال ہے کسی کانڑے منصف کو ذرا بھی نظر آ ے. گنجے تو ہیں ہی اتنے ذلیل کہ ان سے کسی اچھے کام کی امید تو انکے اپنے سپورٹرز کو بھی نہیں:). لہذا ساری خوردبینیں تحریک انصاف پر مرتکز ہیں. لیکن اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئ؛ آئین، قانون اور انصاف کی حتمی تشریح و تفسیر کے طور پر سامنے آئ ہے


بھائی، قوِی غالب امکان یہی ہے کہ یہ مضمون مزاحیہ،شغلیہ پیرایہ میں لکھا گیا ہے، ورنہ اتنی دور کی کوڑی کون لائے خود کی بےعزتی کروانے کے لئے
 
Advertisement
:lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol::lol:
A very cheeky thread by the thread starter. It is a published blog in Express news and they said at the bottom of this crap that they don't agree to blogger's view point...
I am sure it is sooooo funny just to have a good laugh like someone is day dreaming..... :lol:
No harm in laughing......surprised with the imagination of this blog poster...:lol: