Advertisement

آج سے ڈیڑھ ہزار سال بعد کیا ہوگا ؟

زمانہ بدل چکا تھا، وقت بہت آگے نکل گیا تھا، یہ دنیا ایک خوفناک تیسری عالمی جنگ کے نتیجیے میں تباہ ہو چکی تھی۔ کرہ ارض پر بس ہر جگہ تباہی اور بربادی پھیلی ہوئی تھی۔ تمام اقوام کی موت ہو چکی تھی۔ افریقہ کے کچھ قبائل جو گھنے اور تاریک جنگلوں میں موجود غاروں میں بستے تھے صرف وہی لوگ زندہ بچے تھے۔ اس دنیا کی بربادی کے بعد وہ لوگ اپنے غاروں سے نکلے، ان کی نسل بڑھی اور یوں انسان نے پھر سے کئی صدیوں کا سفر طے کیا اور تہذیب اور ترقی کی جانب بڑھنا شروع کیا۔


جیسے جیسے انسانی آبادی بڑھتی چلی جا رہی تھی ویسے ہی آباد کاری کے مسائل جنم لینے لگے۔ بہت سارے افریقی قبائل نے ایشاء کا رخ کیا اور یہاں آباد ہو گئے۔ یہ قریب سنہ 3510 کی بات ہے جب آثارِ قدیمہ کے ماہرین کو یہ اطلاع ملی کہ ایشیا کے جنوب میں ایک قدیم شہر دریافت ہوا ہے تو ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی گئی جس نے قدیم شہر کی کھدائی کا کام شروع کروا دیا۔


شنید تھی کہ آج سے ڈیڑھ ہزار سال پہلے یہاں پر ایک شہر آباد تھا جس کا نام اسلام آباد تھا۔ یہ ایک جدید شہر تھا، جس میں سڑکوں، بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بھی تھا۔ یہ اپنے وقت کا ایک خوبصورت اور جدید شہر تھا لیکن تیسری عالمی جنگ جہاں دوسری تمام اقوامِ عالم کے لیے لقمہ اجل ثابت ہوئی وہیں یہ شہر بھی زمین میں دفن ہو گیا


پروفیسر جوزف اپنے دفتر میں کسی اہم فائل کا مطالعہ کر رہے تھے کہ اچانک فون کی گھنٹی بجی۔


ہلیو، جوزف سپکنگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسر کی نظریں فائل پر ہی گڑھی ہوئی تھیں
"پروفیسر جوزف، اسلام آباد شہر کی کھدائی کے دوران ہمیں ایک انسانی جسم ملا ہے" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جانب سے ایک چیختی ہوئی آواز سنائی دی
یہ سننا تھا کہ پروفیسر جوزف اتنی زور سے اچھلے کہ وہ گرتے گرتے بچے، فائل ان کے ہاتھ سے چھوٹ چکی تھی
"کیا ؟ انسانی جسم کی دریافت ؟ یہ تو موجودہ سائنسی دور کی سب سے بڑی دریافت ہو گی" ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسر ہذیانی انداز میں چیخ رہے تھے۔ "میرا انتظار کرو میں فاسٹ ٹریولنگ سروس کے ذریعے اگلے چند گھنٹوں میں تمہارے پاس ہوں گا" ۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہہ کر پروفیسر جوزف نے رابطہ منقطع کر دیا


قدیم اسلام آباد شہر کے ایک پوائنٹ پر سبھی ماہرین جمع تھے اور ڈاکٹر موگابے سب کو ایک اہم بریفنگ دے رہے تھے۔ بریفنگ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر جوزف کو اس مقام پر لے جایا گیا جہاں پر کھدائی کے دوران انسانی جسم کی دریافت ہوئی تھی۔ وہ جسم ابھی تک مٹی کے ایک بڑے تودے کے نیچے دبا ہوا تھا، اس کی صرف ٹانگیں باہر تھیں۔


پروفیسر جوزف کی ہدایات پر بڑی بڑی کرینوں کے ذریعے اوپر کے پتھروں کو ہٹایا گیا اور اس طرح کئی گھنٹوں کے مسلسل کام کے بعد مٹی میں اٹے ہوئے انسانی جسم کو صحیح سلامت باہر نکال لیا گیا۔ یہ انسانی جسم ساڑھے پانچ فٹ کا کوئی قدیم شخص تھا جس کی ہلکی ہلکی داڑھی تھی، اس کے جسم پر قدیم انداز کا پینٹ کوٹ تھا اور پیروں میں جوتے بھی قدیم انداز کے چمڑے کے تھے۔ اس کے ہاتھ میں کچھ دستاویز تھیں جو اس نے سینے سے لگا رکھی تھیں۔ اس انسانی جسم کو افریقہ میں موجود دنیا کے سب سے بڑے میوزیم میں رکھوانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔


