نواز زرداری نورا کشتی پنجاب اور سندھ. الیکشن کے قریب آتے ہی نوازشریف صاحب کے سندھ میں کھڑے ہو کر پیپلزپارٹی کیخلاف بیانات اور سندھ میں آئندہ انتخابات میں بڑی کامیابیوں کے دعوے اور آصف زرداری صاحب کے لاہور میں بیٹھ کر ن لیگ کیخلاف بیانات اور آئندہ انتخابات میں پنجاب فتح کرنے کے دعوے۔حالانکہ کے ن لیگ کے پاس سندھ میں اور پیپلزپارٹی کے پاس پنجاب کےلئے امیدوار بھی پورے نہیں ہوں گے۔ محض یہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ آئندہ انتخابات میں پنجاب اور سندھمیں اصل مقابلہ عمران خان نہیں بلکہ ان دونوں کے درمیان ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