Advertisement

آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے

چاہتا ہوں کہ آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے

100112130040_zeeshan-zafar-pic.jpg
ذیشان ظفر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
110912192739_farooq_in_street.jpg

عام زندگی کے ساتھ چلنے کی کافی کوشش کی لیکن حکومتی دباؤ نے پریشانیوں اور مسائل میں ایسا اضافہ کیا کہ اب یہ بھی نہیں سوچتا کہ مجھے کوئی پچھتاوا ہوا ہے۔ بلکہ خوشی ہے اور چاہتا ہوں کہ آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے کیونکہ پاکستان واپسی پر درپیش مسائل کی وجہ سے لگتا ہے کہ شاید ہم جیسے لوگ اسی کام کے لیے بنے ہیں اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ لیکن اٹھائیس سالہ محمد فاروق کی باتیں سن کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ الٹ ہوا۔
کراچی کے علاقے گلشن کی ایک کچی آبادی میں ایک کمرے پر مشتمل مکان کے انتہائی مختصر صحن میں بیٹھے محمد فاروق کا مسخ شدہ چہرہ جہاں ان کے تلخ ماضی کی عکاسی کر رہا تھا تو وہیں ان کی آنکھوں میں مایوسی بھی نمایاں تھی۔
محمد فاروق امریکہ میں نائن الیون حملوں سے پہلے ہی پاکستان میں شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے عناصر کی جکڑ میں آ چکے تھے۔

انھوں نے کہا گلشن اقبال کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھے تو جہاد کا شوق ہوا۔ اسی دوران طالبان کے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئی۔ ان کے توسط سے پہلی بار سنہ انیس سو ننانوے میں سترہ سال کی عمر میں کابل گیا اور وہاں تقریباً سات ماہ تک قیام کے دوران عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد واپس پاکستان آ گیا۔
محمد فاروق کے مطابق نائن الیون حملوں کے فوری بعد افغانستان چلے گئے تھے تاکہ امریکی حملے کے خلاف مزاحمت کی جا سکے۔ تاہم جلد ہی نومبر دو ہزار ایک میں طالبان مخالف فورسز شمالی اتحاد کے نرغے میں آنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں اور طالبان سمیت ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ بعد میں قلعہ جنگی جیل منتقل کر دیے گئے جہاں جیل میں طالبان کی بغاوت کے بعد امریکہ اور شمالی اتحاد کی کارروائی میں شدید زخمی ہو گئے۔
جیل میں مسلسل سات سے آٹھ روز تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران میرے چہرے اور سر پر بم کے ٹکڑے لگنے سے گہرے زخم آئے۔ بعد میں کچھ عرصہ زخمی حالت میں کسی نامعلوم زیر زمین جگہ پر قید رکھا گیا اور اس دوران طبی امداد بھی فراہم کی جاتی رہی۔ بعد میں پاکستانی فوج نے ایک طیارے کے ذریعے ان سمیت ڈیڑھ سو کے قریب افراد جو تمام بیمار یا زخمی تھے کو پشاور منتقل کیا۔ پشاور جیل میں چار ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔
محمد فاروق کے مطابق کراچی واپس پہنچنے پر ایک تو زخموں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ جیل میں نہ ہونے کے برابر طبی علاج ہوا تھا اور دوسرا گزر بسر کرنے کے لیے جیب میں کچھ نہیں تھا۔
انھوں نے کہاافغانستان جانے سے پہلے جس فیکڑی میں کام کرتا تھا اس کے مالک سے جان پہچان تھی۔ اسے مجبوری بتائی تو اس نے علاج کرانا شروع کر دیا۔ تاہم سکیورٹی اداروں نے ان کو یہ کہہ کر علاج بند کروا دیا کہ یہ دہشت گرد ہے اور کل کو اگر کسی جگہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی کر دے تو کون ذمہ دار ہو گا۔

