Advertisement

آخری اسلامی حصار ۔۔ غرناطہ ۔۔

اسپین میں آخری مسلم امارت غرناطہ کے حکمران ابو عبداللہ نے تاج قشتالہ اور تاج اراغون کے عیسائی حکمرانوں ملکہ آئزابیلا اور شاہ فرڈیننڈ کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے اور اس طرح اسپین میں صدیوں پر محیط مسلم اقتدار کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا۔ معاہدے کے تحت مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن عیسائی حکمران زیادہ عرصے اپنے وعدے پر قائم نہ رہے اور مسلمانوں کو اسپین سے بے دخل کردیا گیا۔ مسلمانوں کو جبرا عیسائی بنایا گیا جنہوں نے اس سے انکار کیا انہیں جلاوطن کردیا گیا۔

1280px-La_Rendici%C3%B3n_de_Granada_-_Pradilla.jpg

ابو عبداللہ آئزابیلا اور فرڈیننڈ کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے




غرناطہ ایک بہت خوبصورت شہر ہے۔ اسکی خوبصورتی کو ایک جدید ہسپانوی شاعر اقاذہ نے یوں بیان کیا ہے:

اے عورت اسے کچھ دے دے

دنیا میں اس سے بڑی اور کوئی بدقسمتی نہیں ہو سکتی

کہ انسان غرناطہ میں ہو اور اندھا ہو


1373407d1394415201-my-trip-granada-spain-dsc_0474.jpg
1373410d1394415336-my-trip-granada-spain-dsc_0493.jpg
52957efd94f89.jpg




GRANADA.jpg



711ء میں جزیرہ نما آئبیریا میں لدریق کی ظلم و جبر سے بھری سلطنت کو ختم کرنے کے لئے جب مسلمانوں کو پکارا گیا تو اموی خلیفہ نے طارق بن زیاد کو ایک لشکر دے کر بھیجا جو جبلِ طارق (موجودہ جبرالٹر) کے مقام پر لنگر انداز ہوا۔ تقریبا! سات برس کا عرصہ لگا اور موجودہ اسپین اور پرتگال کا سارا علاقہ اسلامی حکومت کا حصہ بن چکا تھا اور یہ حکومت اگلے سات سو پرس سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی تھی۔سات برس کی فتوحات، سات سو برس کی ایسی عظیم الشان سلطنت میں تبدیل ہونے والی تھی کہ ایک اعداد و شمار کے مطابق، آج تقریباً چھ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی موجودہ اسپین کے باسیوں میں سے 55 فیصد تک کے خون میں ہسپانیہ کے مسلمانوں کا لہو موجود ہے۔
نویں صدی کے وسط تک اندلس میں اسلامی سلطنت اپنے عروج پر پہنچ چکی تھی، وہاں پچاس لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پذیر تھے جو کہ اس وقت کی کُل آبادی کا اسّی فیصد بنتے ہیں۔ اندلس اموی خلیفہ کے تحت حکومت کرتا تھا اور اپنے عروج کے دور میں یورپ یا سب سے ترقی یافتہ ختہ کہلاتا تھا لیکن کوئی بھی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں ہوتی، خلافت کا یہ اتفاق ٹوٹ گیا اور دسویں صدی تک وہ مسلمان جو ایک خلیفہ کے علم تلے اتفاق سے رہا کرتے تھے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے اور یوں نصاریٰ کو ایک موقع مل گیا کہ اس نفاق سے فائدہ اٹھا سکیں۔اگلی دو صدیوں میں خلافت صرف ٹوٹ کر چھوٹی چھوٹی مملکتوں میں تقسیم ہوئی بلکہ بارہویں صدی تک عیسائیوں کے ہاتھوں ایک ایک کر کے گرتی بھی چلی گئی۔آخر میں صرف ایک ہی مملکت باقی بچی، وہ تھا اندلس میں آخری اسلامی حصار، غرناطہ۔

