Advertisement

آرمی ایکٹ ترامیم کے اہم نکات

armaaaay.jpg

آرمی ایکٹ میں ترامیم کا بل سینٹ سے منظور کرلیا گیا۔۔ آرمی ایکٹ ترمیم کے مطابق حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص پانچ سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکے گا، ریٹائرمنٹ کے بعد پانچ سال تک سیاسی سرگرمیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر دو برس قید ہوگی۔

سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیرمجاز انکشاف کرنے والے شخص کو پانچ سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہوگی۔ راز افشا کرنے والے شخص کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

کوئی شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائے تو اسے دو سال تک قید اور جرمانہ ہو گا۔

بل کے مطابق صدر مملکت پاک فوج کے معاملات دیکھیں گے گے جبکہ فوج پر ’کمانڈ اینڈ کنٹرول‘ وفاقی حکومت کا اختیار ہو گا اور آرمی چیف انتظامی معاملات دیکھیں گے۔صدر مملکت پاک فوج میں کمیشن دیں گے، مگر کسی بھی غیر ملکی شہریت رکھنے والے، دہری شہریت رکھنے والے یا 18 سال سے کم عمر شہری کو پاک فوج میں کمیشن نہیں ملے گا۔

بل کے متن کے مطابق ایکٹ کی شق 18 میں ترمیم کے مطابق اب وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق، یا غیر معمولی صورت حال میں، یا جنگ کی صورت حال میں آرمی چیف کی مشاورت سے کسی بھی فوجی افسر کو 60 سال کی عمر تک ملازمت پر برقرار رکھ سکتی ہے۔

آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکٹرانک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

آرمی ترمیمی ایکٹ کی شق 26 بی کے تحت ملازمت سے ریٹائرمنٹ، برطرفی یا استعفے پر کوئی بھی فوجی افسر دو سال تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گا جبکہ حساس اداروں میں کام کرنے والے افسران پانچ سال تک کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے، خلاف ورزی پر دو سال تک قید بامشقت کی سزا ہو گی۔

ایکٹ کی شق 18 میں ترمیم کے مطابق اب وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق، یا غیر معمولی صورت حال میں، یا جنگ کی صورت حال میں آرمی چیف کی مشاورت سے کسی بھی فوجی افسر کو 60 سال کی عمر تک ملازمت پر برقرار رکھ سکتی ہے۔


بل کو خفیہ رکھ کر پاس کرنے پر حکومتی سینیٹرز رضا ربانی اور طاہر بزنجو نے واک آؤٹ کیا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر رضاربانی نے کیا کہ کچھ بلز ہمیں آج صبح ملے ہیں۔ ان بلز کا تعلق آرمی ایکٹ، کنٹونمنٹس اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ایکٹ سے ہے۔ بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی میں بھیجا جائے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ہم سب کو آرمی سے محبت ہے لیکن ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔ بل کو کمیٹی میں بھیجا جائے۔دوران اجلاس آرمی ایکٹ میں ترامیم شامل نہ کرنے پر رضاربانی اور طاہر بزنجو نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
 
یہ تو انکا بڑا پن ہے کہ پارٹی توڑ رہا ہے
ورنہ انکے پاس ملک توڑنے کا بھی تجربہ ہے
انور مسعود حضرت لرے
 
سب سے بڑا نکتہ چھوڑ گئے ہو۔ پہلے یہ وفاقی حکومت کا اختیار تھا کہ کسی مقدمے کے بارے میں فیصلہ کرے کہ اسے آرمپ ایکٹ کے تحت دیکھنا ہے یا کسی سِول عدالت میں بھیجنا ہے۔ اب یہ اختیار آرمی چیف صاحب کو دے دیا گیا ہے۔ وہ خود ہی فیصلہ کریں گے کہ کونسا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت سُنا جائے گا اور کونسا نہیں۔​
​