یہ ایک بہت ہی وسیع اور شاندار میوزیم تھا، یہ میوزیم سینکڑوں ایکڑ پر پھیلا ہوا تھا، اس میوزیم میں صرف تیسری عالمی جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی دنیا سے متعلق عجائبات رکھے ہوئے تھے۔ آج اس میوزیم میں قدیم شہر اسلام آباد سے ملنے والے انسانی جسم کی رونمائی تھی اور پروفیسر جوزف اس پر لوگوں کو بریف کریں گے۔


ہال لوگوں سے کھچا کچھ بھرا ہوا تھا، سارے افریقہ کا میڈیا وہاں پر موجود تھا۔ پوری دنیا میں اس انسانی جسم کی کوریج ہو رہی تھی۔ یہ انسانی جسم جس نے پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا، چھوٹی چھوٹی داڑھی بھی تھی اور ہاتھ میں کچھ کاغذات تھام کر مگر سینے سے لگا رکھے تھے۔ پروفیسر جوزف کی آواز ہال میں گونچ رہی تھی۔


"حاضرین یہ انسان جسم ہم کو قدیم شہر اسلام آباد سے ملا ہے۔ اس شہر کے متعلق کہتے ہیں کہ یہاں پر جمہوریت کے دور میں ایک وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا جس کا نام قدیمی تاریخی کتابوں میں اسحاق ڈار لکھا ہوا ہے۔ ایک دفعہ شہر کے حالات بہت خراب ہو گئے۔ وزیر خزانہ نے دوست ریاستوں سے اتنا قرض لے لیا کہ پوری سلطنت قرضوں کے بوجھ تلے دب گئی اور پھر پتہ چلا کہ وزیرِ خزانہ ایک چور تھا، جس نے اس ریاست کے لوگوں کا پیسہ لوٹ رکھا تھا۔ اس کو کہا گیا کہ وہ استعفیٰ دے دے اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائے۔ لیکن کبھی وہ بھاگ کر جدہ چلا جاتا تھا، کبھی لندن چلا جاتا تھا لیکن استعفیٰ نہیں دیتا تھا۔ حتیٰ کہ وہ اشتہاری قرار دے دیا گیا لیکن اس نے استعفیٰ نہیں دیا۔


پھر ایک دفعہ وہ بیمار ہو گیا اور کئی سال کی چھٹیوں پر چلا گیا، اسلام آباد میں حکومتیں بدل گئیں لیکن وہ بدستور وزیرخزانہ رہا۔ خطے میں جنگیں چھڑ گئیں، حالات بدل گئے، شہروں کے نقشے بدل گئے لیکن وہ تب بھی وزیرِ خزانہ رہا۔ یہاں تک کہ تیسری خوفناک عالمی جنگ چھڑ گئی جس کے نتیجے میں پوری دنیا تباہ ہو گئی۔ دنیا کی اس تباہی سے چند لمحوں قبل بھی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے جج اور فوج کے سربراہ اپنے وقت کے ویراعظم کے ہمراہ اسحاق ڈار کے پاس گئے اور پیر پکڑ کر عرض کی کہ آپ اس ریاست کے پچھلے پانچ سو سال سے وزیرخزانہ ہیں، اللہ کا واسطہ ہے اب تو استعفیٰ دے دو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن وہ استعفیٰ سینے سے لگائے ہوئے تھے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا اور یوں اس جنگ کی ہولناکی نے ان سب کو آن لیا اور یہ دنیا تباہ ہو گئی لیکن اس مرد کے بچے نے استعفےٰ کو سینے سے لگائے رکھا لیکن استعفیٰ نہیں دیا"


یہ کہہ کر پروفیسر جوزف خاموش ہو گئے اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ لاکھوں لوگوں نے اپنی کرسیوں سے کھڑے ہو کر قدیم وزیر خزانہ کے لیے تالیاں بجا کر ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کہتے ہیں کہ جدید افریقہ میں آج بھی اسحاق ڈار کے نام سے دن منایا جاتا ہے اور اس دن ان کے استعفیٰ نہ دینے کی قدیم لوک داستانیں سنائی جاتی ہیں اور ان کی بے غیرتی، **** پونے اور حرامزدگی کو ڈیڑھ ہزار سال بعد بھی یاد کیا جاتا ہے۔


تحریر: عاشور بابا



​
 
Advertisement
ایک میراثی

جس نے اپنے فن کا نہایت ہی بھونڈے طریقے سے مظاہرہ کیا

شرم آنی چاہیے تم راۓ عامہ پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیڑھ ہزار سال بعد کی داستان لکھ رہے ہو

