Advertisement

آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز بھی انصاف مانگ رہے ہیں،جہانگیرجدون

کہا یہ گیا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیسز کم کرنے کے لیے لائی گئی ہے بتا دیں اب تک کتنے کیس کم ہوئے ہیں؟ 26 ویں ترمیم کے بعد ججز کی تنخواہیں اور مراعات بڑھ گئیں اور عدلیہ کا کنٹرول ایگزیکٹو کے پاس چلا گیا۔ جہانگیر جدون
Loading X post…
Open original post on X

"اگر آج اسلام آباد ہائی کورٹ یا کسی دوسری عدالت کا جج اِس سسٹم سے محفوظ نہیں ہے، تو ہم یا آپ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ صاف لگ رہا ہے کہ یہ ساری مینیجمنٹ کی گئی ہے، ایک بندے کو دباؤ میں لانے اور بدنام کرنے کے لیے۔ بدقسمتی سے اِس میں ہم وکلاء اور میڈیا کی بھی غلطیاں ہیں۔ کبھی دنیا کی تاریخ میں ایسا ہوا ہے کہ جج ساتھ بیٹھا ہوا ہے، اور وہ ساتھی جج کو کہہ رہا ہے کہ 'ہم نے آپ سے جوڈیشل پاورز واپس لے لی ہیں، آپ کورٹ بند کریں'؟ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز انصاف کے طالب ہیں — کبھی سپریم جوڈیشل کونسل، کبھی سپریم کورٹ جاتے ہیں، کبھی اپنے چیف جسٹس کو خط لکھتے ہیں" ۔ جہانگیر جدون
Loading X post…
Open original post on X
​