Advertisement

PTI to organize 'Social Media Summits' in different cities of Pakistan starting from Islamabad

حال ہی میں جب امریکہ کا زیادہ تر لبرل میڈیا ٹرمپ مخالف کیمپین کر رہا تھا ، اس کے باوجود ٹرمپ کا الیکشن جیت جانا اس بات کی تصدیق ہے کہ سوشل میڈیا کی الیکشنز پر اثر انداز ہونے کی اہلیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ، یہ بھی دیکھا گیا ہے کے مین سٹریم میڈیا جو مرضی ایجنڈہ رکھ لے لوگ اپنی ذاتی تسکین کو مد نظر رکھتے ہوۓ اپنے مخصوص اور پسندیدہ ذرایع سے معلومات لینا پسند کرتے ہیں جو کہ انکی اپنی سوچ اور رائے سے مطابقت رکھتا ہو ، ایسے میں سوشل میڈیا کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے

DJthfr6X0AEezc_.jpg



اگلے جنرل الیکشن سے قبل ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سوشل میڈیا کے محاظ پر سیاسی بیانیے کی جنگ کیلئے صف بندیاں جاری ہیں ، ن لیگ کے بعد تحریک انصاف نے بھی سوشل میڈیا سمٹ کا اعلان کر دیا ، گو کہ پاکستان میں سوشل میڈیاکو عوامی رابطے کیلئے استعمال کرنے کی شروعات پاکستان میں تحریک انصاف نے سابق الیکشن میں کی، مگر حال ہی میں دیگر پارٹیاں بھی اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں

maxresdefault.jpg


لہٰذا تحریک انصاف نے بھی دوبارہ مختلف شہروں میں خصوصی سوشل میڈیا سمٹس کا انعقاد کا اعلان کر دیا ہے جن میں عمران خان خود مہمانِ خصوصی ہوں گے ، پہلا 10 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا ، جس کے بعد لاہور کراچی اور پشاور میں بلترتیب یہ سمٹ ہوں گے





​
 
Last edited by a moderator: