Advertisement

Maryam Nawaz allowed to accompany ailing Nawaz Sharif in hospital on special instructions of PM Khan


515573_42429216.jpg


اسلام آباد: (دنیا نیوز) نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز شریف کو اپنے والد کے پاس ہسپتال میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطہ کرکے انھیں ہدایت جاری کی کہ مریم نواز کو اپنے والد کے پاس رہنے دیا جائے جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر مریم نواز کو نواز شریف کی تیمارداری کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں قید مریم نواز کو حکومت سے اجازت ملنے کے بعد اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، ان کی رہائی پیرول پر عمل میں لائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رابطہ کرکے ہدایت دی کہ نواز شریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے، جس پر پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کرانے کا فیصلہ کیا۔

مریم نوازکو خصوصی سکیورٹی کے حصار میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر موجود تھی۔
​


 
Advertisement
ابھی تھوڑی تھوڑی سالے کی غیرت جاگنے لگی
 
gareeb mujrim jailoon mai hainn un ko kab insaaf mile ga
اگر غریب مجرم ہمت کرکے ملک و قوم کودونوں ہاتھوں سے لوٹ سکیں تو ملک کا وزیر اعظم. آرمی چیف اور چیف جسٹس وغیرہ انکے گھر کی لونڈیاں اور باندیاں بن سکتے ہیں انصاف تو بہت چھوٹی چیز ہے
 
اگر غریب مجرم ہمت کرکے ملک و قوم کودونوں ہاتھوں سے لوٹ سکیں تو ملک کا وزیر اعظم. آرمی چیف اور چیف جسٹس وغیرہ انکے گھر کی لونڈیاں اور باندیاں بن سکتے ہیں انصاف تو بہت چھوٹی چیز ہے
میں جب 10 سال کا تھا، تو میں نے 9 او کلاک نیوز سُنا
میں نے جب 20 سال کا ہؤا تو میں نے پھر ۔ ۔ ۔