گزشتہ دو مہینوں میں تین بار مالم جبہ جانے کا اتفاق ہوا۔ شنید ہے کہ انجینئر امیر مقام کو مشرف کے پستول بدل بھائی اور نواز شریف کے مشیر خاص ہیں۔ انہوں نے وہاں بہت اثر رسوخ حاصل کیا ہے۔ مشرف نے انہیں اپنے علاقے کی ترقی کے لیے بیس ارب روپے دیے۔ لیکن اس نے خود کو ہی علاقہ سمجھا اور اپنی ترقی شروع کی۔ وہاں کے خوب صورت مقامات پر زمینیں اونے پونے داموں حاصل کررہا ہے۔ کچھ ہی دن پہلے محکمہ جنگلات نے اس کے قبضے سے اپنی زمین واگزار کروائی۔ مینگورہ سے مالم جبہ تک ایک روڈ کی تعمیر پائپ لاین میں ہے۔ سُنا ہے کہ امیر مقام اس کام میں روڑے اٹکانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس کا کریڈٹ پی ٹی آئی کو نہ جا سکے۔