Advertisement

Tatheer Fatima case: SC gives landmark judgement in first ever such case in the history of Pakistan

586694_2084199_tathir-fatima_updates.jpg


سپریم کورٹ نے والد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتی معاونین کی رائے ہے نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا، باپ سے نان نفقے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کیس کی سماعت ہوئی۔


عدالتی معاون مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ باپ کا نام دستاویزات پر لکھنے میں کوئی مفاد عامہ نہیں، امریکا، یو اے ای، سعودی عرب میں شناختی دستاویزات پر باپ کا نام نہیں ہوتا۔

جسٹس ثاقب نثار نےاستفسار کیا کہ یہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ باپ کا نام نہ لکھا جائے، ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے۔

مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ نادرا کو کہہ دیں کہ والد کا نام نہ لکھیں، لیکن اس کے لیے نادرا کو نیا سوفٹ ویئر لگانا پڑے گا۔

عدالتی معاون وکیل نے کہا کہ بیرون ممالک سفر کے لیے تطہیر فاطمہ کو باپ کے نام کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شرعی اور قانونی رائے کے مطابق باپ کا نام ہٹایا نہیں جا سکتا۔

تطہیر فاطمہ کی والدہ نے کہا میں چاہتی ہوں جہاں والد نہ ہو وہاں اس کی کفالت کرنے والے کا نام لکھ دیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے جائیداد تقسیم کے معاملات پیدا ہو سکتے ہیں، اس معاملے کو کابینہ میں لے جائیں اور اس پر قانون سازی کی جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت لاوارث بچوں کے معاملے پر عبد الستار ایدھی والے معاملے پر فیصلہ کر چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کا معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں 22سالہ تطہیر فاطمہ نے اپنے برتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات سے والد کا نام ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس شخص نے کبھی اسے دیکھا نہیں اور ہی نہ کفالت کی، وہ والد کیسے کہلا سکتا ہے؟

https://jang.com.pk/news/586694-sc-dismisses-tatheer-fatima-case
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Haremi baap hogaa bachi Supreme court tak chalee gayee
 
Father name is kind if identity evyone has, not possible to cross it out, however its not necessary to have it on ID card they can remove it from thr
 
یو اے ای اور سعودی عرب کے لوگوں کے نام میں ہی باپ دادا اور فیملی کا نام لکھا ہوتا ہے اس لیے دستاویزات میں باپ کے نام کیلیے الگ خانے کی ضرورت نہیں ہوتی. وہ لوگ صرف ایک نام رکھتے ہیں دوسرا نام باپ کا ہوتا ہے تیسرا دادا کا اور پھر فیملی یا قبیلے کا نام ہوتا ہے. یہاں قطر کے برتھ سرٹیفیکیٹ میں باپ اور ماں کے نام کیلیے الگ الگ خانہ ہوتا ہے.​
 
SC gives another landmark historical epic amazing judgement on cases that a local court can solve. Meanwhile, the country is waiting for a simple decision on Nawaz, Zardari and other criminals.

CJP please stop landmark decisions and give simple decisions.
 
Haremi baap hogaa bachi Supreme court tak chalee gayee

اگر آپ یورپ امریکہ وغیرہ میں رہتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ زنانہ حقوق کے لیے خود بھی زنانہ ہو جائیں۔ پہلے تفصیل سے اس کیس کو پڑھیں پھر اپنی رائے دیں۔ اور اس کیس کی اساس ***** حلالی کی تشخیص نہیں بلکہ باپ کا جو نام درج ہے اُسے تبدیل یا حذف کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جو عدالت نے نامنظور کر دی