Advertisement

آزادکشمیر الیکشن حکومت کیلئے ایک نیا دردسر بن گیا:جنید سلیم

"عائشہ گلالئی نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق جو غلیظ زبان استعمال کی ہے، وہ شاید کوئی بازاری مرد بھی استعمال نہ کر سکے۔ یہی خاتون تھی جسے عمران خان کے خلاف لانچ کیا گیا تو بہت بری طرح پٹ گئی تھیں "۔ جنید سلیم

"وقت نے ثابت کیا کہ سہیل آفریدی کا ہر قدم اپنی حکومت بچانے کے سوا کچھ نہیں تھا، جب کارکنوں نے عشق عمران میں مرنے کے دعوے یاد کروائے تو آزادی یا موت کے کنٹینر کا ایک پھیرا لگوالیا۔ بجٹ بیلنس دکھانے کا موقع آیا تو منگل کے منگل اڈیالہ جانا شروع کردیا، بجٹ پاس ہوگیا تو اڈیالہ جانا بھی ترجیحات سے نکل گیا۔ سہیل آفریدی دو کشتیوں کے سوار ہیں، انہیں ایک کشتی کا انتخاب کرنا ہوگا"- جنید سلیم

"آزاد کشمیر الیکشن حکومت کے لیے ایک نیا دردِ سر بن چکا ہے۔ صرف 10 روز بعد یعنی 27 جولائی کو الیکشن ہونا ہے اور اس وقت تک پورے آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے۔ پچھلے 45 روز سے انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے پورے آزاد کشمیر میں بینکنگ سروسز بھی معطل ہیں۔ کوئی اے ٹی ایم نہیں چل رہی۔اس وقت انتخابی جلسے اور ریلیاں تو دور کی بات ، کارنر میٹنگز بھی نہیں ہو پا رہیں۔ بلاول کی کوشش تھی کہ وہاں پانچ بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں، مگر ابھی ایسا کوئی ماحول دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔ الٹا کسی تماشے کا خطرہ ہے۔ کچھ حلقوں میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا لاتوں اور گھونسوں سے استقبال کیا گیا۔ ان حالات میں الیکشن کرا بھی لیے گئے تو ان کے نتائج مانے گا کون؟ کشمیرکی بیٹی مریم نواز نے بھی آزاد کشمیر جانے کی ہمت نہیں کی، ان کے والد محترم ابھی تک گلگت بلتستان میں ملنے والی سیاسی چوٹوں کو سہلا رہے ہیں"۔ جنید سلیم

"یورپی یونین نے پاکستان سے متعلق جی ایس پی جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جسے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ سمجھا جانا چاہیے۔ یورپی کمیشن کی یہ رپورٹ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے لیے ایک لٹکتی ہوئی تلوار کہی جا رہی ہے۔ اس رپورٹ میں پہلی بار عمران خان کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدلیہ میں کرپشن کی وجہ سے سیاسی حقوق متاثر ہوئے ہیں، جس میں ایک سابق وزیر اعظم کی گرفتاری بھی شامل ہے۔ سابق وزیر اعظم کے منصفانہ ٹرائل اور قید کی شرائط کے حوالے سے بھی خدشات موجود ہیں، جن میں وکلا تک رسائی، ملاقاتیوں سے ملنا اور طبی امداد بھی شامل ہے"۔جنید سلیم
​