استرداد کی یہ مہمیں شمال سے شروع ہوئیں اور ایک ایک کر کے اندلس کے اہم شہر جیسے قرطبہ، اشبیلہ اور طلیطلہ دسویں صدی سے بارہویں صدی تک صلیبی افواج کے ہاتھوں فتح ہو چکے تھے۔شمالی افریقہ سے اٹھنی والی المرابطون اور الواحدون جیسی تحریکوں نے گو کہ ان فتوحات کی رفتار کو سست کرنے کی کوشش کی لیکن مسلمانوں کے آپسی انتشار نے ان کو اس قدر نقصان پہنچایا کہ ہاتھ سے جاتی اندلس کی یہ سلطنت نہ بچ سکی۔1236 میں قرطبہ کے گرنے کے وقت غرناطہ عیسائیت کے ان حملوں سے بچ گیا۔وہ کیسے بچا؟ ایسے کہ غرناطہ کی سلطنت کا قشتالہ کی سلطنت سے ایک معاہدہ ہوا کہ غرناطہ کو ایک خود مختار سلطنت رہنے دیا جائے جس کے بدلے وہ سالانہ رقم ادا کریں گے۔ غرناطہ کے لئے یہ ایک مشکل وقت تھا کہ وہ اپنے دشمن کو خود اپنے ہاتھ سے کھِلا رہے تھے۔
ڈھائی صدی تک غرناطہ، قشتالہ کی حکومت کے ماتحت رہا جبکہ وہ چاروں اطراف سے عیسائی حکومت کے ہاتھوں گھِرا ہوا تھا اور یہ خطرہ ہر وقت رہتا تھا کہ عیسائی کسی بھی وقت حملہ کر کے غرناطہ کی حکومت ختم کر دیں، چودہویں صدی میں غرطاہ کے ایک دانشور نے لکھا تھا کیا غرناطہ ایک طرف سے ایک بپھرے ہوئے سمندر اور ایک طرف سے ایک خطرناک دشمن سے نہیں گھِرا ہوا، جبکہ دونوں دن رات اس کے لوگوں کو ڈرا رہے ہیں؟
1469 میں اراغون کے فردینند اور قشتالہ کی ملکہ ازبیلہ کی شادی نے دو مضبوط عیسائی حکومتوں میں اتفاق پیدا کیا اور وہاں سے غرناطہ کی حکومت کے خلاف محرکات کا آگاز ہوا۔1482 میں امارتِ غرناطہ اور اسپین کی عیسائی حکومت کے درمیان جنگ چھڑ گئی۔ گو کہ غرناطہ ایک کمزور حکومت تھی لیکن پھر بھی جی جان سے لڑی ایک ہسپانوی مرخ لکھتا ہے مسلمان جی اور جان سے لڑے ایسے کہ جیسے ایک شخص اپنے گھر، اپنی بیوی اور اپنے بچوں کے لئے لڑتا ہے۔ غرناطہ کے ایک عام مسلمان شہری کا جذبہ وہاں کے فرمانروا سے کہیں زیادہ تھا کیونکہ وہاں کا ایک عام شہری اپنی بقا کے لئے لڑ رہا تھا اور اندلس میں اسلام کے لئے لڑ رہا تھا۔عیسائیوں کا ایک ہی مقصد تھا، اندلس میں موجود آخری اسلامی حصار کا مکمل خاتمہ اس لئے وہ متحد تھے، وہ نہیں ٹوٹے جبکہ غرناطہ میں مسلمانوں کا حال اس سے بھی بُرا تھا وہاں گورنر اور سلطان آپس میں لڑ رہے تھے کوئی کچھ کہہ رہا تھا تو کوئی کچھ اور سونے پر سہاگہ کہ کچھ آستین کے سانپ عیسائیوں سے مل کر اپنوں ہی کو ڈس رہے تھے اور بدلے میں ان کو کیا چاہئے تھا؟ پیسہ، زمین اور عہدہ۔ایک سال بیت چکا تھا اور غرناطہ فتح نہ ہو پایا تھا جب سلطان کے اپنے بیٹے، محمد نے اپنے باپ کے خلاف بغاوت کر کے غرناطہ میں خانہ جنگی شروع کر دی، یہ وہ نازک وقت تھا جب عیسائی غرناطہ کے باہر کھڑے اسے باہر سے کھوکھلا کر رہے تھے اور اندر سلطان کے اپنے صاحبزادے کا حال یہ تھا کہ بغاوت کر کے غرناطہ میں خانہ جنگی کی آگ بھڑکا دی۔ فردینند نے اس خانہ جنگی کا فادہ اٹھایا اور محمد کو اس بغاوت میں ہر طرح کی مدد دی، پیسہ اور ہتھیار مہیا کئے اور اس بات کا یقین دلایا کہ اس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جبکہ ساتھ ہی ساتھ باہر سے دباؤ بھی بڑھاتا چلا گیا، سلطان کا بیٹا اپنے باپ سے حکومت لینے میں کامیاب ہوگیا لیکن تب تک آس پاس کا سارا علاقہ عیسائی قبضے میں جا چکا تھا اور محمد (سلطان کے بیٹے) کے ہاتھ میں صرف اور صرف غرناطہ کا ایک شہر آیا اور کچھ نہیں۔