محمد فاروق کے مطابق علاج بند ہونے کے کچھ عرصے کے بعد بین الاقوامی امدادی ادارے عالمی ریڈ کراس نے رابط کیا کیونکہ انھوں نے افغانستان میں دوران قید میری تمام معلومات حاصل کیں تھیں اور میرا اعلاج شروع کروایا۔
پانچ سال میں راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں میرے چہرے کی اٹھارہ بار سرجری ہو چکی ہیں لیکن اب انھوں نے بھی جواب دے دیا ہے کہ آپ کا مزید کچھ نہیں ہو سکتا۔
محمد فاروق کے مطابق ریڈ کراس والے بھی پیچھے ہٹ گئے کہ اس کا اب کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ میرے پاس مہنگے علاج کے لیے رقم نہیں ہے اور چہرہ خاص طور پر ناک کاعلاج نہ ہونے کی وجہ سے انفیکشن ہو چکا ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔
چہرے کی وجہ سے کوئی روز گار نہیں ملتا تھا، اگر ملتا تھا تو پولیس اہلکار تفتیش کے لیے پیچھے پہنچ جاتے تھے اور مالکان کو ماضی کا پتہ چلتا ہے تو ملازمت دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔
محمد فاروق کے مطابق ملازمت کے حصول میں ناکامی کے بعد کچھ لوگوں کی امداد سے ایک چھوٹی سی دکان شروع کی لیکن اب اسے ایک عزیز کو پچاس ہزار روپے میں فروخت کر دیا ہے تاکہ کم از کم تھوڑا بہت علاج تو شروع کروایا جا سکے۔
انھوں نے بتایا کہ چہرے اور سر کے زخموں کا علاج کافی مہنگا ہے اور موجودہ صورتحال میں زندہ رہنے کے لیے رقم نہیں ہے تو ادویات خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئے گی۔
کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس والے گھر پہنچ جاتے ہیں کہ آپ تفتیش کے لیے فلاں جگہ پہنچ جائیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ یہ لوگ میرے سے کیا چاہتے ہیں۔ کیا میں نے ہمیشہ یہ ہی کام کرنا ہے۔ یا تو ہمیں جیل میں بند کر دیں یا تو مار دیں۔
میرا ایک چھوٹا سا کاروبار یا ملازمت ہو اور ایک خاندان ہو، اس کے لیے میں نے کافی کوشش کی لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ اب اس طرح کی زندگی گزارنے کی مزید کوشش نہیں کر سکتا ہوں۔
​
محمد فاروق
محمد فاروق نے اپنے زخمی ناک کو ایک کپڑے کی مدد سے صاف کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کا علاج ہو جائے، چہرہ ٹھیک ہو جائے اور وہ معاشرے میں ایک عام انسان کی طرح زندگی گزاریں۔ میرا ایک چھوٹا سا کاروبار یا ملازمت ہو اور ایک خاندان ہو، اس کے لیے میں نے کافی کوشش کی لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ اب اس طرح کی زندگی گزارنے کی مزید کوشش نہیں کر سکتا ہوں۔

محمد فاروق نے ماضی میں کیے پر پچھتاوے کے بارے میں سوال پر کہا اصل میں مجھے اب کوئی پچھتاوا محسوس نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہاں واپس آ کر میں نے کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ حکومت کے رویے اور اس کی جانب سے بار بار دباؤ ڈالنے اور یہاں تک کہ میرا علاج بند کروا دیا۔ تو اس صورت میں مجھے ان سے کیا ڈرنا ہے۔ یہاں بھی گھٹ گھٹ کر مر رہا ہوں تو وہاں بھی (لڑائی کرتے ہوئے) مرنا ہی ہے تو مجھے اس پر خوشی ہے کہ میرا ناک کٹا ہے کل کو گردن کٹ جائے۔ شاید ہم لوگ بنے ہی اس کام کے لیے ہیں۔

محمد فاروق کی مجبوری اور بے بسی دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ کس کرب سے گزر رہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر کوئی اپنے ماضی کو بھلا کر ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھنا چاہتا ہو تو اس کی ہمت بندھانی چاہیے نہ کہ مشکلات میں اضافے سے اس کو اسی مقام پر دوبارہ لا کھڑا کیا جائے جہاں سے اس نے شدت پسندی کی جانب سفر شروع کیا تھا۔

​
 
Advertisement
Allah ka shukar hai abb tak cia ya oski agent elements jo isi main hain yeh un k haty nahi charaha warna kahin
sucide attack kar chuka hota....
 
