شدید بحران کا شکار پی آئی اے کو نئی لائف لائن مل گئی نگراں وزیر اعظم اور وزیر نجکاری اس پر قابو پانے کےلئے متحرک ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن کیلئے 20 ارب روپے کا نیا قرض اور حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ری شیڈول کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کو نیا قرض دینے کیلئے وزارت خزانہ نے کمرشل بینکوں کو ہدایات جاری کی ہے، پی آئی اے کو قرض دلانے کیلئے وزیر اعظم آفس سے بھی سفارش کرائی گئی ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نیشنل بینک، بینک آف پنجاب سمیت 8 کمرشل بینک پی آئی اے کو نیا قرض دینگے،
پی آئی اے نے حکومتی گارنٹی پر کمرشل بینکوں سے 260 ارب روپے کا قرض لے رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہونے تک حکومتی قرض 6 ماہ کیلئے ری شیڈول کیا جائے گا، اس سے قبل پی آئی اے کا حکومتی قرض 2 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کا پلان تھا، پی آئی اے کی جانب سے 2 ماہ کے دوران 40 ارب روپے قرض لینے کیلئے درخواست کی گئی۔
ملکی معشیت میں نقصان پہنچانے والے اداروں میں پہلے نمبر پر پی آئی اے ہے جو یومیہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھا رہی ہے، اور جون تک اس کا مجموعی خسارہ 712 اعشاریہ 8 روپے تک پہنچ چکا ہے۔
مسلسل مالی خسارے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری ناگزیر ہے، اس وقت تین سرکاری ادارے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، لیکن ان میں سر فہرست قومی ایئرلائن پی آئی اے ہے۔
جون 2023 تک پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 712.8 ارب روپے تک جا پہنچا، اور یہ ادارہ روزانہ 50 کروڑ روپے کا مالی نقصان کررہا ہے، جب کہ پی آئی اے کو صرف چلائے رکھنے کا مالی نقصان 156 ارب روپے ہے، اور پی آئی اے کے ذمے 435 ارب روپے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ پی آئی اے 10 سالوں میں 7 بلین یو ایس ڈالرز کا نقصان کرچکی ہے، یہ ادارہ ریاستی خزانے پر ناقابل برداشت حد تک بوجھ ڈالتا رہا ہے، حکومت کو اس کی نجکاری تیزی سے مکمل کرنا ہوگی تاکہ ملک کو مزید خسارے سے بچایا جا سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6piaoxyedghnjsjh.png
Advertisement