غرناطہ کی حکومت ابھی ہاتھ میں آئی ہی تھی کہ محمد کو فردینند کا خط موصول ہوا کہ وہ فوراً حکومت اس کے حوالے کر دے۔ یہ خط محمد کے لئے حیرانی کا باعث بنا کیونکہ خانہ جنگی کے دوران فردینند نے وعدہ کیا تھا کہ وہ محمد کو غرناطہ پر حکومت کرنے دے گا لیکن اب دیر ہو چکی تھی، محمد کو اب جا کر علم ہوا کہ وہ اس جنگ میں صرف ایک مہرہ تھا اور کچھ نہیں۔ محمد نے مختلف اسلامی خلافتوں کو خط لکھے لیکن کہیں سے کوئی مدد نہ آئی سوائے خلافتِ عثمانیہ کے جہاں سے ایک بحری بیڑہ تو آیا لیکن وہ بھی عیسائی افواج کو کچھ خاص نقصان نہ پہنچا سکا۔1491ء میں محمد نے فردینند اور ازبیلہ سے معاہدہ کیا اور غرناطہ کی حکومت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل گئی۔
2 جنوری 1492ء کی صبح تھی جب ہسپانوی فوج نے غرناطہ میں قدم رکھا۔غرناطہ کی حکومت اب عیسائیوں کے ہاتھ میں تھی، شہر میں داخل ہوتے ہی الحمرہ پر قبضہ کیا گیا اور اس کی دیواروں کو عیسائیوں کے جھنڈے ٹانگے گئے۔الحمرہ کے سب سے اونچے مینار پر صلیب نصب کی گئی یہ بتانے کے لئے کہ غرناطہ میں اب اسلام نہیں عیسائی حکومت قائم ہے اور عیسائیوں نے مسلمانوں کے آخری اسلامی حصار کو بھی فتح کر لیا ہے۔آج کے دن غرناطہ کی سڑکیں خالی تھیں، کوئی گھر سے نہیں نکلا سوائے ایک شخص کے اور وہ تھا سلطان محمد، معاہدے کی رُو سے سلطان محمد کو غرناطہ سےجلا وطن ہونا تھا۔غرناطہ سے جاتے ہوئے ایک پہاڑی پر کھڑے ہو کر اس نے پیچھے پڑ کر غرناطہ کو آخری بار دیکھا اور بلک بلک کر رو پڑا، اس کی والدہ اس کے ساتھ تھیں اور اس کے اچانک ایسے رونے پر انہوں نے کسی قسم کے جذبات کا اظہار نہیں کیا اور کہا اس چیز کے کھونے پر اب عورتوں کی طرح مت رو جس کے دفاع میں تم مردوں کی طرح لڑ نہیں سکے۔
معاہدے میں مسلمانوں کو مکمل مذہبی آزادی دینے کا عودہ کیا گیا تھا لیکن یہ وعدہ جلد ہی توڑا گیا، 1502ء میں اسلام کو باقاعدہ طور پر غیر قانونی قرار دے دیا گیا، وہاں کے مسلمانوں کو یا تو شمالی افریقہ کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا یا پھر انہوں نے اپنا اسلام چھپانا شروع کر دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سوہلویں صدی کے اوائل تک پورے سپین میں ایک بھی مسلمان باقی نہ بچا۔
711ء میں اندلس کی ابتداء ہوئی، سات برس لگے اسلام کو اندلس میں رچنے بسنے میں، دو صدیاں لگیں اس یورپ کو تعمیر ہونے میں جو دنیا کا طاقتور اور ترقی یافتہ ترین ختہ بنا۔ سات سو برس تک اسلام نے اس ختے میں حکومت کی اور اس کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سلطنت کو گرنے میں دو سے تین صدیاں لگ گئیں پھر غرناطہ کی شکل میں موجود آخری اسلامی حصار بھی گر گیا۔