Advertisement
how, the heck, do you think that ISI is filled with CIA agents???

yes 100%

main turk army say kam nahi sumhajta pak army ko...

army main aysay log mojoodh hain jo pakistan main khoon rayzi k direct zemedar hain chahyin sucide hoon ya masajid ya imam baro pay humlay

humnay pakistan cia k 555unit karachi k haraam khoro ko 1995 1996 main bhogta hai...

sab ko nahi kehta army ya isi ya ib main magar in main ladeen ghaddar mojoodh hain ghq attack karachi navle base attack ki misaal ya
marriot hotle islamabad blast sab say bari misalayin hain....

in afiya sellers gernails say humay koe achi tawaqo nahi
 
yep because I still believe that they are working much better than anyone else in this whole country.

I will be waiting for your proof???

Is any one else is the criteria or the National Interests should be the one . . . .

By the way after the mere presence of Reymond Davis in Pakistan and his release, thanks to kiyani/Pasha . . . . Only stupids like you will insist on more proofs . . . . And what about Abbottabad . . . .
 
Advertisement
Jo beej Zia ul haq ne boya tha. wo bichare yay ghareeb kaat rahe hain.
 
Is any one else is the criteria or the National Interests should be the one . . . .

By the way after the mere presence of Reymond Davis in Pakistan and his release, thanks to kiyani/Pasha . . . . Only stupids like you will insist on more proofs . . . . And what about Abbottabad . . . .

well, on Davis, govt. is the real culprit why are you blaming the agencies. do you really want they should open all of their activities to the public, well that's not in the national interest. it's the agencies who spotted these worm like Davis among us and then it's up to the govt. how they handle that issue.
and by the way no one knows how much fact is there in that happening of Abbotabad, do you really think that agencies were that moron that they hide Osama in a container near to an army area. well, I believe more on a professional's opinion rather than a stupid like you.

just do one thing, ask the govt. to seize that political wing in the ISI which ZA Bhutto created and then see the performance. don't take this sentence as contrary to my above argument, what I meant to say is that it's these politicians which use ISI to their benefits not the vice versa.
 
Ha Ha Ha Ha Ha . . . . Govt real culprit in Reymond Davis Issue instead of Kiyani/Pasha . . . . Joke of the Century . . . . . :lol: [hilar] :lol: [hilar]
 
if you have time to laugh then why not provide any argument, you can laugh afterwards.
I am not a fool to think that agencies are involved in politics rather than taking some measures against possible threats in the last 25 years.
 
Advertisement
Mh.saghir bhai kis ko samjah rahey ho yeh scorpion ,urduman ect are undercover indian agents or mulk dushman type people who r here to confuse everyone ,no need to waste time on them.
 
​
عام زندگی کے ساتھ چلنے کی کافی کوشش کی لیکن حکومتی دباؤ نے پریشانیوں اور مسائل میں ایسا اضافہ کیا کہ اب یہ بھی نہیں سوچتا کہ مجھے کوئی پچھتاوا ہوا ہے۔ بلکہ خوشی ہے اور چاہتا ہوں کہ آج ناک کٹی ہے کل کو گردن کٹ جائے کیونکہ پاکستان واپسی پر درپیش مسائل کی وجہ سے لگتا ہے کہ شاید ہم جیسے لوگ اسی کام کے لیے بنے ہیں اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ اگر صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ لیکن اٹھائیس سالہ محمد فاروق کی باتیں سن کر بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ الٹ ہوا۔

کراچی کے علاقے گلشن کی ایک کچی آبادی میں ایک کمرے پر مشتمل مکان کے انتہائی مختصر صحن میں بیٹھے محمد فاروق کا مسخ شدہ چہرہ جہاں ان کے تلخ ماضی کی عکاسی کر رہا تھا تو وہیں ان کی آنکھوں میں مایوسی بھی نمایاں تھی۔

