WatanDost
Chief Minister (5k+ posts)

آج نا صرف یہود بلکہ ہنود کس کے ساتھ کھڑے ہیں ؟
صدقے جاؤں مالک ارض و سماء کے ، جس کا فرمان ہے کہ اگر میرے بندے ہو تو دل سے کہو اور ثابت قدم ہو جاؤ کہ
ایاك نعبد و ایاك نستعین
تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد کے طلبگار ہیں
آج سے ١٠ سال پیچھے چلے جائیں خان کو یہودی ایجینٹ قرار دینے والوں میں نواز، زرداری ، فضل الشیطان ، اسفند یار غرض کون تھا جس نے خان کو بخشا ہواور خان کا قصور صرف اتنا تھا کہ ایک یہودی باپ اور عیسائی ماں کی بیٹی کو مسلمان کیا اور اس سے نکاح کر کے اس کی دولت کو لات مار کر پاکستان چلا آیا
پھر بھی خان سر جھکائے عوام کو جگانے میں لگا رہا ، انتھک جہدوجہد میں ٢٢ سال گزر گئے ان ٢٢ سالوں کو
ہم یہ کہہ لیں کے کاتب تقدیر گویا ہیرے کو تراش رہا تھا کہ کوئی کمی نا رہ جاے کوئی کجی نا رہ جاے ، پھر قدرت کا انتقام ان پر برسا جو اس ریاست مدینہ ثانی پاکستان کہ بظاھر سب سے بڑے پارسا و محب وطن بنے بیٹھے تھے پر باطن میں غلاظت کا ڈھیر تھے
گویا قدرت نے پچھلے پانچ سال پرت در پرت شریفوں کو ننگا کرنے کا فیصلہ کر لیا وہ جو رمضان کا آخری عشرہ روزہ رسول صل الله علیہ وسلم میں گزارتے اور فوٹو سیشن لازمی کرواتے باوجود اس کے کے مال حرام سے کوئی حج کوئی عمرہ قبول ہونا تو درکنار ، مال حرام ثواب کی نیت سے خرچ کرنا بھی شریعت میں ممنوع ٹہرا _
آج ٢٣ جون ٢٠١٨ ہے اور کل یہودی ایجینٹ اس وقت سند یافتہ "صادق و امین" اور قوم کا سب سے ہردل عزیز لیڈر ہے ٢ دن بعد تقدیر انشاء الله اقتدار کا ہما بھی جس کے سر پر سجانے جا رہی ہے دوسری طرف
وہ جو کل دستار پارسائی سر پر سجائے مسند اقتدار پر چوکڑی مارے باری باری بیٹھتے چلے آ رہے تھے ان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے
کون سی سیاہی ہے جو انہوں نے خان کی طرف اچھالی ہو لیکن آج خان سرخرو اور وہ خود اس سیاہی سے
سر تا پیر سیاہ هوئے نا کھڑے ہوں اور اس سے بھی سوا کہ بونس بھی ملا کرتا ہے
چوری کا جرم ثابت ، منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ، ماڈل ٹاون کے مقتولوں کے قتل کے مقدمات کی تلوار معلق بہ گردن ، جائیداد کی قرقی، بے تحاشہ کرپشن کے مقدمات میں جواب دہی کا سلسلہ جاری ..... اور وہ چھری
جو خان کے لیے تیز کرتے کرتے کند ہو گئی اور ان کی گردن پر چلا دی گئی کہ آج
شریف خاندان مودی کا یار ثابت ہو چکا ، کلبھوشن کو بھول جانے والا کلبھوشن کے ساتھ اسی کشتی کا سوار
ٹہرا ، جس کے لیے ہنود ، یہود و نصرانی میڈیا بہ یک زبان و قلم چیخ رہا ہے اور ساتھ میں چوری کے مال
کی حصہ دار دیسی کتیاں بھی دھمال ڈال رہی ہیں لیکن
شاید ہیرا تراشہ جا چکا اور اب قدرت کا ارادہ اس ہیرےکی چکا چوند سے دشمنوں کی آنکھوں کو خیرہ کر کے ہمیشہ کے لیے اندھا کر دینے کا ہے کہ اندھیرے بانٹنے والوں کا تتمہ و انجام بلآخر دائمی و ابدی اندھیرا ہی تو ہے کیا یہاں کیا وہاں جہاں سب نے جانا ہے اپنے اعمال کے ساتھ ...... انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش ہے اور بے شک نیک نیتی کے ساتھ کوشش کا حق ادا کرنے میں خان نے اپنی سی سعی کر چھوڑی ..... الله پاکستان کا اور خان کا حامی و ناصر ہو .. آمین
کہ
طویل اندھیری رات کے بعد نوید طلوع سحر ہو ... پاکستان زندہ و پائندہ باد
WatanDost@