قومی نشان
800px-Coat_of_Arms_of_the_Emirate_of_Granada_%281013-1492%29.svg.png

پرچم



1280px-Royal_Standard_of_Nasrid_Dynasty_Kingdom_of_Grenade.svg.png



​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ALHAMRA.PNG

الحمرا کا صحن یا ایوان؛ شجرالبلح (شجر کھجور) کی تشبہ سنگ مرمر کے بنے ایک سو چوبیس ستون اور درمیان میں فوارہ اسد، پس منظر میں نظر آنے والی بالائی چھت (تصویر میں سیاہ یا سرمئی) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسلامی انداز سے ہٹانے کی خاطر ترمیم شدہ ہے


الحمرا

غرناطہ (اسپین) میں پہاڑی پر تعمیر کردہ ایک خوبصورت محل۔ مسلمانوں نے ہسپانیہ پر کوئی آٹھ سو سال تک حکومت کی۔ جہاں انھوں نے علم و فضل کو ترقی دی وہاں شاندار مسجدیں اور محل بھی تعمیر کرائے جن میں *غرناطہ کا قصر الحمرا خاص شہرت کا مالک ہے۔ مسلمانوں کے زوال کے بعد ان کی حکومت کے بیشتر نشانات مٹا دیے گئے ۔ صرف چند آثار ان کی عظمت پارینہ کے شاہد ہیں۔

الحمرا کا محل سرخ پتھر سے بنایا گیا ہے۔ اس لیے اس کا نام الحمرا ہے۔ ۱۲۱۳ء میں محمد ثانی نے اس کی بنیاد رکھی اور یوسف اول نے ۱۳۴۵ء میں اس کو عربی طرز کے نقش و نگار سے مزین کیا۔ اس محل کے کمرے جس صحن کے اردگرد بنے ہوئے ہیں اسے البراقہ کہتے ہیں۔ جس کے معنی ہیں بجلی کی سی چمک دمک والا۔ البراقہ کے بالمقابل شیروں کا صحن ہے جس میں شیروں کو لڑایا جاتا تھا۔
 
ALHAMRA.PNG

الحمرا کا صحن یا ایوان؛ شجرالبلح (شجر کھجور) کی تشبہ سنگ مرمر کے بنے ایک سو چوبیس ستون اور درمیان میں فوارہ اسد، پس منظر میں نظر آنے والی بالائی چھت (تصویر میں سیاہ یا سرمئی) کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسلامی انداز سے ہٹانے کی خاطر ترمیم شدہ ہے


الحمرا

غرناطہ (اسپین) میں پہاڑی پر تعمیر کردہ ایک خوبصورت محل۔ مسلمانوں نے ہسپانیہ پر کوئی آٹھ سو سال تک حکومت کی۔ جہاں انھوں نے علم و فضل کو ترقی دی وہاں شاندار مسجدیں اور محل بھی تعمیر کرائے جن میں *غرناطہ کا قصر الحمرا خاص شہرت کا مالک ہے۔ مسلمانوں کے زوال کے بعد ان کی حکومت کے بیشتر نشانات مٹا دیے گئے ۔ صرف چند آثار ان کی عظمت پارینہ کے شاہد ہیں۔