جھوٹ اور فرضی قصے کہانیاں ایسا گناہ ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی دنیا میں باقی رہتا ہے اور موت کے بعد بھی اس کے گناہوں میں مسلسل اضافہ کرتا رہتا ہے

افسوس کی بات ہے کہ ہم لوگ گناہ کرتے ہوے ڈرتے ہی نہیں ہیں

اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ بطور قوم ہمارے اندر ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے جس کا کام اور معاش کا ذریعہ صرف اور صرف دروغ گوئی اور ہر زہ سرائی بن چکا ہے مسلن میڈیا والے میراثی

ایسے لوگ کسی بھی وقت قوم کو کسی خدائی عتاب کا شکار کر سکتے ہیں
 
اور اس حرام خور چور فراڈئیے وزیر خزانہ کا اصل نام یعنی بودی سیکلان والا بھی لکھ دینا تھا
 
Advertisement
ایک میراثی

جس نے اپنے فن کا نہایت ہی بھونڈے طریقے سے مظاہرہ کیا

شرم آنی چاہیے تم راۓ عامہ پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیڑھ ہزار سال بعد کی داستان لکھ رہے ہو

جھوٹ اور فرضی قصے کہانیاں ایسا گناہ ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی دنیا میں باقی رہتا ہے اور موت کے بعد بھی اس کے گناہوں میں مسلسل اضافہ کرتا رہتا ہے

افسوس کی بات ہے کہ ہم لوگ گناہ کرتے ہوے ڈرتے ہی نہیں ہیں

اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ بطور قوم ہمارے اندر ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے جس کا کام اور معاش کا ذریعہ صرف اور صرف دروغ گوئی اور ہر زہ سرائی بن چکا ہے مسلن میڈیا والے میراثی

ایسے لوگ کسی بھی وقت قوم کو کسی خدائی عتاب کا شکار کر سکتے ہیں

Islam prohibits taking side of corruption and corrupt people. As a matter of fact we are doomed because of people like you who support the corruption and the corrupt people. You MUST be a beneficial of this corruption mafia.
 
ایک میراثی

جس نے اپنے فن کا نہایت ہی بھونڈے طریقے سے مظاہرہ کیا

شرم آنی چاہیے تم راۓ عامہ پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیڑھ ہزار سال بعد کی داستان لکھ رہے ہو

جھوٹ اور فرضی قصے کہانیاں ایسا گناہ ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی دنیا میں باقی رہتا ہے اور موت کے بعد بھی اس کے گناہوں میں مسلسل اضافہ کرتا رہتا ہے

افسوس کی بات ہے کہ ہم لوگ گناہ کرتے ہوے ڈرتے ہی نہیں ہیں

اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ بطور قوم ہمارے اندر ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے جس کا کام اور معاش کا ذریعہ صرف اور صرف دروغ گوئی اور ہر زہ سرائی بن چکا ہے مسلن میڈیا والے میراثی

ایسے لوگ کسی بھی وقت قوم کو کسی خدائی عتاب کا شکار کر سکتے ہیں

:lol::lol::lol:
:lol:یار تم دوسروں کو نصحت کر رہے ہو اسلام سکھا رہے ہو - ساتھ ساتھ گالیاں دے رہے ہو
کس بات پر گرمی کھا رہے ہو ؟؟؟
:lol:
 
ایک میراثی

جس نے اپنے فن کا نہایت ہی بھونڈے طریقے سے مظاہرہ کیا

شرم آنی چاہیے تم راۓ عامہ پر اثر انداز ہونے کے لئے ڈیڑھ ہزار سال بعد کی داستان لکھ رہے ہو

جھوٹ اور فرضی قصے کہانیاں ایسا گناہ ہے جو انسان کے مرنے کے بعد بھی دنیا میں باقی رہتا ہے اور موت کے بعد بھی اس کے گناہوں میں مسلسل اضافہ کرتا رہتا ہے

افسوس کی بات ہے کہ ہم لوگ گناہ کرتے ہوے ڈرتے ہی نہیں ہیں

اس سے بڑھ کر یہ بات ہے کہ بطور قوم ہمارے اندر ایک ایسا طبقہ پیدا ہو چکا ہے جس کا کام اور معاش کا ذریعہ صرف اور صرف دروغ گوئی اور ہر زہ سرائی بن چکا ہے مسلن میڈیا والے میراثی

ایسے لوگ کسی بھی وقت قوم کو کسی خدائی عتاب کا شکار کر سکتے ہیں
پٹواریّت اُس ذہنی کیفیّت کا نام ہے جس میں جھوٹ، دھوکہ، منافقت، چوری چکاری، ڈکیتیوں، اور اپنے مخالف لاچار انسانوں کو مارنے کو بھی ڈیفنڈ کیا جاتا ہے
BqfTmSjCMAAAiG4.jpg