- Joined
- Apr 19, 2010
- Posts
- 11,403
- Reaction score
- 18,786
- Points
- 113
دنیا میں ہر وقت کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے جسے دیکھ کر انسان بے ساختہ کہ اٹھتا ہے کہ یہ تو معجزہ ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا نیوزی لینڈ میں جہاں ایک طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 13 افراد نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی اور کسی کو ذرا سی خراش تک نہیں آئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ مسافروں کو لے کر اسکائڈائیونگ کی تفریح کے لیے لے کر جا رہا تھا کہ اچانک طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے میں سوار مسافروں سے پیراشوٹ پہن لینے کو کہا اورنارتھ آئی لینڈ کی جھیل میں طیارہ گرنے سے قبل مسافروں نے چھلانگیں لگادیں اور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئے جب کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
توپو کے میئر ڈیوڈ ٹریواس کا کہنا تھا کہ طیارہ جب 1300 میٹر کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر پائلٹ نے مسافروں کو خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے طیارہ خالی کرنے کی تجویزدی اور یوں پائلٹ کی حاضر دماغی نے 13 قیمتی جانوں کو بچا لیا۔
http://www.express.pk/story/316551/