سیاستداں فوجکو موقع نہ دیں،آرمی چیف، صدارتی نظام ملک کو کمزور ہے
اسلام آباد (ایجنسیاں‘جنگ نیوز)بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے میں فوج کا ہاتھ ثابت ہوا تو مستعفی ہوجاؤں گا‘ معاہدے میں فوجی افسرکے دستخط نہ ہوتے توبہترتھا مگر فوجی افسردستخط نہ کرتاتودھرناختم نہ ہوتا‘ٹی وی پر تبصرہ کر نیوالے ریٹائرڈ افسران ہمارے ترجمان نہیں‘آئین سے ماوراکسی کردار کی خواہش نہیں‘بیرونی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہیں‘ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ‘ اس سے ملک کمزور ہوتا ہے‘
کچھ لوگ غائب ہو کرخودکو لاپتہ ظاہر کرواتے ہیں‘ پارلیمنٹ بالا دست ہے ‘پارلیمنٹ دفاعی اورخارجہ پالیسی بنائے ‘ ہم عمل کریں گے‘اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ٗ اتحاد کے ٹی او آرز ابھی طے ہونا باقی ہیں ٗ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی ہوگی نہ ہم ایسا ہونے دیں گے‘ خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر گہری نظر ہے ٗ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے ٗ پاکستان کو لاحق تمام خطرات کا مل کر مقابلہ کریں گے ‘ہم عوام کوجوابدہ ہیں‘ سیاستدان فوج کو مداخلت کا موقع نہ دیں ‘ ہم نے دیکھنا ہے آج کیا کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ منگل کو سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا خصوصی بند کمرہ اجلاس ہوا جو 5 گھنٹے تک جاری رہا
جس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان پار لیما ن کو قومی سلامتی اور خطے کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ یہ اجلاس اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے سینیٹ کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ایم او جنرل ساحر شمشاد مرزا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے بعد سوال جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں ارکان پار لیمنٹ کے سوالات کے عسکری حکام نے جواب دیئے۔ ذرا ئع کے مطابق اجلاس میں لاپتہ افراد، فیض آباد دھرنے اور طالبان و داعش سے متعلق بھی سوالات ہوئے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دھرنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ اگر ثابت ہو گیا کہ دھرنے کے پیچھے فوج تھی تو مستعفی ہو جا ؤ ں گا‘ انہوں نے کہا کہ دھرنا ہوا تو میرے ذہن میں لال مسجد کا واقعہ بھی آیا‘ میں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے کہا کہ دھرنے والوں سے بات کریں‘ بات ہوئی تو پتہ چلا ان کے چار مطالبات ہیں‘ پھر وہ ایک مطالبہ پر آگئے، سعودی عرب جاتے ہوئے بھی دھرنے سے متعلق معلو ما ت لیتا رہا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا مزیدکہنا تھاکہ وزیراعظم کو پہلے ہی بتادیاتھا
کہ دھرنے والوں کے عزائم کیاہیں‘اس کو پہلے ہی ختم کردینا چاہئے تھا مگر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ‘ پارلیمنٹ نے ختم نبوت کے معاملے کو مس ہینڈل کیا‘ لاپتہ افراد کے حوالے سے سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ لاپتہ افراد کی مختلف وجوہات ہیں، کچھ لوگ خود غائب ہو کر لاپتہ ظاہر کرواتے ہیں‘ ایجنسیاں صرف ان افراد کو تفتیش کے لئے تحویل میں لیتی ہیں
جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔اجلاس میں آرمی چیف بار بار زور دیتے رہے کہ پارلیمنٹ ہی سب کچھ ہے‘ آرمی چیف نے کہا کہ آپ لوگ پالیسی بنائیں، ہم عمل کریں گے، ہم نے دیکھنا ہے، آج کیا ہو رہا ہے، آج کیا کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
سینیٹ ہول کمیٹی میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فوجی عدالتوں نے اب تک 274 مقدمات کا فیصلہ کیا، 161 مجرموں کو سزائے موت جبکہ 56 کو پھانسی دی گئی۔ 13 مجرموں کو آپریشن ردالفساد سے پہلے جبکہ 43 کو دوران آپریشن پھانسی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 7 جنوری کو فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے پر مقدمات پر کاروائی
روکی گئی، 28 مارچ کو فوجی عدالتوں مدت میں توسیع کر دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد فوجی عدالتوں کو 160 مقدمات بھیجوائے گئے جن میں سے 33 پر فیصلہ سنایا گیا، 8 کو سزائے موت اور 25 کو قید کی سزا دی گئی، 120 مقدمات 19 نومبر 2017 کو فوجی عدالتوں میں بھیجوائے گئے۔
بریفنگ کے اختتام پر صحافیوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کیا کہ آرمی چیف صاحب آج آپ کا پارلیمنٹ میں دن کیسا گزرا؟ آرمی چیف نے جواب دیا کہ دن بہت اچھا گزرا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی استحکام کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے، فوج اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہی ہے، ہم بیرونی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔
سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اس اہم اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کی تمام گیلریاں بند کردی گئیں اور پریس لاونج کو بھی تالے لگ گئے جبکہ میڈیا کے کیمرے بھی اندر لانے پر پابندی رہی۔پارلیمان پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کیا۔
Well said about presidential system, it is not good for Pakistan, Presedantial system will bring corrupt presidents on the top whichever are choosen my MNA's as they bribe MNAs and get elected as prime minister. Prime Minister should be elected directly from common voters.