الحمرا کا محل سرخ پتھر سے بنایا گیا ہے۔ اس لیے اس کا نام الحمرا ہے۔ ۱۲۱۳ء میں محمد ثانی نے اس کی بنیاد رکھی اور یوسف اول نے ۱۳۴۵ء میں اس کو عربی طرز کے نقش و نگار سے مزین کیا۔ اس محل کے کمرے جس صحن کے اردگرد بنے ہوئے ہیں اسے البراقہ کہتے ہیں۔ جس کے معنی ہیں بجلی کی سی چمک دمک والا۔ البراقہ کے بالمقابل شیروں کا صحن ہے جس میں شیروں کو لڑایا جاتا تھا۔
 
Advertisement
آ تجھ کو بتاؤں میں تقدیر امم کیا ہے
شمشیروسناں اول طاؤس و رباب آخر


ملا طاؤس و رباب والے کو بھی مسلم کہتے ہیں ، اور شمشیر و ثنا والے کو بھی
حیرت کی بات ہے
جو طاؤس و رباب کو ختم کرے وہ کافر اور ظالم

خود یہ لونڈی و غلام بنانے کو برا نہی سمجھتے
جب کوئی دوسرا ان کو بناتا ہے تو یہ ظلم بن جاتا ہے
 
[h=2]نگار خانہ[/h]
1280px-Patio_Paleis_Karel_V.jpg


چارلز پنجم کے محل کا آنگن


1280px-Panor%C3%A1mica_Alhambra_y_Sierra_Nevada_de_fondo.jpg

الحمرا اورسئےرا نیوادا کا پس منظر


1280px-Alambra_night_thierry_brouard.jpg

الحمرا رات میں


1280px-Honeycomb_work.jpg




مقرابا


1024px-Granada_Alhambra_Fuente_de_los_leones.jpg

شیروں والا فؤارہ


1024px-Alhambra_L%C3%B6wenhof_7.JPG

شیروں والاآنگن


1024px-Palacio_Nazaries%2C_Alhambra%2C_Granada.jpg

قصرنصری


1280px-Spain_Andalusia_Granada_BW_2015-10-25_17-47-40_1.jpg

قصرکا حوض


800px-Court_of_lions_in_Palacio_Nazaries.jpg

قصرنصری میں روشنی کا کھیل

800px-Palacio_de_Comares.jpg

دروں والا محل
 
سات برس لگے اسلام کو اندلس میں رچنے بسنے میں، دو صدیاں لگیں اس یورپ کو تعمیر ہونے میں جو دنیا کا طاقتور اور ترقی یافتہ ترین ختہ بنا۔ سات سو برس تک اسلام نے اس ختے میں حکومت کی اور اس کی مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس سلطنت کو گرنے میں دو سے تین صدیاں لگ گئیں
 
Duniya se islam ki hakoomat us waqt khatam ho gayee jab logoon ne deene islam ko chhor kar mazhab ko apnaa liya. aisa kyun huwa aur kaise huwa it has been explained in detail HERE and HERE.

jab se duniya se islam ki hakoomat khatam hui hai aur un logoon ki hakoomat ayee hai jo khud ko musalmaan kehte the magar the nahin us waqt se musalmaan pasti ki taraf jaa rahe hen aur abhi tak yeh silsila ruka nahin hai.

baadshahat, sarmayadaari aur mullaiyat ki hakoomat ko islam ki hakoomat ka naam dena sakht ghalat baat hai balkeh yeh khud fraibi ki baat hai. khud fraibi bahot hi khatarnaak cheez hai kyunkeh isse logoon ko maloom hi nahin hota un ke saath kia huwa yaa ho rahaa hai yaa ho ga aur kyun aisa ho rahaa hai yaa ho ga is liye woh dhoke main reh kar zindagyan guzaarte hen aur aise logoon main inqilaabiyat so jaati hai kyunkeh woh ghalat baat ko hi saheeh samajh lete hen.

