Advertisement

Nawaz 'benami' owner of Nielsen, Nescoll offshore companies, NAB IO informs court

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کے تفتیشی افسر نے احتساب عدالت کو بتایا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو مشترکہ قانونی معاونت (ایم ایل اے) کی درخواست کے ذریعے حاصل ہونے والی دستاویزات میں نواز شریف اور مریم نواز کو آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کا بینیفشل آنر ظاہر نہیں کیا گیا۔

193834_140544_updates.JPG


ریفرنس کے تفیشی افسر عمران ڈوگر پر وکیل خواجہ حارث کی جرح دوسرے روز بھی جاری رہی۔گزشتہ سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف عوامی عہدہ رکھتے ہوئے لندن فلیٹس کے مالک تھے اور انھوں نے نیلسن اور نیسکول لیمٹڈ کے ذریعے بے نامی دار کے نام پر فلیٹس خریدے۔جمعرات کے روز عمران ڈوگر نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے احتساب عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نیلسن اور نیسکول کے بے نامی دار مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے بھائی حسین نواز حدیبیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹرز اور شیئرہولڈرز ہیں، جبکہ ان کے دوسرے بھائی حسن نواز شیئرہولڈر ہیں۔عمران ڈوگر کا کہنا تھا کہ کوئین بینچ کے فیصلے کے ساتھ منسلک شیڈول میں ایون فیلڈ پراپرٹیز درج ہیں۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے سوال پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ لندن میں موجودگی کے دوران انہوں نے لارنس ریڈلے سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی، لندن فلیٹس آف شور کمپنیوں کے ذریعے خریدے گئے ایسی صورت میں لارنس ریڈلے کے خط میں نواز شریف یا مریم نواز کا نام ہونا یہ ہونا بے معنی ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رابرٹ ریڈلے کی رپورٹ کے بعد جرمی فری مین یا ان کی لاء فرم فری مین باکس
کے بیان کی ضرورت نہیں تھی۔


انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں حسین نواز کی طرف سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے والیم نمبر چار میں لگائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ کا متن ایک جیسا ہے۔
خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ایک ’سی ایم اے‘ میں غلطی سے کومبر گروپ کی ٹرسٹ ڈیڈ کا صفحہ منسلک ہوگیا، جس کے بعد دوسری متفرق درخواست کے ذریعے نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ کی درست کاپی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔


اس موقع پر خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سوال پوچھنا میرا استحقاق ہے اور جو سوال پوچھا جائے اسی کا جواب دیا جائے۔افضل قریشی نے کہا کہ گواہ نے آپ کے سوال کا جواب دے دیا ہے جبکہ آپ کی مرجی کا جواب نہیں آئے گا۔دوران سماعت سرگوشی پر نیب ڈائریکٹر کو جج نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ گواہ کے کان میں مت بولیں، جس پر نیب ڈائریکٹر نے جج سے معافی مانگ لی۔خواجہ حارث جمعہ کو بھی تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر جرح جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس، جو اپنے آخری مراحل میں ہے، سپریم کورٹ کے
احکامات پر نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر کیے گئے چار ریفرنسز میں سے ایک ہے۔


https://www.dawnnews.tv/news/1077998
​
 
OOhay Youth!o
دستاویزات میں نواز شریف اور مریم نواز کو آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول لمیٹڈ کا بینیفشل آنر ظاہر نہیں کیا گیا۔
HAHAHA "such zahir ha"