محمد فاروق امریکہ میں نائن الیون حملوں سے پہلے ہی پاکستان میں شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے عناصر کی جکڑ میں آ چکے تھے۔

انھوں نے کہا گلشن اقبال کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھے تو جہاد کا شوق ہوا۔ اسی دوران طالبان کے ایک ساتھی سے ملاقات ہوئی۔ ان کے توسط سے پہلی بار سنہ انیس سو ننانوے میں سترہ سال کی عمر میں کابل گیا اور وہاں تقریباً سات ماہ تک قیام کے دوران عسکری تربیت حاصل کی اور اس کے بعد واپس پاکستان آ گیا۔

محمد فاروق کے مطابق نائن الیون حملوں کے فوری بعد افغانستان چلے گئے تھے تاکہ امریکی حملے کے خلاف مزاحمت کی جا سکے۔ تاہم جلد ہی نومبر دو ہزار ایک میں طالبان مخالف فورسز شمالی اتحاد کے نرغے میں آنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں اور طالبان سمیت ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گئے۔ بعد میں قلعہ جنگی جیل منتقل کر دیے گئے جہاں جیل میں طالبان کی بغاوت کے بعد امریکہ اور شمالی اتحاد کی کارروائی میں شدید زخمی ہو گئے۔

جیل میں مسلسل سات سے آٹھ روز تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران میرے چہرے اور سر پر بم کے ٹکڑے لگنے سے گہرے زخم آئے۔ بعد میں کچھ عرصہ زخمی حالت میں کسی نامعلوم زیر زمین جگہ پر قید رکھا گیا اور اس دوران طبی امداد بھی فراہم کی جاتی رہی۔ بعد میں پاکستانی فوج نے ایک طیارے کے ذریعے ان سمیت ڈیڑھ سو کے قریب افراد جو تمام بیمار یا زخمی تھے کو پشاور منتقل کیا۔ پشاور جیل میں چار ماہ جیل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

محمد فاروق کے مطابق کراچی واپس پہنچنے پر ایک تو زخموں کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا تھا کیونکہ جیل میں نہ ہونے کے برابر طبی علاج ہوا تھا اور دوسرا گزر بسر کرنے کے لیے جیب میں کچھ نہیں تھا۔

انھوں نے کہاافغانستان جانے سے پہلے جس فیکڑی میں کام کرتا تھا اس کے مالک سے جان پہچان تھی۔ اسے مجبوری بتائی تو اس نے علاج کرانا شروع کر دیا۔ تاہم سکیورٹی اداروں نے ان کو یہ کہہ کر علاج بند کروا دیا کہ یہ دہشت گرد ہے اور کل کو اگر کسی جگہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی کر دے تو کون ذمہ دار ہو گا۔

محمد فاروق کے مطابق علاج بند ہونے کے کچھ عرصے کے بعد بین الاقوامی امدادی ادارے عالمی ریڈ کراس نے رابط کیا کیونکہ انھوں نے افغانستان میں دوران قید میری تمام معلومات حاصل کیں تھیں اور میرا اعلاج شروع کروایا۔

پانچ سال میں راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں میرے چہرے کی اٹھارہ بار سرجری ہو چکی ہیں لیکن اب انھوں نے بھی جواب دے دیا ہے کہ آپ کا مزید کچھ نہیں ہو سکتا۔

محمد فاروق کے مطابق ریڈ کراس والے بھی پیچھے ہٹ گئے کہ اس کا اب کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ میرے پاس مہنگے علاج کے لیے رقم نہیں ہے اور چہرہ خاص طور پر ناک کاعلاج نہ ہونے کی وجہ سے انفیکشن ہو چکا ہے اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے۔

چہرے کی وجہ سے کوئی روز گار نہیں ملتا تھا، اگر ملتا تھا تو پولیس اہلکار تفتیش کے لیے پیچھے پہنچ جاتے تھے اور مالکان کو ماضی کا پتہ چلتا ہے تو ملازمت دینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