نرل جاوید قمر باجوہ ملک کی قومی سلامتی کی صورت حال اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر سینیٹ کے اراکین کو پہلی مرتبہ بریفنگ دی .
پاکستان کے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ ملک کی قومی سلامتی کی صورت حال اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر سینیٹ کے اراکین کو پہلی مرتبہ بریفنگ دے رہے ہیں۔ اور آرمی چیف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد آرمی چیف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں آنا پاکستان کی موجودہ صورت حال اور سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے بہت اہم ہے۔' میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ یہ ایک بہت زبردست سیشن تھا جس میں سیکیورٹی سے متعلق جیو اسٹریٹیجی کے معاملات پر بات چیت ہوئی، بریفنگ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، نیشنل سیکیورٹی کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران بہت اچھے انداز میں سوال و جواب کا سیشن ہوا، سینیٹرز نے آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا، سینیٹرز نے افواج پاکستان کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ ترجمان کے مطابق سیشن میں تمام سوالات میرٹ پر کیے گئے اور آرمی چیف نے ان کے تفصیلی جوابات دیے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام ارکان سوال نہیں کرسکے تاہم کچھ ارکان کے سوالات تھے جن پر آرمی چیف نے جواب دے کر ان کے تحفظات دور کر دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ ممبران سیکیورٹی صورت حال پر زیادہ باخبر تھے جب کہ سیکیورٹی صورتحال پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو لاحق تمام خطرات کا مل کر مقابلہ کریں گے، اجلاس میں اتفاق ہوا کہ اتفاق ہوا کہ ہم سب مل کر آگے چلیں گے جب کہ کہا گیا کہ کہا پاکستان محفوظ ملک ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے طویل انتظار کے لیے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تفصیلی پریس کانفرنس آئندہ تین سے چار روز کے دوران کریں گے۔ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران آرمی چیف نے قومی سلامتی اور اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی سمیت علاقائی سیکیورٹی سے متعلق سینیٹ کی کمیٹی کو آگاہ کیا، سربراہ پاک فوج کی بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس کے دوران سینیٹرز کی جانب سے کھل کر سوالات کیے گئے جن پر آرمی چیف نے جوابات دیے۔ آرمی چیف کے ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پارلیمنٹ دفاع اور خارجہ پالیسی بنائے اور ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مختلف سینیٹرز نے دھرنوں سے متعلق سوالات پوچھے جس پر آرمی چیف نے دھرنوں میں فوج کے کردار کی نفی کی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی آرمی چیف سے ایوان میں غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی جس کے دوران انہوں نے سربراہ پاک فوج سے سوال کیا کہ 'کیا فوج کو موجودہ رول سے بڑھ کر کردار چاہیے' جس پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا آئین میں جو کردار ہے اس سے مطمئن ہوں، فوج آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ آرمی چیف کے ذرائع کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی نہیں ہوگی اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے جب کہ 41 اسلامی ممالک کا اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں اور ابھی اس اتحاد کے ٹی او آرز طے ہونا باقی ہیں ۔
Presidential form of govt is practiced in 85 percent of democratic countries. Are they fools or are we too wise? If any body thinks we are wiser than the rest of 85 percent world then look at our condition. Has parliamentary system strengthened pakistan or weakened it? compare it to the 1960s era when pakistan was strong and stable. Bangladesh was a misnomer with Pakistan . It had to seperate one day. It had nothing to do with Presidential system.