عمران خان کی لیک تصویر نے سب کی دوڑیں لگوادیں،بھارتی چینل

ndith1i11h.jpg


بھارتی میڈیا کی ویسے تو پاکستان کی ہر خبر پر نظر رہتی ہے لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیک تصویر پر تو دلچسپ رپورٹ کردی۔ بھارتی اینکر کے مطابق عمران خان کی تصویر نے پورے نظام کو خوفنزدہ کردیا اور سب کی دوڑیں لگوائیں۔

اینکر نے بڑی تفصیل سے بتایا کہ ایسا تصویر میں کیا تھا جس کے لیک ہونے پر اتناشور مچا، اینکر نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر سامنے آنے پر ایسا نہیں ہوا تھا,لیکن عمران خان کی تصویر پر ہوا کیونکہ پاکستانی حکومت کو ڈر ہے کہ کہیں عمران خان کی مقبولیت مزید نہ بڑھ جائے۔
https://twitter.com/x/status/1791450143268450459
اس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ بتاتے ہیں کہ یہاں کی سرکار عمران خان کی مقبولیت سے خوفنزدہ ہے اور اسے ڈر ہے کہ عمران خان کی تصویر آنے سے اسکی مقبولیت نہ بڑھ جائے، اینکر کے مطابق عمران خان کو جیل میں ڈالا گیا، مختلف مقدمات بنائے گئے اور سزا سناکر الیکشن کروائے گئے اسکے باوجود اسکی جماعت نے واضح برتری حاصل کی اسکے باوجود کہ انکے ساتھ دھاندلی ہوئی۔

تصویر کس نے کمرہ عدالت سے لیک کی؟اس پر عدالتی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور وہ تصویر لیک کرنیوالے کو ڈھونڈنے لگے، تصویر لیک کرنے کے پیچھے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا نام سامنے آرہا تھا، کہ انہوں نے یہ تصویر کمرہ عدالت میں کھینچی,تاہم، شوکت بسرا نے سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر میں نے نہیں بنائی، سوشل میڈیا پر میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