مسٹر شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی اور اُن جیسے بہت سے دل گرفتہ افراد نے اس امید میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کہ یہ جماعت عوامی مقبولیت کے نئے باب رقم کررہی ہے مگر اس کے اوراق اس قدر تیزی سے بکھر گئے کہ اس کے حریفوںکو بھی اس کی توقع نہ تھی۔ اب پی ٹی آئی کے ہمرکاب بننے والوں کے لیے دل ہمدردی محسوس کرتا ہے۔ بے مروت اور بے لحاظ مبصرین پاکستان تحریکِ انصاف کو آئیر مارشل اصغرخان کی تحریکِ استقلال سے تشبیہ دیتے ہیں ، لیکن اصغر خان صاحب کو حقائق کی دنیا میں قدم رکھنے میںکچھ دیر لگ گئی بلکہ 1979ء تک تو اُن کی پذیرائی اس قدر تھی کہ محمد نواز شریف اور ہمارے دوست اعتزاز احسن اُن کی جماعت کے ارکان تھے۔ تاہم عمران خان سونامی کی طرح اٹھے اور جھاگ کی طرح بیٹھ گئے۔ تحریک انصاف کی پتنگ کامیابی کے آسمان کی رفعتوں کو چھوتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی مگر اب ہوا کے بے رحم دوش پر ادھر اُدھر ڈول رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ پیچ پڑنے سے پہلے کی اس کی ڈور کٹنے کے قریب ہے۔ یقینا جس کو قدرت نے گرانا ہوتا ہے، پہلے اُس کو غیر متوقع طور بلند کیا جاتا ہے۔ ویسے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ خان صاحب کو کس بقراط نے دیا تھا؟یا یہ کپتان کا اپنا فیصلہ تھا ؟ اس فیصلے پر اُنکو تاسف ہو گا کیونکہ اس کی وجہ سے اُن کی جماعت کے لوگ پیچھے ہٹ گئے اور اس خلا کو پی پی پی اور نواز لیگ نے پر کر دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کی تحریک اس امید پر جی رہی تھی کہ دونوں پرانی جماعتیں تحلیل ہوجائیں گی اور اُن کو میدان صاف ملے گا۔ تاہم اس کی بجائے آج دونوں بڑی جماعتیں زیادہ صاف میدان میں انقلابی معرکے کے لیے صف آرأ ہو رہی ہیں۔ عمران کے برگر کلب کے ممی ڈیڈی ووٹرز شاید ابھی بھی تحریک کو ووٹ دیں کیونکہ جوشیلے نوجوانوںکے سامنے کوئی اور امید ہے بھی نہیں لیکن اگر وہ مجھ گناہ گار کی بات مانیں تو اپنے ووٹ ضائع نہ کریں۔ہاشمی صاحب کا حلقہ انتخاب ختم ہو چکا۔ قریشی صاحب کا حلقۂ انتخاب اُن کے ہاتھ سے نکل گیا ہے کیونکہ یہاںسے گیلانی صاحب کے فرزند نے کامیابی حاصل کر لی ہے اور سیاست کے بے رحم کھیل میں ایک مرتبہ کسی کو قدم جمانے کا موقع دینا وہ جگہ اپنے ہاتھ سے گنوانے کے مترادف ہے۔ کچھ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق قریشی صاحب بھی غصے سے تلملا رہے ہیں اور اُن کی حالتِ زار کا اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیںہے۔ اب وہ وقت ذہن میں آتا ہے جب تیس اکتوبر کو عمران کا لاہور میںجلسہ دیکھ کر میں وجد میں آگیا تھا اور نوجوانوںکے والہانہ پن کو ایک صبح تازہ سے تشبیہ دی تھی۔ صحافت میں اسم صفت کا زیادہ استعمال مناسب نہیں ہوتا ہے اور ضرورت سے زیادہ کسی کو سراہنا توسب سے بڑا گناہ سمجھا جاتا ہے۔ کیا پاکستان کے ماحول میں ہم نے آمریت کے پروردہ افراد کو راتوں رات جمہوریت کا چمپئن بنتے نہیں دیکھا ؟ اس ماحول میں دوستوںکے درمیان لغزشِ پا کیا معانی رکھتی ہے ؟میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے اگلے عرس پردھمال ڈال کر کفارہ ادا کردوںگا اور اﷲ کے ولی سے امید ہے کہ مجھے اپنے سایہ عافیت میںلے لیں گے۔ عمران خان کے عروج وزوال پر افسوس بھی نہیں ہے کیونکہ اُن کی خود پسندی کی سمائی کے لیے تو قذافی اسٹیڈیم بھی کم ہے۔ ممکن ہے کہ شکستِ آرزو اُن کو اپنی خامیوںپر قابو پانا سکھا دے اور وہ معاشرے کی اصلاح کا کوئی نہ کوئی فارمولا دریافت کر لیں لیکن پاکستان کے لوگوںکو اس حقیقت کا ادراک ہو گیا ہے کہ خوابوں کی سرزمین تک پہنچنے کا کوئی آسان راستہ نہیں ہے اور نہ ہی دونوں بڑی جماعتوں ، جو بہت سی خامیاں رکھتی ہیں، سے مفر ممکن ہے ۔ تیسری پارٹی کا آپشن تو امریکہ میں بھی ناکام ہو گیا ہے اور نہ ہی قدیم ترین جمہوریت، برطانیہ، میں فروغ پا سکا ہے۔ اگر عمران خان کے بلبلے کو دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں بھی یہ ناکام ہے۔ چنانچہ ہمارے سامنے دو راہیں ہیں، پی پی پی اور نواز لیگ ۔ پاکستان کی سیاست گزشتہ تیس برسوں سے ان کے گرد گھوم رہی ہے۔ ایک وقت تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف صاحب ہی میدان میں تھے۔ اب توقع کے برعکس زرداری صاحب میاں صاحب کے مقابلے پرہیں اور اُنھوںنے صرف اپنی زوجہ محترمہ کی سیاسی پیروی کی ہے بلکہ پی پی پی کو نہایت نرم خوئی ،مگر نہایت ہوشیاری سے سیاسی معاملات کو نمٹانا سکھا دیا ہے اور کہنے کی اجازت دیجیے کہ اس جماعت میں پہلے اس حکمتِ عملی کی کمی تھی۔ پرانے وقتوں میں ، نوےّ کی دھائی کو یاد کریں، جب حالات اتنے خراب نہ تھے اور نوا زلیگ کو بھی اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی تو وہ پی پی پی سے دو قدم آگے تھی کیونکہ جب بھی چالاکیوں اور چالبازیوں کی ضرورت ہوتی تو شریف برادران محترمہ کو مات دے جاتے ، لیکن زرداری صاحب جنہیں کبھی بھی اخلاقی طور پر بلند شخصیت نہیں سمجھا گیا، ایک چالاک سیاسی چالباز ہیں۔ذرا غور کریں کہ ایک سیاسی جماعت جس کو قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں ہے، پھر بھی ایک نہایت دشوار شراکتِ اقتدار کے تحت چار سال پورے کر گئی۔ یہ بات آج سے چار سال پہلے تک نا قابلِ تصو ر تھی اور بطور ایک سیاست دان،اگرچہ یہ کہنا مجھے اچھا نہیں لگ رہا، مگر نواز لیگ کی قیادت ، جس کو سیاسی داؤ پیچ سیکھنے کی ضرورت کبھی نہیں رہی کو اپنی ٹکر کاسیاسی حریف پی پی پی مل گیا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں زرداری صاحب کو گرانے کے لیے میمو گیٹ نے سر اٹھایا تومارچ میں مہران گیٹ نے دوسرے فریق کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا اور اب انھوںنے واویلا کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔فنونِ لطیفہ کی طرح سیاست میں کم بھی بہت ہوتا ہے۔ اپنی پارسائی کا اظہار، خوبیوں کی مدح سرائی، احتجاج اور دوسرے جذباتی رویے سود مند ثابت نہیںہوتے ہیں۔ مسٹر یونس حبیب ، جو اس کیس کامرکزی کردار ہیں، میں ہو سکتا ہے کہ بہت سی خرابیاں ہوں سب میں ہوتی ہیںلیکن ماضی کے جھروکوں سے وہ عوام کی تفریح کے لیے کچھ راز نکال ہی لائے ہیں۔ اُنھوںنے اپنی یادداشت کے سہار ے ہمیں پاکستانی سیاست کے حمام کے ماحول سے آگاہ کیا ہے جہاں پورے لباس میںکوئی بھی نہیںہے۔ وکلا کی تحریک اور عدلیہ کی بحالی نے قوم کے لب و لہجے میں کافی سنجیدگی پیدا کر دی تھی ۔ اربابِ سیاست اورہم جیسے گفتار کے غازیوں نے قومی استحکام اور ایک تعمیر نو قومی آغازکی بات کرنا شروع کر دی تھی۔ مہران گیٹ کیس کے منظرِ عام پر آنے سے پہلے زرداری صاحب اکیلے ہی ہدف تھے مگر مسٹر یونس حبیب، چاہے وہ ویل چیئر پر ہی کیوں نہیں، اپنی آنکھوں میں چمک لیے ہوئے ہیں اور اُنھوںنے بجا طور پر ہوا ؤںکا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ اب اس بات کا خدشہ تو نہیں ہے کہ کسی کو نااہل قرار دے دیا جائے گا یا سزا ہو جائے گی۔ ایسی قسمت اس ملک کی کہاں ؟ ہم نے تو بہت ہی اہم چیزوںسے بھی صرفِ نظر کیا ہے۔جب مہران گیٹ اسکینڈل کو دیگر اہم معاملات ، جن کو ہم نے قالین کے نیچے دفن کر دیا ہے، کے مقابلے میں رکھ کر دیکھیں تو یہ بچگانہ مذاق لگتاہے۔ اگر ایبٹ آباد کمیشن کی طرف سے اسامہ کے ٹھکانے پر حملے کی تفتیش جاری ہے، اگر میمو معاملہ ابھی بھی سلگ رہاہے تو مہران گیٹ کا اتنی جلد ی فیصلہ کیسے آجائے گا؟ لیکن چلیں موسیقی کی دھن تو کچھ بدلی۔اب کچھ ذکر سیاسی محاذ کا بھی ہو جائے۔مونٹی سیلو یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ، علم و دانش کے پیکر، جناب ڈاکٹر بابر اعوان صاحب کچھ دل گرفتگی کا شکار لگتے ہیں۔ کہاں اُن کو پی پی پی کے نائب صدر کے عہدے، جو کبھی موجود ہی نہ تھا، سے نواز اگیا ، کہاں وہ وزیرِ اعظم صاحب کے توہینِ عدالت کے کیس میں سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونے کے موقع پر غچہ دے گئے۔ جب اُن سے توقع کی جار ہی تھی کہ وہ وزیرِ اعظم کے حوالے سے بیانِ حلفی پر دستخط فرمائیں گے کہ گیلانی صاحب کو وزارتِ قانون نے سوئس حکام کو خط نہ لکھنے کا مشور ہ دیا تھاتو اعوان صاحب لاپتہ ہو گئے۔ ایوانِ صدارت کی خاص راز داں، ایم این اے رخسانہ بنگش ، کو اُن کے گھر بھیجا گیا مگر وہ انتظا ر کرتی ہی رہ گئیں( اس سے مجھے تھامس ہارڈی کی ایک نظم یاد آتی ہےتم نہ آئے اور وقت کے لمحے اک اک کر کے بیت گئے۔ اور مجھے بے سدھ کر گئے )۔ درست کہا ہے سیانوںنے کہ کامیابی اور ناکامی کے درمیان ایک بال برابر فرق ہوتاہے۔ بہرحال سیاسی افق سے اب گرد کے بادل کچھ چھٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔ اب انتخابات اس سال تو ہوتے دکھائی نہیں دیتے، بلکہ وہ اُس وقت تک نہ ہوں گے جب تک موجودہ بے یقینی کی فضا چھٹ نہیں جاتی اورتمام افق صاف نہیں ہوجاتے۔ اب ذرا غور کریں کہ کوئی بھی جلد انتخابات کرانے کے لیے مطالبہ نہیںکررہاہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اس مطالبے نے کان کے پردے پھاڑ دیے تھے۔ اب لگتا ہے کہ سب نے صبر کا جام پی لیا ہے۔ یہ سب کچھ بہت جلد ہو رہاہے۔ واقعات اتنی برق رفتاری سے پیش آرہے ہیں کہ تباہی کے نقیب ، جو اپنے چاقو تیز کر رہے تھے، اب کچھ گھبرا گئے ہیں۔ تیسرے آپشن نے زمین و آسمان کو بدلنے کا دعویٰ کیا تھالیکن اس کے بلبلے بیٹھ جانے کے بعد ہم محدود توقعات رکھنے پر مجبور ہیں۔ انقلاب اور تبدیلی کے نقارے اب سراب ہوچکے ہیںاور نئی منزل تلاش کرنے والوں کا کارواں اب قریشیوں اور مخدوموں سمیت خواہشات کے صحرا میں کہیں بھٹک رہاہے۔
asli masla yeah kay Chakwal say Imran Khan nay Ayaz Amir ki bajaya kisi aur ko chose kar liya .. aab yeah SODA intellectual apna gusa tu nikalay ga .. alay alay muna mat loo
Column ghor say parho....wo to PML-N ko b raghra laga gaaya hai...
Khud hi manta hai k ubb intekhabaat ki baat koi nayi ker reha.....PML-N jo bohat dair say opposition party honay ka naatak ker rehi hai....wo khud ayaz mir nein batla dia.

Doesn't look like PTI is LOOSING popularity from the latest IRI poll, in the media maybe because of the blackout but on ground its going from strength to strength which is what matters.
yeh coulmn 3 ya 4 maheenay purana hay .................yeh ishan iqbal kay deharedar idiots ka he kaam ho sakta hay deharee laga nay kay leay wo ab porani chezeen bhe post kar detain hain or is taraha dehare pure kartay hain
ایاز میر تو خود ایک کنفیوز آدمی ہیں ،آج تک یہ پتا نہیں چل رہا کہ وہ نواز لیگ میں ہیں یا پ پ پ میں .انکے اس آرٹیکل سے بھی سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ ادھر ہیں یا ادھر نوں لیگ کے ایک ٹالک شو میں میمو گیٹ کے مسلے پر گفتگو کرتے ہوے لوگوں کو اتنا کنفیوز کر دیا کہ لوگوں نے کال کر کے پوچھا کہ وہ کیا پیپلز پارٹی میں شریک ہو گیے ہیں ، زرداری کی تعریف مضمون سے صا ف ظاہر ہے ، اور ایاز صاحب کا بابر اعوان پر غصہ کہ زرداری کو بچانے کے لئے آگے کیوں نہ آ ے چھپاے نہیں چھپ رہا . ایاز صاحب عمران خان کے بارے میں اپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے . فکر کرنی ہے تو اپنی کریں کیونکے نون لیگ بھی اپ کے ساتھ وہی کرنے والی ہے جو زرداری نے بابر اعوان کے ساتھ کیا .اب یہ بھی کوئی بات ہے نمک کسی اور کا کھایئں نوکری کسی اور کی کریں ،
waisy kisi political party k member ko column publish karana allow nahi hona chahiye, Bcoz Journalism ko nueteral hi hona chahiye, warna aisy hi behki behki batein karein gay