محمد فاروق کے مطابق ملازمت کے حصول میں ناکامی کے بعد کچھ لوگوں کی امداد سے ایک چھوٹی سی دکان شروع کی لیکن اب اسے ایک عزیز کو پچاس ہزار روپے میں فروخت کر دیا ہے تاکہ کم از کم تھوڑا بہت علاج تو شروع کروایا جا سکے۔

انھوں نے بتایا کہ چہرے اور سر کے زخموں کا علاج کافی مہنگا ہے اور موجودہ صورتحال میں زندہ رہنے کے لیے رقم نہیں ہے تو ادویات خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئے گی۔

کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کے بعد پولیس والے گھر پہنچ جاتے ہیں کہ آپ تفتیش کے لیے فلاں جگہ پہنچ جائیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی ہے کہ یہ لوگ میرے سے کیا چاہتے ہیں۔ کیا میں نے ہمیشہ یہ ہی کام کرنا ہے۔ یا تو ہمیں جیل میں بند کر دیں یا تو مار دیں۔

محمد فاروق نے اپنے زخمی ناک کو ایک کپڑے کی مدد سے صاف کرتے ہوئے مایوسی کے عالم میں کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کا علاج ہو جائے، چہرہ ٹھیک ہو جائے اور وہ معاشرے میں ایک عام انسان کی طرح زندگی گزاریں۔ میرا ایک چھوٹا سا کاروبار یا ملازمت ہو اور ایک خاندان ہو، اس کے لیے میں نے کافی کوشش کی لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ اب اس طرح کی زندگی گزارنے کی مزید کوشش نہیں کر سکتا ہوں۔

محمد فاروق نے ماضی میں کیے پر پچھتاوے کے بارے میں سوال پر کہا اصل میں مجھے اب کوئی پچھتاوا محسوس نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہاں واپس آ کر میں نے کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ہے۔ حکومت کے رویے اور اس کی جانب سے بار بار دباؤ ڈالنے اور یہاں تک کہ میرا علاج بند کروا دیا۔ تو اس صورت میں مجھے ان سے کیا ڈرنا ہے۔ یہاں بھی گھٹ گھٹ کر مر رہا ہوں تو وہاں بھی (لڑائی کرتے ہوئے) مرنا ہی ہے تو مجھے اس پر خوشی ہے کہ میرا ناک کٹا ہے کل کو گردن کٹ جائے۔ شاید ہم لوگ بنے ہی اس کام کے لیے ہیں۔

محمد فاروق کی مجبوری اور بے بسی دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ کس کرب سے گزر رہیں ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اگر کوئی اپنے ماضی کو بھلا کر ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھنا چاہتا ہو تو اس کی ہمت بندھانی چاہیے نہ کہ مشکلات میں اضافے سے اس کو اسی مقام پر دوبارہ لا کھڑا کیا جائے جہاں سے اس نے شدت پسندی کی جانب سفر شروع کیا تھا۔
​

​
 
if you have time to laugh then why not provide any argument, you can laugh afterwards.
I am not a fool to think that agencies are involved in politics rather than taking some measures against possible threats in the last 25 years.

Reymond Davis and Abbottabad Operation is more than an argument . . . . What you expect me to . . . . To bring you a piece from the Moon . . . .
 
Mh.saghir bhai kis ko samjah rahey ho yeh scorpion ,urduman ect are undercover indian agents or mulk dushman type people who r here to confuse everyone ,no need to waste time on them.

Poor performance of your agencies as they have not been able to nab an under cover indian agent . . . . May be busy in cooperation with the likes of Reymond davis . . . .
 
Advertisement
Mh.saghir bhai kis ko samjah rahey ho yeh scorpion ,urduman ect are undercover indian agents or mulk dushman type people who r here to confuse everyone ,no need to waste time on them.

being a Pakistani, it's my duty to defend my state and it's institutions. you don't worry, I am kind of a bore guy who likes to argue with others. but this time it's for my country.

God bless you!
 
if you don't have anything to say then why promoting false stories which no sensible person believes on...

Dear,

how can I promote when I am not responsible for the Reymond Shame and the Abbottabad Shame . . . .