yahee wajah hai bure log agarche waise bhi burayee karte hen magar jab woh burayee mazhabi log mazhab ki bunyad per achayee samajh kar karte hen to phir maamla kuchh aur bhi khatarnaak ho jaata hai. yahee ho rahaa hai is ummat main sadyun se. albata ilmi daur shuroo huwa hi chahta hai aur jab woh daur shuroo ho ga yeh baaten logoon ko samajh aana shuroo ho jaayen gi. jab log in baatun ko samajh jaayen ge to woh zaroor ghaflat se bedaar ho kar uth khare hun ge is ghalat nizaamen zindagi ke khilaaf taa keh woh is ko khudaa ke deen se badal den. bilkul usi tarah jaise anbiyaa ne hamesha badla hai chhote pemane per misaali tor per.

is dor main sir syed ne is baat se sab se pehle parda uthaaya keh quran bebunyaad aqeedun aur befaaida amaal ki kitaab nahin hai is ko duniya ke haqaaiq ko saamne rakh kar un ki roshni main padho aur samjho.

is ke baad farahi ne kahaa logo quran ko us ke sayaaqo sabaaq main padho taa keh tum ko is ki baatun ki samajh aa sake. yahee nahin us ke baad iqbal ne logoon se saaf saaf kahaa keh islam deen hai mazhab nahin hai lihaaza is ko batore deen ke apnaao aur quran main is ko apnane ke bayaan karda fawaaid haasil karo.

isi bunyaad per jinnah ne aik taweel jang lari keh musalmaanu ko apne rehne ke liye aik khittae zameen ki zaroorat hai taa keh woh is main mukammal deen islam ko duniya ke saamne apnaa kar pesh kar saken, magar huwa kia? wohee jo hota chala aa rahaa tha, yani islam ko logoon ne batore mazhab hi apnaaye rakha aur pakistan ki shakal main iqbaal ke khwab ko abhi tak taabeer hi na mil saki. zahir hai us waqt tak mile gi bhi nahin jab tak log ghairullah ki hakoomat ko Allah ki hakoomat ka naam dete rahen ge aur isi per khushyan manaate rahen ge.

lihaaza musalmaan kehlwaane waalun ko chahiye woh deene islam ko khud samjhen aur phir dekhen kia jo islam ham ko mullah aur un ke peechhe chalne waale log bataa rahe hen woh ain deene islam hai yaa kuchh aur yani qurano hadis ke parde main khula kufar jis ko deene islam ka label lagaa diya gayaa hai.


islam deen hai mazhab nahin hai
http://archive.org/details/Al-Quran_123


iqbal ne kia kahaa? kia jo iqbal ne kahaa woh mullaiyat ke khilaaf nahin hai?




jinnah ne kia kahaa aur aisa jinnah ne kyun kahaa kia koi mullah yaa mullaan ka koi aik bhi chela is ko theek tarah se explain kar sakta hai qurano hadis ki roshni main?


In baatun ko mazhabi zehniyat rakhne waale explain kar hi nahin sakte. yahee challenge hai secular zehn rakhne wale logoon ke liye kyunkeh woh bhi mullah ki tarah deene islam ko mazhab hi samajhte aur batore mazhabi hi woh deene islam per tanqeed karte hen yeh jaane baghair keh jis baat ko woh deene islam kehte hen mullah ki bunyaad per woh asal main deene islam hai hi nahin balkeh us per mullah ne deene islam ka label chipkaaya huwa hai.

maine mullah aur un ke chailun ko poori tarah beniqaab kar diya hai bas logoon ko chahiye woh asal deene islam ko jaane aur us ko saheeh tarah se apnaane ki fikar karen taa keh un ko darpesh masaail ko jald az jald hal kiya jaa sake jo sadyun se ummat ko ghaire main liye huwe hen aur mullah ke paas in ka koi hal; mojood hi nahin hai. un ke paas itni aqlo samajh hai hi nahin keh woh baat ko samjh saken warna in logoon ne abhi tak ummat ke masaail ka hal kyun pesh nahin kiya qurano hadis aur haqaaiqe duniya ki roshni main? is liye logoon ko meri baatun per bhi ghoro fikar karna chahiye taa keh un ko maloom ho sake meri baaten sirf baaten hen yaa koi qaable amal program qurano hadis aur haqaaiqe duniya ki roshni main.